السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Tuesday, 12 September 2017

عارضی

ہماری زندگی میں ایسے کتنے لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں ضروری نہیں کہ ہماری زندگی میں ہر آنے والا انسان ہمیشہ کے لیے ہی آ جائے ، ہو سکتا ہے اسکا اور ہمارا ساتھ چند لمحوں اور چند ساعتوں تک کا ہی ہو۔ ۔ ۔ اور ہم انسان اسکی باتیں یادیں دل پے لے کے بیٹھ جاتے ہیں اپنی زندگی کا پہیہ روک سا دیتے ہیں جیسے سب کچھ ختم ہو گیا ہو سب کچھ تھم سا گیا  ہو،جبکہ حقیقت میں کچھ بھی نا تو تھما ہوتا ہے ناہی ختم ہوا ہوتا ہے بس ہمیں زرا سا خود کو اور دل و دماغ کو بہلا سلجھا کے پھر سے اپنی زندگی کا آغاز کرنا ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment