السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Thursday, 9 March 2017

شادی

میرے فیسبک پے دو Account ہیں جن میں سے ایک Account کو میں 95% وقت دیتا ہوں اور 5% دوسرے Account کو وقت دیتا ہوں اور دونوں Accounts میرے Official Account ہیں پر اسکے باوجود بھی میں دونوں Accounts کو چاہ کے بھی برابر کا وقت نہیں دے پاتا۔ ۔ ۔ !!!

تو میں سوچ رہا تھا کہ جب میں دو Accounts کو برابر کا وقت توجہ نہیں دے پاتا اور برابر کی انکی  دیکھ بھال نہیں کر پارہا تو وہ مرد جنہوں نے دو شادی کی ہوتی ہیں وہ گوشت پوست سے بنی احساسات و جذبات سے بھری جیتی جاگتی دو دو بیویوں کو کیسے برابر کا وقت دے پاتا ہے؟ کیسے انکے حقوق پورے کر پاتا ہے؟ کیسے انہیں برابر کا پیار محبت اور توجہ دے پاتا ہے اور انکی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ کیسے انکی ضروریات زندگی کو برابر کا پورا کرتا ہے؟ اور جب ایک مرد دو بیویوں کے حقوق برابر کے ادا نہیں کر پاتا تو پھر تین یا چار بیوی رکھنے والا مرد کیسے اور کس طرح سے تین یا چار بیویوں کے پورے پورے اور برابر برابر کے حقوق کیسے ادا کر سکتا ہے؟

اور اس بارے میں وہی مرد صحیح بتا سکتا ہے جس کی ایک سے زیادہ بیویاں ہیں۔

No comments:

Post a Comment