السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Tuesday, 21 March 2017

یکسانیت

The Mesage

ربّ رحمان قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے سورۃ آل امران آیت نمبر 64 :

کہو، "اے اہل کتاب! آؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کریں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھیرائیں، اور ہم میں سے کوئی اللہ کے سوا کسی کو اپنا رب نہ بنا لے" اس دعوت کو قبول کرنے سے اگر وہ منہ موڑیں تو صاف کہہ دو کہ گواہ رہو، ہم تو مسلم (صرف خدا کی بندگی و اطاعت کرنے والے) ہیں"

پر ہم انسان اپنے نفس کی غلامی کرتے ہوئے شیطان کی بات مانتے ہوئے آپس میں ایک دوسرے کو اس بات کی طرف بلاتے ہیں جسمیں ہمارا دوسروں کے ساتھ اور دوسروں کا ہمارے ساتھ اختلاف ہو پھر اس کے بعد اپنے فرقے کی تبلیغ کرتے ہیں اپنے فرقے کا پرچار کرتے ہیں اور اس کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ نئے سے نئے فرقے اور مسلک بنتے ہیں ،نفرتیں عام ہوتی اور پھیلتی چلی جاتی ہیں اور پھر شروفساد ،قتل و غارت عروج پے پہنچ جاتا ہے اور جب پوچھو کہ یہ کیا کیا تم لوگوں نے تو کہتے ہیں کہ ہم تو زمین میں اصلاح کرنے والے ہیں امن و امان کی فضا قائم کرنے والے ہیں بیشک یہی شروفساد  کرنے والے ہیں مگر نہیں جانتے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

No comments:

Post a Comment