تجربہ
میرا تجربہ ہے کہ آپ اپنی زندگی میں جب جب اور اور جس جس انسان ،جس جس شے اور جس جس بات کو شدت سے اپنا کہیں اور اسپے مان و فخر کریں " کہ یہ انسان تو میرا/میری ہے، یہ شے میری ہی ہے اور یہ بات و خوبی تو صرف میری ہے ربّ رحمان اس اس انسان ،اس اس شے اور اس اس بات و خوبی کو آپ سے چھین لے گا اور ایک وقت آنے پے آپ کو بتائے اور سمجھائے گا کہ ائے میرے بندے/ بندی ۔ ۔ ۔ جس انسان ، جس شے اور جس جس بات و خوبی کو تُو اپنا کہہ رہا ہے وہ بندہ میرا اور وہ بندی میری ہے،وہ شے میری ہے اور وہ بات و خوبی جو تجھ میں ہے وہ بھی میری ہے میری دین اور عطا ہے اس لیے تیری ہر ہر شے ۔ ۔ ۔ہاں ۔ ۔ ۔ ہر ہر شے پے تجھ سے زیادہ میرا حق ہے اور پھر جب انسان کسی انسان،شے اور اپنی بات و خوبی کے چھن جانے کے بعد صابر و شاکر ہو کے چپ چاپ گم سم سا ہو جاتا ہے اور اپنی سدھ بدھ کھو کے کھویا کھویا سا رہنے لگ جاتا ہے تب ۔ ۔ ۔ تب ربّ رحمان اس انسان کو اس انسان سے زیادہ بہتر انسان ،اس شے سے زیادہ بہتر شے اور اس بات و خوبی سے زیادہ بہتر بات و خوبی عطا فرما دیتا ہے".
پر ربّ رحمان ہر انسان کو اسکی زندگی میں ایک بار توڑتا ضرور ہے پھر سے جوڑنے کے لیے ۔ ۔ ۔!!!
کیا آپ میرے تجربے سے اتفاق کرتے ہیں یا اختلاف کرتے ہیں؟
No comments:
Post a Comment