مسلسل ناکامیابیوں پے ناکامیابی سب سے پہلے اس انسان کو آپ سے دور اور بہت دور کر دیتیں ہیں جو آپ کے اندر رہتا ہے آپ کے اندر رچ بس چکا ہوتا ہے اور جب وہ آپ سے دور ہوتا ہے تب۔ ۔ ۔ تب آپ خود ۔ ۔ ۔ خود سے دور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ۔ ۔ اسوقت تک کے لیے ۔ ۔ ۔ جب تک ۔ ۔ ۔ پھر سے کوئی ایسی کامیابی نا مل جائے جو آپ کے اندر رہنے ،رچ بس جانے والے انسان کو آپ سے قریب کرکے ملوا نا دے اور جب آپ اپنے اندر رہنے والے انسان سے ملتے ہیں تو در حقیقت آپ پھر سے خود سے ملنا شروع کر دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ !!!
No comments:
Post a Comment