السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Monday, 25 December 2017

زنا

The Message

سورۃ اسراء آیت نمبر 32

وَلَا تَقۡرَبُوۡا الزِّنٰٓى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ وَّسَآءَ سَبِيۡلاً‏ ﴿۳۲﴾
ترجمہ: اور زنا کے پاس بھی نا جانا کہ وہ بہت ہی بےحیائی کا اور بُرا راستہ ہے  ﴿۳۲﴾

ربّ رحمان اپنی کتاب قرآن کریم میں بار بار اپنے رسول کے زریعے اپنے بندوں کو فرما اور بتا رہا ہے کہ زنا کے قریب بھی نا پھٹکنا کیونکہ وہ بڑا برا اور بے حیائی کا راستہ ہے پر ہمارے والدین اپنی اولاد کو اور بڑے بہن بھائی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو نا تو بتاتے ہیں نا ہی سمجھاتے ہیں بلکہ زنا کے بارے میں بتانے سے شرم و حیا   محسوس کرتے رہتے ہیں جبکہ ربّ رحمان فرماتا ہے " کہ میں تمہیں کسی بات کے بتانے میں شرم محسوس نہیں کرتا اور تمہیں اپنی آیات کھول کھول کے بتاتا ہوں تاکہ تم ہدایت پا کے ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہو جاؤ" پر ہم یہاں شرماتے رہتے ہیں کہ کیسے اپنی اولاد کو زنا کے بارے بتائیں ۔ ۔ ۔

بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا کہ بچہ یا بچی بلوغت سے پہلے یا بلوغت کے بعد جذباتیات و نفسانی خواہشات کے سبب جانے انجانے میں زنا کر بیٹھتے ہیں اور انہیں یہ تک معلوم نہیں ہوتا کہ یہ زنا تھا۔ ۔ ۔ زنا حرام ہے یا ناجائز ہے ۔ ۔ ۔ کیونکہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ جیسے یورپ کے ماحول میں پلنے بڑھنے اور پھلنے و پھولنے والے بچوں کے نزدیک اس گرل فرینڈ و بوائے فرینڈ کے تعلق میں زنا کا کوئی نظریہ نہیں ہے وہ زنا کو پیار و محبت سے تشبیح دیتے ہیں اور ایک بار نہیں کئی بار زنا کرکے کہتے ہیں کہ آج ہم نے پیار کیا اور محبت کی۔ ۔ ۔

خدارہ! اپنی اولادوں کو اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اور رشتے داروں کے چھوٹے بچے بچیوں کو انکے بلوغت کی عمر کو پہنچنے پے انہیں انکی جسمانی و نفسانی تبدیلیوں کے بارے میں بتانے کے ساتھ ساتھ انہیں محرم و غیر محرم کے بارے میں بتائیں اور زنا کے بارے میں کھل کے اور کھول کھول کے بتائیں تاکہ کسی برے وقت یا کسی کمزور لمحے میں جب بچے/ بچی سے زنا جیسا برا و بدترین عمل سرزد ہونے لگے تو وہ اللہ و رسول کی بات اور حد کو یاد کرکے رک جائیں اور زنا جیسے قبیح فعل سے بچ جائیں۔ ۔ ۔ اپنے بچوں کو زنا کے بارے میں بتانے سے شرم یا جھجک محسوس کرنے والے والدین و بڑے بہن بھائی بچوں سے زنا کے ہو جانے کے بعد انکو لعن تعن کرتے اور کوس رہے ہوتے ہیں پر کیا ہی بہتر ہو کہ والدین اپنی اولاد کو اور بڑے بہن بھائی اپنے چھوٹے بہن بھائی کو زنا کرنے یا سرزد ہو جانے سے بہت پہلے ہی انہیں باخبر و آگاہ کرکے انہیں گناہ کبیرہ سے بچا لیں۔ ۔ ۔!!!

If you are agree with this post so pls must to tell your childern n your little bro n sis About ZINA and also share This post for others and for the sake of insaaniyat.

Pls Join Insaaniyat Page

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

No comments:

Post a Comment