السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Friday, 17 March 2017

اہم سوال

اہم سوال جو فرضی پوچھا جا رہا ہے پر معاشرے میں حقیقت بن کے اکثر دیکھنے اور پڑھنے میں آتا ہے کہ

ایک لڑکا اپنے گھر بھر سے لڑ بھڑ کے خون  کے سارے رشتے ناتے توڑ کے یا انہیں ناراض کرکے سب کی محبتوں کو فقط ایک لڑکی کی محبت میں قربان کر کے اس لڑکی سے شادی کر لیتا ہے تو سوال یہ بنتا ہے کہ کیا لڑکی کو ایسے لڑکے سے شادی کر لینا چاہیے یا اسے یہ کہہ کے چھوڑ دینا چاہیے "کہ جس لڑکے نے اپنے ماں باپ بہن بھائی، سب رشتے ناتوں کو چھوڑ ، انہیں توڑ اور ناراض کرسکتا ہے تو وہ کل کو مجھے بھی چھوڑ سکتا ہے میری محبت اور اعتماد کو توڑ اور ریزہ ریزہ کر سکتا ہے تو میں تم سے شادی نہیں کروں گی، آج سے تمہارے میرے راستے الگ الگ ہیں" ۔ ۔ ۔!!!

اسی طرح ایک لڑکی اپنے گھر بھر سے لڑ بھڑ کے خون کے سارے رشتے ناتے توڑ کے یا انہیں ناراض کرکے سب کی محبتوں کو فقط ایک لڑکے کی محبت میں قربان کر کے اس لڑکے سے شادی کر لیتی ہے تو سوال یہ بنتا ہے کہ کیا لڑکے کو ایسی لڑکی سے شادی کر لینا چاہیے یا اس یہ کہہ کے چھوڑ دینا چاہیے " کہ جس لڑکی نے اپنے ماں باپ بہن بھائی ، سب رشتے ناتوں کو چھوڑ ،انہیں توڑ اور ناراض کرسکتی ہے تو وہ کل کو مجھے بھی چھوڑ سکتی ہے میری محبت اور اعتماد کو توڑ اور ریزہ ریزہ کر سکتی ہے تو میں تم سے شادی نہیں کروں گا،آج سے تمہارے میرے راستے الگ الگ ہیں". ۔ ۔ ۔!!!

آپ ایک لڑکا اور لڑکی ہونے کے ناتے اسے اپنے اوپر رکھ کے چاہے جواب دیں یا اسے ایک کہانی سمجھ کے جواب دیں کہ ایسی سنگین ترین صورتحال میں ایک لڑکا اور لڑکی کو کیا کرنا چاہیے

نوٹ: آپ لڑکا ہیں تو ایک لڑکا ہونے کے ناتے لڑکے کی حمایت میں نہیں کمنٹس پاس کرنا اور آپ لڑکی ہیں تو بھی ایک لڑکی ہونے کے ناتے لڑکی کی حمایت میں کمنٹس پاس نہیں کرنا پر ہاں۔ ۔ !! جو حق و سچ ہو جو اصول اور کے عین مطابق ہو وہ اس پے بولئیے گا۔

شکریہ۔

No comments:

Post a Comment