السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Thursday, 19 October 2017

پریشانی

شدید پریشانی کے عالم میں میرا دماغ کام نہیں کرتا ایسے الجھ جاتا ہے جیسے الجھی ہوئی ڈور جسکا کوئی سرا ، سراغ نا مل رہا ہو۔ ۔ ۔ ایسے میں میرا دل کرتا ہے کہ میں دنیا اور دنیا کی ساری باتوں کو چھوڑ چھاڑ کے کسی ایسی جگہ پے جاؤں جہاں میری اپنی دنیا ہو، میری من مرضی کی زندگی ہو، جو دنیاوی رشتوں کی جھنجھٹ اور کاروباری و دنیاداری کی باتوں سے پاک و صاف ہو، جہاں بے امنی،طعنے تشنے، بیروزگاری و تُو تکاری نا ہو پر ایسا صرف چاہ اور سوچ سکتا ہوں حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہو سکتا۔ ۔ ۔بس پریشانیوں سے وقتی فرار حاصل کرنے کے لیے کچھ دیر کے لیے نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہوں اور جاگنے پے رشتوں کی کڑواہٹ پینے ،کاروباری و بیروزگاری کا درد سہنے ،تُو تکاری، طعنے تشنے اور پریشانیوں سے گزرنے اور مقابلہ کرنے کے لیے پھر سے کمر بستہ ہو جاتا ہوں، نجانے کب سے ایک جیسی زندگی جئے چلے جا رہا ہوں ۔ ۔ ۔!!!

آپ شدید پریشانی میں اپنی پریشانی کا حل کیا تلاشتے ہیں؟ پریشانی کے حل کے لیے کس سے رابطہ کرتے اور کس سے ملتے اور کیا کرتے ہیں؟

No comments:

Post a Comment