The Message
فارمی مرغی
کیا آپ کو پتا ہے کہ پاکستان بھر میں فارمی مرغیوں کی آلائشیں کہاں جاتی ہیں؟
پولٹری فارم میں مر جانے والی مرغیوں کا کیا ہوتا ہے؟
تمام حلال جانوروں کے طبعی موت مر جانے کی صورت میں اور تمام حرام جانوروں کے مر جانے کے بعد انکی لاشوں اور آلائیشوں کے ساتھ کیا ، کیا جاتا ہے انہیں کس طرح اور کس کس کام کے استعمال میں لایا جاتا ہے؟
تو سنیں! فارمی مرغیوں کی آلائیشیں جن میں انکے سر سے لے کے آنتیں،فضلا،پنجے اور پَر سمیت بڑی بڑی فیکٹریوں میں بڑی بڑی کڑاہیوں میں ڈال کے انکا کوکنگ آئل بنایا،نکالا اور فروخت کیا جاتا ہے جنمیں حرام و مردار جانوروں کے طبعی موت مر جانے یا انہیں خود مار کے انکی آلائیشوں سے تیل نکالنے کا کام بھی لیا جاتا ہے ،وہ تیل اور کوکنگ آئل جو آپ کو اکثر بغیر کسی کمپنی کے لیبل کے آپ کو چمچماتی ہوئی صاف ستھری بوتلوں میں چمکتا ہوا نظر آتا ہے، جنہیں غریب لوگ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں ،تکہ چانپ ،سموسے پکوڑے،دھی بھلے والے دوکاندار سستے داموں خرید کے لے جاتے ہیں اور وہی تکہ ،چانپ،سموسے پکوڑے،چکن رولز،دھی بھلے ہم مزے لے لے کے کھاتے ہیں، کھلے یا پیکنگ میں بنے پاپڑ ، بڑی بڑی کمپنیز کی بنی سلانٹیز بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں،اور پھر کچھ عرصہ بعد کہیں سنتے ہیں کہ فلاں کو ہارٹ اٹیک ہو گیا تو کسی کو ہیپاٹائیٹس ہو گیا تو کسی کے گردے فیل ہو گئے تو کسی کو کینسر ہو گیا اور جس انسان نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے جینا ہوتا ہے اسکے کچھ سپنے اور ارمان ہوتے ہیں وہ انہی غلاظت سے بھرے تیل سے تلی ہوئی اشیا کو پیٹ میں ڈال ڈال کے ایک دن وقت سے پہلے ہی قبر کے پیٹ میں چلے جاتے ہیں
زرا رکیئے!
ان سب آلائیشوں سے تیل نکال لینے کے بعد آلائیشوں کا بچے کچھے بھوسے کو پھر سے کیمیکل میں ڈال کے مرغیوں کی کھاد بنا کے پولٹری فارم میں بھیج اور بیچ دیا جاتا ہے اور اسی کھاد سے پھر فارمی مرغی تروتازہ،موٹی تازی ہو کے آپ کے پیٹ میں آ کے آپ کو قبر کے پیٹ میں پہنچانے کے لیے بازاروں میں آ جاتی ہے اور پولٹری فارم میں مر جانے والی مرغیوں کو چکن برگر اور چکن شاورما والے لے جاتے ہیں
میری آپ سب سے گزارش اور التجا ہے کہ بازار کے تیل سے تلی ہوئی تمام کی تمام اشیا کو کھانے سے حد ممکن پرہیز کریں تاکہ آپ اور آپ کا سارا کنبہ ایک سکھ و صحتمندانہ زندگی گزار سکیں۔
Think n join insaaniyat
www.facebook.com/insaanorinsaaniyat
waqas
No comments:
Post a Comment