The Message
انسان دنیا کے ہر معاملے میں ایک کے بعد ایک اور ایک کے بعد ایک خوشحالی و ترقی کی منازل طےکرتا ہے پر محبت کے معاملے میں آ کے " کسی ایک انسان " پے رک کے رہ جاتا ہے . . .!!!
جبکہ حق تو یہ ہے کہ جیسے دنیاوی و کاروباری معاملات میں انسان اوپر سے اوپر والے انسان یعنی" مرکز " والے سے رابطہ کر کے اپنا قد کاٹھ بڑا کرکے بڑی ترقی و کامیابی حاصل کرتا ہے ویسے ہی محبت کے معاملے میں محبت کے" مرکز یعنی اللہ و محمد " سے رابطہ کرکے اپنا قد کاٹھ بڑا کرکے دو جہانوں میں بڑی ترقی و خوشحالی و کامیابی حاصل کرے ۔ ۔ ۔ پر نہیں ۔ ۔ ۔ محبت کے معاملے میں انسان کسی ایک انسان پے آ کے رک سا اور اٹک سا جاتا ہے نتیجتاً ایک محدود سے انسان کی محبت ایک محدود سے انسان تک محدود سی رہ جاتی ہے جبکہ ربّ رحمان جو اپنی زات و صفات میں بیمثال و بیحساب و اور لامحدود ہے اس ربّ رحمان سے محبت کرکے انسان کی محبت بھی بیمثال و بیحساب اور لامحدود سی ہو جاتی ہے۔
ائے انسان! جو ربّ رحمان تجھے تیری ماں سے 3، 3 گنا اور کئی کئی گنا بڑھ چڑھ کے چاہتا اور نوازتا ہے تُو اسی ربّ رحمان سے ہی سب سے" کم محبت " کرتا ہے ۔ ۔ ۔!!!
Think n join insaniyat
www.facebook.com/insaanorinsaaniyat
waqas
No comments:
Post a Comment