السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Wednesday, 31 May 2017

معافی

The Msg

بیشک ایسے انسان کو کسی صورت نہیں کھونے دینا چاہیے جو فقط رشتے کو بچانے اور رشتے کا پاس لحاظ رکھتے ہوئے آپ کی غلطی پے بھی خود آپ سے معافی تلافی کرتا پھرے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Tuesday, 30 May 2017

زندگی

زندگی انسان کو زندگی جینے کے لیے تین بار موقع دیتی ہے اور جو تین موقع ملنے کے بعد بھی زندگی کو زندگی نا بنا پائے،خود کو بنا،سنبھال اور زندگی کو سنوار نا پائے تو پھر زندگی تو نہیں آتی البتہ زلت رسوائی اور جگ ہنسائی ضرور آتی ہے اور جب زلت و رسوائی اپنی انتہا کو چھوتی ہے تو موت آ کے گلے لگا لیتی ہے

اور وہ بڑا عقلمند و باشعور انسان ہوتا ہے جو پہلا و دوسرا موقع ملنے پے خود کو اور زندگی کو سنوار لیتا ہے اور زندگی میں تیسرا موقعے کی نوبت سے پہلے ہی سنبھل و سدھر جاتا ہے۔

دنیا و جنت

دنیا بدمعاشوں کے لیے اور شریفوں کے لیے جنت ہے۔

من و سلوہ

زندگی تب مشکل ترین ہوتی چلی جاتی ہے جب انسان آسمان سے معجزہ " من و سلوہ " کے اترنے کے انتظار میں زندگی کو گزار دیتا ہے۔

کافر کی خالی کھوپڑی

جو ربّ رحمان ایک قطرہ کو گوشت اور ہڈی میں تبدیل کر سکتا ہے وہ ربّ رحمان گوشت اور ہڈی کو پھر سے قطرہ کیوں نہیں بنا سکتا؟

کافروں کی مت ماری گئی ہے کہ ایک نئی شے کو بنانے کے لیے سوچ و فکر اور وقت درکار ہوتا ہے پر ایک بنی ہوئی شے کو پھر سے بنانا اور زیادہ آسان ہوتا ہے۔

Monday, 29 May 2017

ایمانداری و بے ایمانی

The Message

آپ استقامت کے ساتھ ایماندارانا زندگی گزارنے کے عادی ہیں تو تھوڑی بہت آزمائیش کے بعد آپ کے لیے ایمانداری کے راستے کھلتے اور ایماندار لوگ ملتے چلے جائیں گے اور آپ انعام پا جانے والوں میں سے ہو جائیں گے

پر گر آپ بے ایمانی اور خیانتداری و رشوت خوری کی زندگی گزارنے کے عادی ہیں تو آپ کے لیے بے ایمانی کے بھی راستے کھلتے اور بے ایمان لوگ ملتے چلے جائیں گے اور آپ خسارہ و نقصان پانے والوں میں سے ہو جائیں گے

اب آپ نے اپنے لیے کونسے راستے کھولنے اور کونسے لوگوں میں سے ہونا ہے وہ آپ نے خود طے کرنا ہے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Saturday, 27 May 2017

لوٹنا

یاد رہے۔ ۔ ۔!!! رمضان کریم انسانوں کو نہیں بلکہ نیکیوں کو لوٹنے کا مہینہ ہے۔

ربّ رحمان

یا ربّ رحمان

خود آسمان پے بیٹھا ہے اور مجھے زمین پے بھیج دیا، مجھے خود بنا کے پھر مجھے خود سے دور کر دیا کہ انسان اب خود مجھ تک پہنچ۔ ۔ ۔!!!

Thursday, 25 May 2017

پیسہ

پیسہ جب جاتا ہے تو اپنوں کو بھی ساتھ لے جاتا ہے اور جب پیسہ آتا ہے تب غیروں کو بھی اپنا بنا جاتا ہے۔

رشتے و تعلق

انسان کے مفاد و طمع کی بنیاد پے بنائے گئے رشتے اور تعلق اسوقت تک قائم رہتے ہیں جبتک مفاد اور طمع پورا ہوتا رہتا ہے اور جونہی مفاد اور طمع ختم ہوتا ہے رشتہ اور تعلق بھی جھٹ سے ختم ہو جاتا ہے اسلیے ایسے رشتے اور تعلق زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ پاتے

