السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Thursday, 2 March 2017

کیونکہ یہ پاکستان ہے

کیونکہ یہ پاکستان ہے بھائی،

میں نے چند مہینے پہلے پاسپورٹ بنوایا تو جب میں پاسپورٹ لینے گیا تو مجھے ایک 40 سالہ خاتون کا پاسپورٹ تھما دیا گیا میں نے بڑے شوق سے پاسپورٹ کھولا کہ دیکھوں کیسا پاسپورٹ بنا ہے تو آگے کسی عورت کا نام لکھا تھا اور تصویر میں عورت کی تصویر ۔ ۔ ۔ پہلے تو مجھے اپنی آنکھوں پے شک ہوا کہ میرا نام کیسے بدل گیا اور یہ میری تصویر عورت کی تصویر میں کیسے بدل گئی،میں نے پھر سے پاسپورٹ کو چیک کیا اور دو تین بار تسلی کرتے ہوئے میں نے اس بندے کو کہا کہ بھائی کس کا پاسپورٹ دیا ہے مجھے؟ تو بولا آپ کا ،میں نے پھر وہی کہا پھر وہ بولا بھائی آپ کا ہی پاسپورٹ دیا ہے ۔ ۔ تو میں نے پاسپورٹ اس کے ہاتھ میں تھما دیا کہ دیکھو زرا ۔ آپ کی طبیعت ٹھیک ہے۔ ۔ ۔ کہنے لگا کیوں کیا ہوا۔ ۔ پھر اس نے کہا او سوری بھائی غلطی سے کسی خاتون کا پاسپورٹ دے دیا۔ ۔ ۔ میں نے کہا کہ شکر ہے کہ میں نے ادھر  کھڑے کھڑے چیک کر لیا ورنہ مجھے اور اس خاتون کو آپ نے تو خوار کروا دیا تھا ۔۔ ۔ ۔ توپاکستان میں مست ماحول تے میٹھے چووول والا ماحول ہے۔

No comments:

Post a Comment