جو انسان انپڑھ ہو یا عقل و شعور سے نابلد ہو تو ایسا انسان ہر کسی کی جھوٹی چکنی چپیڑی باتوں میں آ کے اس انسان کو اور اسکی مکارانا باتوں کو حق و سچ سمجھ کے اسپے من و عن عمل کرکے اپنا اور اپنے خاندان کا بیڑا غرق کر گزرتا ہے،وجہ۔ ۔ ۔ کیونکہ اسکے پاس نا تو تعلیم اور نا ہی عقل و شعور ہوتا ہے جسکی وجہ سے وہ مار کھا جاتا ہے
پر جو انسان تعلیم یافتہ ہو یا عقل و شعور رکھتا ہو تو وہ سنتا سب کی ہے پر اپنے تعلیم اور عقل و شعور سے فیصلہ کرتا ہے آیا کہ یہ انسان سچی اور حق و سچ پے مبنی بات کر رہا ہے یا پھر جھوٹ اور مکروفریب والی باتیں کر رہا ہے اور اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو ہر آنے والی مصیبت و پریشانی سے بچاتا ہے۔ ۔وجہ۔ ۔ ۔ کیونکہ اسکے پاس تعلیم اور عقل و شعور ہوتا ہے جسکی وجہ سے وہ ہر برائی سے بچ جاتا ہے
اوپر والی دونوں باتوں سے آپ کس حد تک متفق ہیں؟
No comments:
Post a Comment