اسلیے دیرپا اور لمبے عرصے کے لیے رشتے اور تعلق اخلاص اور خلوص کی بنیاد پے بنائیں جو ایک بار بن جانے کے بعد مرنے کے بعد بھی قائم رہتا ہے۔

Tuesday, 23 May 2017

کرپشن

پاکستان میں کرپشن کرپشن اور کرپشن کا رونا رویا اور ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے

پر میرے فرینڈ لسٹ میں کون کون ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی میں اپنے کسی کام کے لیے کبھی کوئی چھوٹی سی چھوٹی یا بڑی سے بڑی رشوت یا رشوت کی دوسری قسم تحفہ نا دیا ہو؟

ہے کوئی ایسا؟

سوال

ایک کام آپ خود کرتے ہوں تو اپنا آپ برا نہیں لگتا اور وہی کام جب دوسرا کرے تو وہ برا کیوں لگتا ہے؟

جیسے ہم میں سے اکثر فلم،گانے سب دیکھتے سنتے ہیں ہمارے موبائلز میں فلموں اور گانوں کی بھرمار ہوتی ہے پر ہم سب خود کو اچھا تصور کرکے فلمی لوگوں اور گانے والوں کو ہی برا کہتے ہیں۔ ۔ جیسے مراثی،بھانڈ ۔ ۔ ۔!!!

اکثر مرد حضرات مجرا دیکھنے کے بڑے دلدادہ ہوتے ہیں پر مجرا کرنے والی عورت کو ہی برا کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ جیسے کنجری،رنڈی ۔ ۔ ۔!!!

بہت سے شراب و کباب پینے پلانے کے شوقین ہوتے ہیں پر شراب و کباب مہیا کرنے والوں کو ہی دلا و دلال کہتے ہیں

رشوت دینا عام ہے پر رشوت لینے والوں کو ہی صرف رشوت خور کہا جاتا ہے

سود پے پیسہ و سامان رکھوانا عام بات ہو گئی ہے پر سود لینے والے کو ہی سودی کہا جاتا ہے

حرام کمانا و حرام کھانا بھی عام ہے پر مردار و حرام جانوروں کا گوشت بیچنے والوں ہی حرام خور کہا جاتا ہے

اگر ہم خود ہی صحیح معنوں میں انسان بن جائیں تو جنہیں ہم برا و بد کہتے ہیں انہیں برا بننے کی ضرورت ہی نا پڑے

نابالغ و کم فہم و کم سمجھ و کم عقل پوسٹ سے دور رہیں

Monday, 22 May 2017

دنیادار و دیندار

The Message

دنیادار لڑکی تو لڑکوں کے ہاتھوں کا کھیلونا بن سکتی ہے اور دنیادار لڑکی اسوقت تک کھیلونا بنتی رہتی ہے جبتک وہ دیندار نہیں بن جاتی پر دیندار لڑکی کبھی کسی لڑکے کے ہاتھ کا کھیلونا بننا تو دور وہ کسی غیر محرم کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتی

ایسے ہی دنیادار لڑکا سب لڑکیوں کے جذبات و عزت سے کھیل سکتا ہے پر دیندار لڑکا کسی غیر محرم لڑکی کی طرف اچانک آنکھ اٹھ جانے پے بھی فوراً آنکھیں جھکا لیتا ہے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

silent Mode

اگر آپ کو کسی انسان کو فون کرنے پے اس سے اکثر یہی سننے کو ملے کہ معذرت چاہتا ہوں کہ میرا فون سائلینٹ موڈ Silent Mode پے لگا ہوا تھا تو دو باتیں ہو سکتی ہیں کہ ایسا انسان کسی نا کسی الٹے سیدھے کام یا رابطے میں پھنسا ہوا ہے یا پھر وہ بہت متقی و پرہیزگار ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا فون اکثر سائلینٹ موڈ Silent Mode پے رکھتا ہے۔

Sunday, 21 May 2017

Qalam

مجھے جب بھی کوئی پن،پینسل،بال پوائنٹ ملتا ہے تو میں اس کو اس نیت سے اٹھا کے کسی اونچی جگہ پے رکھ دیتا ہوں کہ یہ وہ قلم ہے جس کے بارے میں ربّ رحمان نے فرمایا کہ میں نے تمہیں قلم سے علم سیکھایا

