السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Wednesday, 10 May 2017

دعا و التجا

دعا و التجا

یاربّ رحمان! میرے خالق و مالک ،میرے پروردگار ائے میرے پالنہار۔ ۔ ۔آپ ہی بگڑی ہوئی کو بنانے اور بنی ہوئی کو بگاڑنے والے ہیں،بکھرے ہوؤں کو سمیٹنے اور سمٹے ہوئے کو بکھیرنے والے ہیں،ٹوٹے ہوئے کو جوڑنے والے اور جڑے ہوؤں کو توڑنے والے ہیں،بگڑے ہوئے کو سنوارنے والے اور سنورے ہوؤں کو بگاڑنے والے ہیں،سنبھلے ہوئے کو گرانے اور گرے پڑے ہوؤں کو سنبھالنے والے ہیں، پستی والے کو بلندی دینے والے اور بلندی والے کو پستی میں ڈالنے والے ہیں

برحق و بیشک، حق و سچ۔ ۔ ۔ میرا ربّ رحمان کن فیکون کی طاقت و عظمت کا خالق و مالک ہے ۔ ۔ ۔ پس۔ ۔ ۔ یا ربّ رحمان میری بگڑی ہوئی کو سنوار دے،مجھ  بکھرے ہوئے کو سمیٹ دے، مجھ ٹوٹے ہوئے کو جوڑ دے،مجھ بگڑے ہوئے کو سنوار دے، مجھ گرے پڑے کو سنبھال لے،مجھ پستی والے کو دو جہانوں کی بلندی پے پہنچا دے، جن کا مجھ سے تعلق ہے اور میرا جن سے تعلق ہے ان سب کو دو جہانوں کی تمام خیروبھلائی عطا فرما،ہم امت مسلمہ کو انسانیت ،مسلمانیت و مونیت عطا فرما

ہم خطاکار و گنہگار و بدکار و سیاہ کار ہیں ہمارے گناہوں و خطاؤں پے ہماری گرفت و پکڑ مت فرما پس ہمارے ساتھ دو جہانوں میں نرمی و درگزر فرما فرما۔

یاسمیع، یا واسیع، یا مجیب ،آ۔مین

ایکبار درود پاک پڑھ لیں۔

دعا گو ، وقاص

No comments:

Post a Comment