السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Saturday, 31 March 2018

اچھائی و برائی

ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ایک انسان مجموعی طور پے کیسا ہے، آیا اسکی برائی اسکی اچھائی پے بھاری ہے یا اسکی برائی اسکی اچھائی پے بھاری ہے

گر اسکی برائی اسکی اچھائی پے بھاری ہوں تو ایسے انسان کو خود سے دور کرکے خود اس سے دور ہو جائیں اور گر اسکی اچھائی اسکی برائی پے بھاری ہو تو ایسے انسان کو خود سے قریب کرکے خود اسکے قریب ہو جائیں۔۔۔

گر آپ سمجھتے ہیں کہ میں اس انسان کی برائی کم کرکے ختم کرکے اسکی اچھائی کو بڑھا سکتا ہوں تو پھر آپ یہ دیکھو کہ کیا خود آپ میں اتنی اچھائی ہے کہ آپ اسکی برائی کو ختم کر سکو۔۔۔اور گر نہیں تو پھر پہلے اپنے اندر اتنی اچھائی پیدا کرو کہ کسی کی برائی ختم کر سکو۔۔۔!

وقاص

Thursday, 29 March 2018

مرد

مرد کو ایسا باحیا، باغیرت اور باکردار ہونا چاہیے کہ اسے کسی عورت کو نکاح کا پیغام بھیجنے کی ضرورت نا پڑے۔۔۔

بلکہ ایسے مرد کے گفتار و کردار کی شہرت سن کے عورت اس مرد کو اپنا ہمسفر بنانے کے لیے خود نکاح کا پیغام بھیجا کرے۔

وقاص

عورت

The Message

عورت کو ایسا ہونا اور رہنا چاہیے کہ مرد اس سے نکاح اور روح کا رشتہ جوڑنا چاہے۔۔۔ناکہ ۔۔۔عورت کو ایسا ہونا اور رہنا چاہیے کہ مرد اس سے زنا و فنا کا غلیظ و خبیث تعلق جوڑنا چاہے۔

وقاص

Wednesday, 28 March 2018

کمینے اور بیوقوف


عورت کے بیوقوف ہونے کے لیے کیا یہ بات کافی اور کم ہے " کہ عورت کسی بھی کمینے مرد کے شادی کے جھانسے میں آ کے اپنا جسم، اپنا آپ اور اپنا سب کچھ لٹوا گنوا بیٹھتی ہے ، اور پھر اسی طرح کسی دوسرے اور تیسرے کمینے مرد کے شادی کے جھانسے میں آ کے اپنا آپ اور اپنا سب کچھ اسوقت تک لٹواتی اور گنواتی رہتی ہے ۔۔۔جب تک لٹوانے اور گنوانے کو کچھ بھی باقی نہیں بچتا۔۔۔!

مردوں میں اکثریت کمینوں کی ہے اور عورتوں کی اکثریت جاہلوں کی ہے۔۔۔مرد اپنی کمینگی سے اور عورت اپنی جہالت سے کبھی باز نہیں آتے اسوقت تک جبتک دونوں کوئی بہت بڑا سانحے سے نا گزر جائیں۔

وقاص

Monday, 26 March 2018

انسان اور کتا

انسان نے کتے سے بھونکنا تو سیکھ لیا پر کتے سے وفاداری نا سیکھ سکا۔۔۔

انسان نے کتے کی بھونکنے کی عادت کو تو اپنا لیا پر کتے کی وفاداری کو لات مار دیا۔

Think & Join Insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

Waqas

Sunday, 25 March 2018

پھول و کانٹے

ہمیشہ پھول کو ہی توڑا اور مسلا جاتا ہے کبھی دیکھا کسی نے کانٹے کو توڑا مڑوڑا ہو۔۔۔!!

انسان سب کے ساتھ کانٹا بن کے رہے گا تو نقصان اٹھائے گا اور گر سب کے ساتھ بھی پھول بن کے رہے گا تو بھی نقصان ہی اٹھائے گا اس لیے دنیا میں رہنے کے لیے کہیں پھول تو کہیں کانٹا بن کے رہنا پڑتا ہے۔۔۔

ہر انسان کے ساتھ نا تو پھول بن کے ملا جا سکتا ہے ناہی ہر انسان کے ساتھ کانٹا بن کے ملا جا سکتا ہے۔۔۔کانٹے کی خاصیت رکھنے والے سے پھول بن کے ملو گے تو دکھ و تکلیف اٹھاؤ گے، گر پھول کی خاصیت رکھنے والے سے کانٹا بن کے ملو گے تو بھی ایک پھول نما انسان کو کھو کے نقصان اٹھاؤ گے۔۔.!

سادا سی بات ہے پھول نما انسان کے ساتھ پھول اور کانٹا نما انسان کے ساتھ کانٹا بن کے ملا جائے۔۔۔!