تو آپ کو جب بھی کبھی بھرا یا خالی پن مل جائے تو اسے اونچی جگہ رکھ دیا کرے کہ انسان نے اسی قلم سے دین و دنیا کی تمام خیرو بھلائی اور انسانیت کی باتیں سیکھی اور پڑھی ہیں۔

الّذِی اَلّمَ بِالْقَلَمِ۔

دعا

The Message

یا ربّ رحمان میں کب تک تجھ سے معافی تلافی کرتا رہوں گا یا ربّ رحمان مجھے ایسا کیوں نہیں بنا دیتا کہ مجھے پھر سے تجھ سے معافی تلافیاں نا کرنا پڑیں،ایسا بنا دے کہ پھر سے مجھے تجھ سے اور خود سے شرمندہ نا ہونا پڑے،ہاں ایسا بنا دے جیسا تُو چاہتا ہے تاکہ روزآخرت مجھے پھر سے نادم و شرمسار نا ہونا پڑے۔

یاسمیع ،یاواسیع ،یامیجب، آمین

ایکبار درود پاک پڑھ لیں

وقاص

سمجھنا

The Message

حق تو یہ بنتا ہے کہ بڑوں کا تجربہ بڑا ہوتا ہے انکی عمر بڑی ہوتی ہے تو انہیں تو چھوٹوں کو اور انکی کسی مشکل و پریشانی کو سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگنی چاہیے اور چھوٹوں کا تجربہ چھوٹا،انکی عمر چھوٹی ہوتی ہے تو انہیں بڑوں کو اور انکی مشکل و پریشانی کو سمجھنے میں دیر لگنا چاہیے

میں نے اکثر خاندانوں میں دیکھا ہے کہ انکے چھوٹے ،چھوٹے ہو کے بھی خاندان کے بڑوں کو سمجھتے ہیں پر انکے بڑے،بڑے ہو کے بھی خاندان کے چھوٹوں کو نہیں سمجھتے۔ ۔ ۔!!!

آپ کے خیال میں اس کی اصل وجہ اور مہرکات کیا ہو سکتے ہیں؟

Saturday, 20 May 2017

احسان

آپ یا میں مل کے ساری دنیا کو سیدھا نہیں کر سکتے ہیں پر آپ اور میں خود کو اگر سیدھا کر کے اپنی آنے والی نسلوں کو سیدھا بنا جائیں تو یہ آپ کا اور میرا اس دنیا پے احسان عظیم ہوگا۔

خوراک و خوشی

خوراک اور خوشی کی فراوانی انسان کو بڑھاپے میں بھی جوانی جیسا جوان رکھتی ہیں

اور اسی خوراک اور خوشی کی کمی  انسان کو جوان میں بھی بڑھاپے میں لے جاتی ہیں

پر بدقسمتی سے آج خوراک اور خوشی کی کمی بہت زیادہ ہیں اور یہی دونوں چیزیں لوگ بانٹنا پسند نہیں کرتے۔

Thursday, 18 May 2017

دکھ درد

The Message

انسان کو دکھ درد و تکالیف اس لیے ملتی ہیں تاکہ وہ معاشرے میں دکھی انسانوں کے دکھ درد کو سمجھ کے انکے دکھ درد کو دور کر سکے ناکہ اس لیے کہ وہ دکھ درد میں مبتلا ہونے کے بعد دوسروں کو ہی دکھ درد میں مبتلا کر کے اپنے دکھ درد کو ختم کر سکے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Monday, 15 May 2017

پیر

میرا ایک سوال ہے کہ پیر چاہے جعلی ہو یا اصلی اس کے پاس مردوں سے زیادہ عورتوں کا رش زیادہ کیوں ہوتا ہے؟

Sunday, 14 May 2017

فارمی مرغی

The Message

فارمی مرغی

کیا آپ کو پتا ہے کہ پاکستان بھر میں فارمی مرغیوں کی آلائشیں کہاں جاتی ہیں؟

پولٹری فارم میں مر جانے والی مرغیوں کا کیا ہوتا ہے؟

تمام حلال جانوروں کے طبعی موت مر جانے کی صورت میں اور تمام حرام جانوروں کے مر جانے کے بعد انکی لاشوں اور آلائیشوں کے ساتھ کیا ، کیا جاتا ہے انہیں کس طرح اور کس کس کام کے استعمال میں لایا جاتا ہے؟

