السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Tuesday, 23 May 2017

سوال

ایک کام آپ خود کرتے ہوں تو اپنا آپ برا نہیں لگتا اور وہی کام جب دوسرا کرے تو وہ برا کیوں لگتا ہے؟

جیسے ہم میں سے اکثر فلم،گانے سب دیکھتے سنتے ہیں ہمارے موبائلز میں فلموں اور گانوں کی بھرمار ہوتی ہے پر ہم سب خود کو اچھا تصور کرکے فلمی لوگوں اور گانے والوں کو ہی برا کہتے ہیں۔ ۔ جیسے مراثی،بھانڈ ۔ ۔ ۔!!!

اکثر مرد حضرات مجرا دیکھنے کے بڑے دلدادہ ہوتے ہیں پر مجرا کرنے والی عورت کو ہی برا کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ جیسے کنجری،رنڈی ۔ ۔ ۔!!!

بہت سے شراب و کباب پینے پلانے کے شوقین ہوتے ہیں پر شراب و کباب مہیا کرنے والوں کو ہی دلا و دلال کہتے ہیں

رشوت دینا عام ہے پر رشوت لینے والوں کو ہی صرف رشوت خور کہا جاتا ہے

سود پے پیسہ و سامان رکھوانا عام بات ہو گئی ہے پر سود لینے والے کو ہی سودی کہا جاتا ہے

حرام کمانا و حرام کھانا بھی عام ہے پر مردار و حرام جانوروں کا گوشت بیچنے والوں ہی حرام خور کہا جاتا ہے

اگر ہم خود ہی صحیح معنوں میں انسان بن جائیں تو جنہیں ہم برا و بد کہتے ہیں انہیں برا بننے کی ضرورت ہی نا پڑے

نابالغ و کم فہم و کم سمجھ و کم عقل پوسٹ سے دور رہیں

No comments:

Post a Comment