السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Sunday, 22 October 2017

اپنا آپ

میں بہت اکتا اور تھک سا جاتا ہوں جب مجھے اپنا آپ،اپنی سوچ،اپنی سوچ کا زاویہ، جذبات و کیفیات اور اپنی بات لوگوں کو بتانا اور سمجھانا پڑتا ہے کہ میں ایسا کیوں ہوں،ایسی سوچ کیوں سوچتا ہوں ،سوچ کا زاویہ ایسا کیوں رکھتا ہوں اور لوگ پھر بھی نہیں سمجھتے بلکہ اچھے پن ،اچھی سوچ اور اچھے زاویے میں سے بھی منفی و برا پہلو نکال کے مجھے غلط ثابت کر دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ جیسے بہت ممکن ہے کہ کوئی انسان  میری اس پوسٹ میں سے " اپنا اور اپنی " والی بات پڑھ کے کہہ دے " کہ اپنی میں کو ختم کرو، تم میں بہت " میں " ہے، تم میں کتنی میں ہینا ، وغیرہ وغیرہ

کیا ہی عظیم ترین ہوتے ہینا وہ لوگ " وہ لوگ ۔ ۔ ۔ جو ہمارے لب کھلے بنا ہمیں،ہماری طبیعت،سوچ،زاویہ سوچ، جذبات و کیفیات و نفسیات اور کردار و گفتار کو جانچ اور بھانپ لیتے ہیں اور ہمارا اپنا آپ ہمارے سامنے رکھ چھوڑتے اور ایک ایک لفظ حق و سچ بیان کر دیتے ہیں

ایسے ہی لوگوں کو میں اپنی زندگی میں لانا چاہتا ہوں جنہیں سمجھانا نا پڑے بلکہ وہ ہمیں سمجھتے و پرکھتے ہوئے ہمیں سمجھائیں اور ہماری زندگی دن بدن پھلتی و پھولتی، کھلتی و نکھرتی اور سنوارتی چلی جائے

بس اب لوگوں کو اپنا آپ بتانے و سمجھانے کی بجائے کسی اپنے سے اپنا آپ سمجھنے کا دل کرتا ہے

کیا آپ کا بھی دل کچھ کچھ ایسا کرتا ہے؟

No comments:

Post a Comment