تو سنیں! فارمی مرغیوں کی آلائیشیں جن میں انکے سر سے لے کے آنتیں،فضلا،پنجے اور پَر سمیت بڑی بڑی فیکٹریوں میں بڑی بڑی کڑاہیوں میں ڈال کے انکا کوکنگ آئل بنایا،نکالا اور فروخت کیا جاتا ہے جنمیں حرام و مردار جانوروں کے طبعی موت مر جانے یا انہیں خود مار کے انکی آلائیشوں سے تیل نکالنے کا کام بھی لیا جاتا ہے ،وہ تیل اور کوکنگ آئل جو آپ کو اکثر بغیر کسی کمپنی کے لیبل کے آپ کو چمچماتی ہوئی صاف ستھری بوتلوں میں چمکتا ہوا نظر آتا ہے، جنہیں غریب لوگ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں ،تکہ چانپ ،سموسے پکوڑے،دھی بھلے والے دوکاندار سستے داموں خرید کے لے جاتے ہیں اور وہی تکہ ،چانپ،سموسے پکوڑے،چکن رولز،دھی بھلے ہم مزے لے لے کے کھاتے ہیں، کھلے یا پیکنگ میں بنے پاپڑ ، بڑی بڑی کمپنیز کی بنی سلانٹیز بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں،اور پھر کچھ عرصہ بعد کہیں سنتے ہیں کہ فلاں کو ہارٹ اٹیک ہو گیا تو کسی کو ہیپاٹائیٹس ہو گیا تو کسی کے گردے فیل ہو گئے تو کسی کو کینسر ہو گیا اور جس انسان نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے جینا ہوتا ہے اسکے کچھ سپنے اور ارمان ہوتے ہیں وہ انہی غلاظت سے بھرے تیل سے تلی ہوئی اشیا کو پیٹ میں ڈال ڈال کے ایک دن  وقت سے پہلے ہی قبر کے پیٹ میں چلے جاتے ہیں

زرا رکیئے!

ان سب آلائیشوں سے تیل نکال لینے کے بعد آلائیشوں کا بچے کچھے بھوسے کو پھر سے کیمیکل میں ڈال کے مرغیوں کی کھاد بنا کے پولٹری فارم میں بھیج اور بیچ دیا جاتا ہے اور اسی کھاد سے پھر فارمی مرغی تروتازہ،موٹی تازی ہو کے آپ کے پیٹ میں آ کے آپ کو قبر کے پیٹ میں پہنچانے کے لیے بازاروں میں آ جاتی ہے اور پولٹری فارم میں مر جانے والی مرغیوں کو چکن برگر اور چکن شاورما والے لے جاتے ہیں

میری آپ سب سے گزارش اور التجا ہے کہ بازار کے تیل سے تلی ہوئی تمام کی تمام اشیا کو کھانے سے حد ممکن پرہیز کریں تاکہ آپ اور آپ کا سارا کنبہ ایک سکھ و صحتمندانہ زندگی گزار سکیں۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Sign board

ہم عورتوں کے Sign board کے تو خلاف تو ہیں تو پھر آدمی کے Sign board کے خلاف کیوں نہیں ہیں؟

کیونکہ جیسے آدمی عورتوں کو sign board پے دیکھتا ہے تو عورتیں بھی تو مردوں کے Sign board کو دیکھتی ہیں،جیسے آدمی کے دل میں کوئی خیال جذبات آتے ہیں تو عورت کے بھی تو دل میں ویسے ہی خیال اور جذبات ابھرتے ہیں،تو پھر مردوں کے Sign board پے بھی پابندی ہونی چاہیے ایسے ہی جیسے عورتوں کے Sign board پے پابندی ہوتی ہے۔

کیونکہ پردہ کیسی ایک جنس کے لیے نہیں ہے بلکہ مرد و عورت دونوں کے لیے پردے کا حکم ہے۔

Saturday, 13 May 2017

گناہ

گناہ کرنا یا ہو جانا تو جرم ہے ہی پر اس سے بڑا جرم یہ ہے کہ گناہ کو چھوٹا سمجھا جائے یا اسے سرے سے گناہ تصور ہی نا کیا جائے۔

