السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Monday, 8 May 2017

سونے جیسے انسان

The Message

سونے کی بھی اگر دیکھ بھال نا کی جائے اور اس سے غفلت برتی جائے تو سونے کے اوپر بھی دھول مٹی چڑھ جاتی ہے اور اسکی چمک دمک بھی ماند سی پڑ جاتی ہے پر جیسے ہی سونے کی دیکھ بھال کی جاتی ہے گرد و دھول مٹی کو صاف کیا جاتا ہے تو سونا پھر سے اپنی اصلی چمک دمک اور رنگ و روپ کے ساتھ واپس اپنی اصل حالت میں آ جاتا ہے

اسی طرح کچھ انسان بھی سونے کی طرح ہی ہوتے ہیں پر جب انکی پرورش،تربیت اور دیکھ بھال نہیں ہوتی تو انکی خوبی و خاصیت بھی خامیوں اور بدیوں میں بدلتی چلی جاتی ہیں پر جونہی کوئی درد مند و درد دل رکھنے  والا انسان ایسے انسان کی پرورش و تربیت اور دیکھ بھال کرتا ہے تو وہ انسان پھر سے سونے کے جیسے اپنی اصلی چمک دمک، رنگ و روپ اور خوبیوں کے ساتھ واپس اپنی"  اصل  انسانیت " کی طرف لوٹ آتا ہے

ہمارے آس پاس بھی ایسے بہت سے سونے جیسے انسان رُول رہے ہیں در بدر بھٹک رہے ہیں جن پے اپنوں کی لاپروائی و بے حسی و بے اعتنائی و غفلت کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے ان پے برائی و بدی کی گرد و دھول جم گئی ہے پر ہمیں انکا دردمند بنتے ہوئے انکے درد کو سمجھتے ہوئے انہیں انکی سونے جیسی اصلی چمک دمک اور رنگ و روپ کو واپس لانا ہے انکی سوئی اور کھوئی ہوئی انسانیت کو واپس جگانا ہے تاکہ ہر طرف جگمگ جگمگ ہو چار سُو انسانیت ہی انسانیت ہو۔ ۔ ۔!!!

ہاں ۔ ۔ ۔ ہر سُو۔ ۔ ۔ چار سُو انسانیت ہی انسانیت ہو۔ ۔ ۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

No comments:

Post a Comment