دنیا کے اکثر کام انوکھے،نرالے اور الٹے ہی ہیں
جیسے آپ کسی مشکل میں ہوں اور جس سے کچھ مدد کی امید و توقع ہو وہ آپکی مدد کرنے سے صاف انکار کر دے اور جس سے مدد کی زرا سی بھی امید نا ہو اس سے ہلکی سی بات کریں وہ فوراً آپکی مدد کر دے
جیسے آپکو جس پے مان ہو وہ آپ کا مان توڑ دے اور جس پے گمان بھی نا ہو وہ آپکا مان رکھ لے
جیسے اپنی عزت کرنے والے سے کسی محفل میں بیعزتی کی امید نا ہو وہ سرعام آپکی بیعزتی کردے اور جس سے عزت کی زرا سی بھی امید نا ہو وہ کسی بھری محفل میں آپکی عزت و حوصلہ افزائی کر دے
جیسے آپ کو جہاں سے روزق ملنے کی توقع ہو وہاں سے نا ملے اور جہاں سے رزق نا ملنے کی توقع ہو وہیں سے رزق ملنے لگ جائے
جیسے جہاں سے جڑنے اور سنبھلنے کی امید و آس ہو وہیں سے آپ ٹوٹ و بکھر جاتے ہیں اور جہاں سے ٹوٹنے اور بکھرنے کی توقع ہوتی ہے وہیں سے جڑنے اور سنبھلنے سنوارنے سے لگتے ہیں
ہر انسان کی امید و توقع ہر ایک سے ایک جیسی پوری ہو یہ ضروری نہیں۔
No comments:
Post a Comment