وقاص

سوال

آپ کے خیال میں کیا والدین سمیت خاندان کے بڑوں کو اپنے آپس کے معاملات، گلے شکوے،لڑائی جھگڑے اپنی نابالغ اولاد یا خاندان کے نابالغ بچوں کے سامنے Discussed کرنے چاہیے؟

اگر ہاں تو کیوں اور نہیں تو کیوں نہیں؟

سچ

سچ بیشک قیمتی ہوتا ہے اور سچ کو صرف قیمتی لوگ ہی بولا کرتے ہیں۔

Friday, 12 May 2017

عورت کے آنسو

The Message

عورت کے آنسو مکر کے ہوں یا حقیقی دکھ درد سے بھرے ہوں پر سخت سے سخت مرد کو بھی نرم کر کے رکھ دیتے ہیں،کچھ مثبت سوچنے پے مجبور کر دیتے ہیں اور اچھے بھلے عقل و شعور رکھنے والے مرد کی بھی مت مار کے رکھ دیتے ہیں کیونکہ عورت کا سب سے بڑا ہتھیار اس کے موٹے موٹے آنسو ہوتے ہیں اور عورت کے ان ہی آنسوؤں میں نجانے کیسی کشش و طاقت ہوتی ہے بہت کچھ پل بھر میں بدل کے رکھ دیتے ہیں،پل بھر میں منظر کا منظر بدل کے رکھ دیتے ہیں پھر عورت کے یہی آنسو بہت سےمردوں کو نئی زندگی دے جاتے ہیں تو کسی مرد کی زندگی ہمیشہ کے لیے ختم کروا کے رکھ دیتے ہیں۔

نوٹ: عورت کے مکر کے آنسو سے بچنے والا اور عورت کے حقیقی دکھ درد کے آنسوؤں کو سمجھ کے اس کے دکھ درد کا مداوہ کرنے والا مرد ہی حقیقی باشعور و عقل مند مرد کہلاتا ہے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

سزا و جزا

The Message

انسان کی فطرت ہے کہ جس غلطی کی اسے سزا نا ملے انسان وہ غلطی بار بار اور بار بار اسوقت تک سرانجام دیتا رہتا ہے جبتک اسے اس غلطی کی سزا نا مل جائے۔ ۔ ۔!!!

ایسے ہی جیسے دو سالہ بچے کو والدین کے بارہا بار آگ سے دور کرنے کے باوجود بھی بچہ آگ کی چمک اور روشنی سے متاثر ہو کے ناسمجی میں اسوقت تک لپک لپک کے آگ کی طرف لپکتا رہتا ہے جبتک آگ کی تپش اسے چھو نا جائے یا اسے زرا سا جھلسا نا جائے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

Waqas

Thursday, 11 May 2017

تھکنا

انسان زندگی سے اتنی جلدی نہیں تھکتا جتنی جلدی رشتوں سے تھکا جاتا ہے

اور اگر رشتے نا تھکائیں تو انسان زندگی سے اتنی جلدی نہیں تھکتا۔

سوال

آپ کے خیال میں مرد کتنی عمر میں سدھر،سنور اور سنبھل کے ایک سدھری،سنوری اور سنبھلی ہوئی زندگی گزارتا ہے اور آپ کے خیال میں عورت کتنی عمر میں سدھر،سنور اور سنبھل کے ایک سدھری،سنوری اور سنبھلی ہوئی زندگی کو گزارتی ہے؟

زندگی

زندگی وہ نہیں جسے آپ اپنی مرضی سے جیتے ہیں بلکہ زندگی وہ ہوتی ہے جسے لوگ آپ کی مرضی سے جیتے ہیں۔

وقاص

غلطیاں

The Message

انسان کو بچپن اور جوانی میں کی گئی غلطیوں،نادانیوں ، ناسمجھیوں اور گناہوں کا خمیازہ بڑھاپے میں بھگتنا پڑتا ہے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Wednesday, 10 May 2017

