جو دنیا میں آیا ہے اسے ایک دن اس دنیا سے پھر جانا بھی ہے تو کل جب میں اس دنیا سے چلا جاؤں تو میری کسی بات سے اختلاف رکھتے ہوئے میری برائی مت کرنا مجھے برا بھلا مت کہنا،میری کسی کمی خامی کا پتا لگ بھی جائے تو بھی میری برائی مت کرنا
کیونکہ کوئی انسان کامل نہیں ہوتا ہے سب میں خوبیوں کے ساتھ ساتھ خامیاں بھی ہوتی ہیں اور جس میں صرف خوبیاں ہوتی ہیں وہ انسان نہیں فرشتہ ہوتا ہے اور میں فرشتہ نہیں انسان ہوں
آپ نے بھی ایک دن اس دنیا سے جانا ہے اور کوئی آپ کےجانے کے بعد آپ کی برائی کرے یقیناً آپ ایسا ہرگز نہیں چاہو گے تو پھر جو بات انسان اپنے لیے نہیں چاہتا تو وہی بات کسی اور کے لیے کیسے چاہ سکتا ہے۔ ۔ ۔!!!
اس لیے کسی کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد اسے اچھے لفظوں میں یاد کرو تاکہ کل تمہارے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد رہ جانے والے انسان آپکو بھی اچھے الفاظ میں یاد کریں۔
شکریہ۔
No comments:
Post a Comment