السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Friday, 1 September 2017

بدعقلی

اچھی بھلی سمجھدار ،عقل و شعور اور دین و دنیا کی سمجھ بوجھ رکھنے والی لڑکیاں بھی بعض دفعہ شادی بیاہ ،سالگرہ و عید جیسے موقعوں پے بیوٹی پارلر پے مردوں سے فیشل کرواتی، مرد کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کے چوڑیاں پہنواتی اور مردوں سے مہندی لگواتی نظر آتی ہیں

جبکہ راہ چلتے گر کسی مرد کا ہاتھ غلطی سے بھی عورت کو لگ جائے تو فوراً بھپر جاتی ہے،غصہ ہو جاتی ہے اور گالی دینے سے بھی گریز نہیں کرتی پر ایسوں موقعوں پے خود اپنی مرضی سے مردوں کو فیشل کے بہانے چہرے پے ،چوڑیاں اور مہندی لگوانے کے بہانے مردوں کے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ تھما دیتی ہیں تب نا تو شرم نا حیا آتی ہے،نا غصہ، نا ہی غیرت آتی ہے۔

No comments:

Post a Comment