کچھ انسان کامیابیاں سمیٹنے کے لیے ہی پیدا ہوتے ہیں جس کام میں ہاتھ ڈالیں وہ سونا بن جاتا ہے جہاں اور جس میدان میں قدم رکھیں کامیابیاں قدم چومتی ہے دین و دنیا میں اور آخرہ میں بھی کامیاب ہوتے ہیں
کچھ انسان ناکامیاں ہی سمیٹنے کے لیے پیدا ہوتے ہیں جس کام میں ہاتھ ڈالیں سونا سے مٹی بن جاتی ہے، جہاں اور جس میدان قدم رکھیں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دین و دنیا میں ناکام اور آخرہ میں بھی ناکام ہوتے ہیں
مجھے یہی حکمت سمجھ آتی ہے کہ کامیاب انسانوں کے آباؤ اجداد کچھ ایسے چھوڑ اور کر جاتے ہیں "کہ دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی اپنا بخت چھوڑ جاتے ہیں کہ انکے بعد انکی نسلیں خوش و خرم اور سکھی رہتی ہیں اور ناکامیاب انسان کے بھی آباؤ اجداد کچھ ایسا چھوڑ اور کر جاتے ہیں " کہ دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی اپنی بدبختی ایسی چھوڑ جاتے ہیں کہ انکے بعد انکی نسلیں تباہ و برباد ہو کے رہ جاتی ہیں۔
اور بعید نہیں " کہ ایک نسل سے دوسری نسل تک ایک نسل کی ناکامیوں کا امتحان و آزمائش چلتی ہو اور یہ بھی بعید نہیں کہ ایک نسل سے دوسری نسل تک ایک نسل کی کامیابیوں کا امتحان و آزمائش چلتی رہتی ہو ۔ ۔ ۔!!
کون اتفاق کرتا ہے؟
No comments:
Post a Comment