السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Thursday, 1 March 2018

خالی پیٹ

ہر انسان اس انسان کی دعوت کرتا ہے جس کا گھر اور پیٹ پہلے سے ہی بھرا ہوتا ہے اور کوئی دنوں کا بھوکا بھی گر کچھ مانگ لے تو دُھتکار دیتا ہے

بھرے گھر اور پیٹ کو انسان اس لیے اور زیادہ بھرتا رہتا ہے کہ وہ اسکے گھر اور پیٹ کو بھرتا رہے گا اور خالی گھر و پیٹ کو اس لیے دھتکارتا و پھٹکارتا رہتا ہے کہ وہ اسکے بھرے گھر و پیٹ کو بھی خالی کر دے گا

ائے انسان! کیا ہی خوب ہو کہ تُو خالی پیٹ و گھر کو اس نیت سے بھرے کہ روز محشر ربّ رحمان تجھے خالی پن سے محفوظ رکھے۔

وقاص

No comments:

Post a Comment