دعا و التجا

دعا و التجا

یاربّ رحمان! میرے خالق و مالک ،میرے پروردگار ائے میرے پالنہار۔ ۔ ۔آپ ہی بگڑی ہوئی کو بنانے اور بنی ہوئی کو بگاڑنے والے ہیں،بکھرے ہوؤں کو سمیٹنے اور سمٹے ہوئے کو بکھیرنے والے ہیں،ٹوٹے ہوئے کو جوڑنے والے اور جڑے ہوؤں کو توڑنے والے ہیں،بگڑے ہوئے کو سنوارنے والے اور سنورے ہوؤں کو بگاڑنے والے ہیں،سنبھلے ہوئے کو گرانے اور گرے پڑے ہوؤں کو سنبھالنے والے ہیں، پستی والے کو بلندی دینے والے اور بلندی والے کو پستی میں ڈالنے والے ہیں

برحق و بیشک، حق و سچ۔ ۔ ۔ میرا ربّ رحمان کن فیکون کی طاقت و عظمت کا خالق و مالک ہے ۔ ۔ ۔ پس۔ ۔ ۔ یا ربّ رحمان میری بگڑی ہوئی کو سنوار دے،مجھ  بکھرے ہوئے کو سمیٹ دے، مجھ ٹوٹے ہوئے کو جوڑ دے،مجھ بگڑے ہوئے کو سنوار دے، مجھ گرے پڑے کو سنبھال لے،مجھ پستی والے کو دو جہانوں کی بلندی پے پہنچا دے، جن کا مجھ سے تعلق ہے اور میرا جن سے تعلق ہے ان سب کو دو جہانوں کی تمام خیروبھلائی عطا فرما،ہم امت مسلمہ کو انسانیت ،مسلمانیت و مونیت عطا فرما

ہم خطاکار و گنہگار و بدکار و سیاہ کار ہیں ہمارے گناہوں و خطاؤں پے ہماری گرفت و پکڑ مت فرما پس ہمارے ساتھ دو جہانوں میں نرمی و درگزر فرما فرما۔

یاسمیع، یا واسیع، یا مجیب ،آ۔مین

ایکبار درود پاک پڑھ لیں۔

دعا گو ، وقاص

احتیاط

The Message

پاکستان میں اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر لڑکا لڑکی کا رشتہ طے ہو گیا ہے،دعا خیر یا منگنی طے ہو گئی ہے تو لڑکا ، لڑکی کو اپنی بیوی تصور کرتے ہوئے اس چھونے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور چھونے سے بڑھ کے جسمانی تعلقات بنانا چاہتا ہے اور لڑکی کو تعلقات بنانے پے طرح طرح کا جھانسا دیتا اور ورغلاتا رہتا ہے کہ مستقبل میں ہونے والے شوہر اور بیوی ہیں تو اتنا سا ملنا یا تعلق بنا لینے میں کوئی حرج یا غلط کام نہیں کوئی جرم تو نہیں ہے اور اگر لڑکی ناسمجھ ،کم عقل  اور بیوقوف ہو تو لڑکے کے جھانسے میں آ کے شادی کے بعد ہونے والے تعلق کو شادی سے پہلے ہی انجام دے بیٹھتی ہے اور ایسے میں لڑکا اس لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کر دیتا ہے یہ سوچتے ہوئے"  کہ جس لڑکی نے مجھ سے جسمانی تعلقات بنا لیے وہ مجھ سے پہلے نجانے کس کس سے اور کتنوں سے جسمانی تعلقات بنا چکی ہو گی" ، چاہے بھلے لڑکی نے اس تعلق سے پہلے کبھی کسی کو دیکھا تک بھی نا ہو کیونکہ  ہر لڑکا ، لڑکی سے جسمانی تعلق بنا لینے کے بعد اس  لڑکی کے کردار کے بارے میں یہی رائے رکھتا اور سوچتا ہے

اور اگر کوئی سمجھدار و باشعور لڑکی ہو تو وہ ایسے موقع پے لڑکے کے جھانسے میں آنے کی بجائے سب سے پہلے اپنی ماں کو اعتماد میں لیتی ہے اور ماں بیٹی کی طرف سے اپنے شوہر کو اعتماد میں لیتی ہے اور اسطرح ایک لڑکی برے لڑکے کے شر و شیطانیت سے پاک و محفوظ رہتی ہے

تو لڑکیوں کو سمجھ اور جان لینا چاہیے کہ جو لڑکا شادی سے پہلے لڑکی سے جسمانی تعلق قائم کرنا چاہے یا بار بار تنہائی میں ملنے کا اصرار و تقرار کرے یا بار بار الٹی سیدھی حرکات و باتیں کرنے کی کوشش کرے تو لڑکی کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایسا لڑکا پیار محبت اور شادی کرنے کے قابل نہیں بلکہ وہ زنا و فنا کرنے کا عادی رہا ہے جبھی وہ ایسی جرات مندانا حرکات کر رہا ہے تو ایسی صورتحال میں لڑکی کو اپنے والدین کو سب سے پہلے اعتماد میں لینا چاہیے تاکہ وہ اسکے لیے برے و بد کردار شوہر کی بجائے اسکے لیےکوئی نیک و پاکباز پرہیزگار شوہر کی تلاش کریں۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

ایمان

افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پہلے ضروریات زندگی کی اشیا بکا کرتی تھی پر اب ایمان سب سے زیادہ بکتا ہے

پہلے ایمان سب سے زیادہ قیمتی تھا اب ایمان ہی سب سے زیادہ سستا ہے۔

ٹھوکر

جو ٹھوکر انسان کو اسکے ربّ رحمان سے جوڑ دے اور انسان بے اختیار و بے خود و بے سدھ ہو کے  یا ربّ یاربّ پکار اٹھے تو پھر ثابت ہوا ایسی ہر وہ ٹھوکر جو انسان کو اسکے ربّ رحمان سے ملا اور جوڑ دے وہ پھر ٹھوکر بری نہیں اچھی ہیں اور وہ ٹھوکر،ٹھوکر نہیں بلکہ بلندی ہے۔

Tuesday, 9 May 2017

تھکاوٹ

The Message

انسان بھی کیا شے ہینا کسی کے ساتھ گناہ پے گناہ کرکر کے بھی نہیں تھکتا پ کسی کے ساتھ ایک دو بار نیکی کرنے کے بعد نیکی کرنے سے تھک سا جاتا ہے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

محبت

مختصراً محبت چھیننے جھپٹنے اور لوٹنے کھسوٹنے یا حاصل و وصول کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ محبت تو نوازنے ،عطا کرنے,دیتے ہی چلے جانے ،قربان ہو جانے کا نام ہے اور اس کے بعد بھی اف تک کرنے کو دل نہیں کرتا کہ کیا پتا میرا اف کرنا بھی میرے محبوب کو گراں نا گزرے ،اسے برا نا لگے ،یہ ہے محبت اسے کہتے ہیں محبت  اور یہ کہلاتی ہے محبت

ناکہ کسی پے دل آ گیا تو پھر اسے اسکی مرضی و رضا پوچھے جانے بغیر زور زبردستی کی بنیاد پے اسے اس سے ہی چھین لیا جائے یا اپنی کسی طاقت و زرائع کے زور پے حاصل کر لیا جائے

ایسی محبت پھر محبت نہیں حوس،ضد،انا،غرور و تکبر تو کہلائی جا سکتی ہے پر محبت ہرگز ہرگز نہیں کہلائی جا سکتی۔

شوہر

شادی کے بعد اگر شوہر بیوی سے کہے کہ تم نے آج کے بعد سوشل میڈیا کو استعمال نہیں کرنا اور یہی بات بیوی شوہر سے کہے کہ تم نے آج کے بعد سوشل میڈیا کو استعمال نہیں کرنا تو کیا بیوی کو شوہر کی اور شوہر کو بیوی کی بات ماننی چاہیے یا آگے سے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے فوائد و دلائل دے کے اپنی بات منوانی چاہیے؟

یا پھر شوہر اور بیوی کے ادب،پیار کو قائم رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی بات مان اور منوا کے زندگی امن و امان اور سکون سے گزارنا چاہیے؟

شکریہ۔

میاں بیوی

مختصراً محبت چھیننے جھپٹنے اور لوٹنے کھسوٹنے یا حاصل و وصول کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ محبت تو نوازنے ،عطا کرنے دیتے ہی چلے جانے ،قربان ہو جانے کا نام ہے اور اس کے بعد بھی اف تک کرنے کو دل نہیں کرتا کہ کیا پتا میرا اف کرنا بھی میرے محبوب کو گراں نا گزرے ،اسے برا نا لگے ،یہ ہے محبت اسے کہتے ہیں محبت  اور یہ کہلاتی ہے محبت۔

Monday, 8 May 2017

سونے جیسے انسان

The Message

سونے کی بھی اگر دیکھ بھال نا کی جائے اور اس سے غفلت برتی جائے تو سونے کے اوپر بھی دھول مٹی چڑھ جاتی ہے اور اسکی چمک دمک بھی ماند سی پڑ جاتی ہے پر جیسے ہی سونے کی دیکھ بھال کی جاتی ہے گرد و دھول مٹی کو صاف کیا جاتا ہے تو سونا پھر سے اپنی اصلی چمک دمک اور رنگ و روپ کے ساتھ واپس اپنی اصل حالت میں آ جاتا ہے

اسی طرح کچھ انسان بھی سونے کی طرح ہی ہوتے ہیں پر جب انکی پرورش،تربیت اور دیکھ بھال نہیں ہوتی تو انکی خوبی و خاصیت بھی خامیوں اور بدیوں میں بدلتی چلی جاتی ہیں پر جونہی کوئی درد مند و درد دل رکھنے  والا انسان ایسے انسان کی پرورش و تربیت اور دیکھ بھال کرتا ہے تو وہ انسان پھر سے سونے کے جیسے اپنی اصلی چمک دمک، رنگ و روپ اور خوبیوں کے ساتھ واپس اپنی"  اصل  انسانیت " کی طرف لوٹ آتا ہے

ہمارے آس پاس بھی ایسے بہت سے سونے جیسے انسان رُول رہے ہیں در بدر بھٹک رہے ہیں جن پے اپنوں کی لاپروائی و بے حسی و بے اعتنائی و غفلت کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے ان پے برائی و بدی کی گرد و دھول جم گئی ہے پر ہمیں انکا دردمند بنتے ہوئے انکے درد کو سمجھتے ہوئے انہیں انکی سونے جیسی اصلی چمک دمک اور رنگ و روپ کو واپس لانا ہے انکی سوئی اور کھوئی ہوئی انسانیت کو واپس جگانا ہے تاکہ ہر طرف جگمگ جگمگ ہو چار سُو انسانیت ہی انسانیت ہو۔ ۔ ۔!!!

ہاں ۔ ۔ ۔ ہر سُو۔ ۔ ۔ چار سُو انسانیت ہی انسانیت ہو۔ ۔ ۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Saturday, 6 May 2017

محبت

The Message

انسان دنیا کے ہر معاملے میں ایک کے بعد ایک اور ایک کے بعد ایک خوشحالی و ترقی کی منازل طےکرتا ہے پر محبت کے معاملے میں آ کے " کسی ایک انسان " پے رک کے رہ جاتا ہے . . .!!!

جبکہ حق تو یہ ہے کہ جیسے دنیاوی و کاروباری معاملات میں انسان اوپر سے اوپر والے انسان یعنی" مرکز "  والے سے رابطہ کر کے اپنا قد کاٹھ بڑا کرکے بڑی ترقی و کامیابی حاصل کرتا ہے ویسے ہی محبت کے معاملے میں محبت کے"  مرکز یعنی اللہ و محمد " سے رابطہ کرکے اپنا قد کاٹھ بڑا کرکے دو جہانوں میں بڑی ترقی و خوشحالی و کامیابی حاصل کرے ۔ ۔ ۔ پر نہیں ۔ ۔ ۔ محبت کے معاملے میں انسان کسی ایک انسان پے آ کے رک سا اور اٹک سا جاتا ہے نتیجتاً ایک محدود سے انسان کی محبت ایک محدود سے انسان تک محدود سی رہ جاتی ہے جبکہ ربّ رحمان جو اپنی زات و صفات میں بیمثال و بیحساب و اور لامحدود ہے اس ربّ رحمان سے محبت کرکے انسان کی محبت بھی بیمثال و بیحساب  اور لامحدود  سی ہو جاتی ہے۔

ائے انسان! جو ربّ رحمان تجھے تیری ماں سے 3، 3  گنا اور کئی کئی گنا بڑھ چڑھ کے چاہتا اور نوازتا ہے تُو اسی ربّ رحمان سے ہی سب سے" کم محبت " کرتا ہے ۔ ۔ ۔!!!

Think n join insaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas