The Message
ہمارے معاشرے میں ہمارے اپنے رشتےدار،دوست احباب اور عزیز و اقارب کو جب ہماری کسی زرا سی اور معمولی سی بھی کمی و خامی کا پتا چلتا ہے ( اور وہ کمی خامی ۔ ۔ ۔ جو ہماری اپنی نہیں ہوتی ۔ ۔ ۔ جو ہم نے خود اپنے اندر پیدا نہیں کی ہوتی ۔ ۔ ۔ بلکہ جو وراثت میں یا پھر حالات و واقعات کے تحت نا چاہتے ہوئے بھی ہم میں پیدا ہو جاتی ہے ) تو سب تجزیہ نگار بن کے اپنے اپنے تجزیے دینے لگ جاتے ہیں اور سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بنتے ہوئے حتمی فیصلے صادر کر دیتے ہیں " کہ یہ مجھ سے یہ لکھوا لو،مجھ سے آج یہ سن لو، کہ یہ فلاں کام نہیں کر سکتا/سکتی ، یہ فلاں فلاں تعلیم کے میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتا/سکتی، یہ فلاں کاروبار اور فلاں نوکری نہیں کر سکتا/سکتی، یہ سست ہے،یہ کم عقل یا بیوقوف ہے،یہ گھاٹا کرے گا/گی ، یہ نہیں چل سکتا/سکتی ، یہ وہ نہیں کر سکتا/سکتی اور یہ ، یہ یہ اور وہ وہ نہیں کر سکتا/سکتی۔ ۔ ۔!!!
اور یہاں پے بھی بس نہیں کرتے بلکہ حد پار کرتے ہوئے بے بانگ دھل اعلان کرتے ہوئے کسی بڑے جواری اور کسی منجھے ہوئے سٹے باز کی طرح ہماری زات پے جوا کھیلتے اور شرط لگاتے ہیں " کہ اگر اس نے فلاں کام کر لیا تو میں اپنی مونچھ کٹوا دوں گا، اس نے یہ اور وہ کام کر لیا تو میں اپنا نام بدل دوں گا، یہ زندگی میں کچھ بن گیا ،کچھ کرلیا ،کامیاب ہو گیا تو میں ایسا اور ویسا کر دوں گا وغیرہ وغیرہ۔ ۔ ۔!!!
" پر کوئی بھی آپ کی کمی خامی کو نظر انداز کرکے آپ میں چھپی خوبی و صلاحیت کو جانچتے و پرکھتے ہوئے اور آپ کو سمجھتے ہوئے آپ کی حمایت کرکے یہ کہنے کی جرات نہیں کرتا " کہ جو شے جو بات اور جو خوبی و صلاحیت میں اس بچے/ بچی میں دیکھ رہا/ رہی ہوں وہ آپ میں سے کوئی نہیں دیکھ رہا ۔ ۔ ۔!!!
کیا ایسا ہی نہیں ہوتا ہمارے معاشرے میں۔ ۔ ۔!!!
کیا ہمارے بڑوں کو اپنے سے چھوٹوں کو سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ۔ ۔!!!
کیا ہمارے عزیزوں کو اپنے عزیز کی خوبی و صلاحیت و قابلیت کی حمایت اور طرفداری کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ۔ ۔؟؟؟
تاکہ وہ اپنی کمی و خامی کو گھٹا اور ختم کرکے اپنی خوبی و صلاحیت کو نکھار اور بروئے کار لا سکے۔ ۔ ۔!!!
Think n join insaaniyat
www.facebook.com/insaanorinsaaniyat
waqas