السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Monday, 25 December 2017

سوال

لڑکا خراب ہو تو والدین بہن بھائی اور خاندان بھر یہی کہتا ہے کہ اسکی شادی کر دو تو ٹھیک ہو جائے گا

جیسے لڑکا نشہ کرتا ہے تو اسکی شادی کر دو۔ ۔ ۔ جبکہ نشہ کرنے والا مرد اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے مار دھاڑ اور چوری چکاری کرکے بھی نشہ پورا کرتا ہے جو انسان اپنے نشے کے لیے چوری چکاری،مار دھاڑ اور خون خرابہ کرے، اسکے ساتھ کسی لڑکی کا نکاح کرکے یہ کہنا کہ لڑکا شادی کے بعد ٹھیک ہو جائے گا تو لڑکا تو ٹھیک ہو نا ہو پر ایسے میں لڑکی بیچاری خراب و برباد ضرور ہو جایا کرتی ہے

لڑکا زنا فنا میں پڑا ہے تو اسکی شادی کردو ٹھیک ہو جائے گا جبکہ زنا و فنا کرنے والے مرد کے دل دماغ اور سوچ و فکر میں عورت کی کوئی حیثیت و وقعت قدر و قیمت اور عزت و وقار نہیں ہوتا سوائے اس کے، کہ وہ عورت کو حوس کے سامان کے طور پے استعمال کرتا ہے ایسے میں زنا فنا کرنے والے مرد سے عورت کی شادی کردی جائے تو وہ اپنی بیوی سے بھی اسی طرح سے سلوک کرتا ہے جیسے وہ باہر زنا کے لیے لڑکیوں سے سلوک کرتا آیا ہوتا ہے تو ایسے میں بھی مرد سدھرے یا نا سدھرے سنورے یا نا سنورے پر لڑکی اکثر خراب و بگڑ ضرور جایا کرتی ہے

پر لڑکی خراب ہو جائے  ( جو کہ فطرتاً بہت کم خراب ہوتی ہیں) اور گر کوئی لڑکی و عورت خراب ہوتی بھی ہے تو بھی کہیں نا کہیں ،کبھی نا کبھی ، کسی نا کسی مرد کی نااہلی،غفلت و لاپروائی اور حوس کا شکار ہونے کے بعد ہی خراب ہوتی ہے، ایسے میں عورت کے خراب ہونے میں نا تو والدین کہتے ہیں نا بہن بھائی اور نا ہی خاندان والے کہ اسکی شادی کردو خود ہی ٹھیک ہو جائے گی بلکہ والدین سے لے کے خاندان تک اور خاندان سے لے کے محلے والے تک لڑکی کو ایسا زلیل و رسوا کرتے ہیں کہ لڑکی زندہ لاش بن کے رہ جاتی ہے

ہمارے معاشرے میں یہ دوغلہ معیار آخر کب ختم ہو گا؟ جتنی عزت مرد کی ہے اس سے کہیں زیادہ عزت عورت کی ہے کیونکہ عورت رسولوں اور انبیا علیہ السلام کی ماں رہی ہے، اور عورت ہی مرد کی اصل عزت ہے کیونکہ کوئی مرد گر کسی مرد کی بہن بیٹی کے ساتھ کوئی غلط بات یا نازیبا حرکت کرتا ہے تو مرد پکار اٹھتا ہے کہ تو نے میرے گھر کی عزت پے ہاتھ ڈالا ہے تو جب عورت عزت ہے تو پھر بھی عورت ہی کی بے توقیری و بے عزتی کرنے کے ساتھ ساتھ عورت ہی کی حق تلفی آخر
کیوں کی جاتی ہے۔ ۔ ۔!!!

نوٹ: میں یہاں لڑکی زات کی طرفداری ہرگز نہیں کر رہا کہ لڑکی خراب ہے تو اسکو شاباش دینا چاہیے پر پوسٹ ، لڑکا کے خراب ہونے کے تناظر میں لڑکی کی بات کی گئی ہے کہ جو سوچ لڑکے کے خراب ہونے پے سب کے زہنوں میں آتی ہے وہ سوچ لڑکی کے خراب ہونے پے سب کے زہنوں میں آخر کیوں نہیں آتی؟

No comments:

Post a Comment