وقاص

Friday, 23 March 2018

دعوے دار

میں جھوٹا ہوں کہ میں زبانی خود سے اور ربّ رحمان سے کہتا رہتا ہوں یا اللہ مجھے تجھ سے محبت ہے پر میں زلیل انسان کئی بار رات کو جاگتا ہوں یا جاگ جاتا ہوں پر ربّ رحمان کی محبت میں اس کے حضور تہجد نہیں پڑھتا ہوں

اگر آپ بھی میری طرح زبانی کلامی ربّ رحمان کی محبت کا دعوے دار ہیں تو آپ بھی میری طرح جھوٹے ہیں اور زلیل ہیں

ہم میں بہت سے ایسے جھوٹے دعوےدار ہیں جو صرف زبانی کلامی ہی دعوے کرتے ہیں پر عملی طور پے ایک بار بھی اپنے دعوے کو سچ ثابت نہیں کرتے ہیں

تو پھر آج خود سے عہد کریں اب کی بار سوتے میں جب جب آنکھ کھلی تو ربّ رحمان کی محبت میں تہجد ضرور پڑھیں گے۔ ان شاءاللہ تعالی۔

وقاص

نیکی و بدی

ہم میں سے اکثریت ایسے انسانوں کی ہے کہ گر ہم جانے انجانے میں کسی کے ساتھ ایک نیکی کر بھی دیں تو بدلے میں اس سے دس نیکیاں وصول کرتے ہیں اور دس سے بھی زیادہ نیکیاں وصول کرنے کی نیت و ارادہ رکھ کر بار بار اسے یہ کہتے اور جتاتے رہتے ہیں " کہ میں نے تم پے فُلاں وقت میں فُلاں نیکی کی تھی"...اور اسی طرح ہمارے ساتھ گر کوئی جانے انجانے میں ایکبار بدی کر بیٹھے تو ہم اس کے ساتھ دس بار بدی کرتے رہتے ہیں اسے یہ کہہ کر " کہ تم نے فُلاں وقت میں میرے ساتھ فُلاں بدی کی تھی"۔۔

ائے انسان! گر تو نے ایک نیکی کی ہے تو بدلے میں ایک نیکی وصول کرلے کہ نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے۔۔۔ اوت گر کسی نے تیرے ساتھ بدی کی ہے تو اسکی بدی کو معاف کر دے ورنہ ایک بدی کے بدلے ایک ہی بدی کر گزر کہ تجھ پے کوئی گناہ نہیں۔۔۔یاد رکھ کہ روز محشر ہر ہر بات ہر ہر شے کا انصاف کے ساتھ انصاف کیا جائے گا

وقاص

Thursday, 22 March 2018

برائی و اچھائی

انسان جب برائی سے جاگتا ہے تو پھر برائی سے بچنے کے لیے ہر طریقہ اپنانا چاہتا ہے پر ایسے میں اسے کسی اپنے کی ضرورت پڑتی ہے جو برائی سے بچانے،دور رکھنے اور برائی کو ختم کرنے میں اسکی بھرپور مدد کرے۔۔

ہم سب مل کے جیسے کسی انسان کو برائی میں ڈالتے ہیں ویسے ہی ہم سب مل کے ایک دوسرے کی برائیاں پہلے کم اور پھر ختم کر سکتے ہیں۔

وقاص

Wednesday, 21 March 2018

انسان،حیوان و شیطان

انسانوں کی زندگی کو اتنا اجیرن،مشکل اور خراب کسی شیطان و حیوان نے نہیں کیا جتنا اجیرن، مشکل اور خراب انسان نے انسان کی زندگی کو کیا ہے۔۔۔

اسی طرح جب سے دنیا بنی ہے تب سے لے کر ابتک کسی شیطان و حیوان نے انسان کو اتنا قتل نہیں کیا جتنا انسان نے انسان کو قتل کیا ہے۔۔۔

میں، آپ اور ہم سب آج سے اپنے ربّ رحمان اور رسول پاک اور خود اپنی زات سے عہد و پیماں کریں کہ ہم انسانیت پے چلیں گے وہ انسانیت جس پے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر چلے، وہ انسانیت جس میں محمّد رسول اللہ طائف میں شریر بچوں کے ہاتھوں سر سے پاؤں مبارک تک لہو سے پُر ہو گئے پر پھر بھی انکے لیے بد دعا کے لیے نہیں بلکہ دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے، یاربّ رحمان انہیں ہدایت دے۔

بیشک! انسان وہی ہے جسمیں انسانیت ہے۔

محمد رسول اللہ کا اسم مبارک پڑھنے،دیکھنے یا سننے کے بعد ایک بار درود پاک لازماً پڑھیں۔

وقاص

اعلی و اولا

دنیا کی سب سے اعلی و اولا قوم گر کوئی ہے تو وہ مسلمان ہی ہے اور گر دنیا کی سب سے گندی و تھکی ہوئی قوم ہے تو وہ بھی مسلمان ہی ہیں۔۔۔

کیونکہ یہ مسلمان جب اپنی انسانیت و مسلمانیت و مومنیت پے آتے ہیں تو وہ وہ کام کر گزرتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ جاتی ہے اور جب اپنے نفس کی غلامی پے آتے ہیں تب اپنے اندر کی شیطانیت و حیوانیت پے اتر آتے اور وہ وہ کام کر گزرتے ہیں کہ تب بھی دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔

کیونکہ ۔۔۔شیطان ہمیشہ سب سے زیادہ کاری وار اور حملہ ہمیشہ وہیں کرتا ہے جہاں ایمان، اتحاد اور اخوت سب سے زیادہ ہوتا ہے

کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟

کوالٹی و گارنٹی

انسان دنیا میں ہر ہر دنیاوی شے کی کوالٹی دیکھتا بھالتا اور پرکھتا پھرتا ہے پر اپنے اندر موجود انسانیت کی کوالٹی کو بھول جاتا ہے، اپنے اندر موجود انسانیت کی کوالