زندگی میں انسان آخر کب تک کس کس اور کس کس شے سے لڑے اور جنگ کرے۔ ۔ ۔!!
اپنے نفس سے جنگ،جذبات و احساسات کی جنگ،حرام و حلال کی جنگ، نکاح و زنا کی جنگ،بیروزگاری و تنگدستی کی جنگ،محبت و نفرت کی جنگ،حق و باطل کی جنگ،سچ و جھوٹ کی جنگ، رشتے ناتوں کی جنگ،انسان و شیطان کی جنگ۔ ۔ ۔!!!
زندگی ایک مسلسل نا ختم ہونے والی آخری سانس تک جاری و ساری رہنے والی تویل و عریض جنگ ہے،ایسی جنگ جس میں ہر پل ہار جانے کا خوف و ڈر اور خدشات رہتے ہیں، ہر پل انسانیت کے مقام سے حیوانیت کے مقام تک گر جانے کا خدشہ رہتا ہے۔ ۔ ۔!!
اس ساری جنگ کو لڑنے اور بھوگنے اور مر کھپ جانے کے بعد ایک اور خدشہ اور خوف و ڈر ستاتا رہتا ہے " کہ روز آخرت میں میرا کیا ہو گا، کدھر جاؤں گا جنت یا دوزخ۔ ۔ ۔!!!
اب تو گھبرا کے کہتا ہوں کہ مر جاؤں گا
مر کے بھی چین نا آیا تو کدھر جاؤں گا۔ ۔ ۔!!!
No comments:
Post a Comment