السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Sunday, 22 October 2017

کرپٹ

ہمارے معاشرے میں کرپشن کے معنی صرف ملک و قوم کا پیسہ لوٹنا کھسوٹنا ہی کے لیے جاتے ہیں جبکہ وہ بھی انسان بھی کرپٹ ہے جو اپنے ماتحت کے ساتھ بدسلوکی و بدتمیزی کے ساتھ پیش آتا ہے،ملک و قوم میں تعصب و انارکی پھیلاتا ہے، زبان کا میٹھا مگر کردار کا بد ہوتا ہے،عورتوں اور بچوں سے ظلم و زیادتی اور جبر کرتا ہے،راہ چلتے کسی کو دھکم پیل کرتا ہے،گالی گلوچ سے بات کرتا ہے ،کسی کے مال پے نظر رکھتا اور حسد کرتا ہے،اپنے فائدے کی خاطر کسی دوسرے کا خسارہ و گھاٹا کرتا ہے غیرہ وغیرہ

جیسے اگر بڑے اپنے سے چھوٹوں کے ساتھ،استاد طالبعلموں کے ساتھ، آفسر اپنے سے چھوٹے آفسر کے ساتھ، شوہر بیوی کے ساتھ ، سسرال بہو کے ساتھ، اور مالک اپنے ملازم کے ساتھ بدسلوکی و بدکلامی اور جلن و کھٹن سے پیش آتے ہیں تو یہ سب بھی کرپٹ ہی کہلائیں گے ناکہ کرپٹ فقط ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والا ہی فقط کرپٹ کہلاتا ہے

اس لحاظ سے کہیں آپ بھی کرپٹ تو نہیں ہیں؟ خود سے پوچھیں اور جواب پائیں۔

No comments:

Post a Comment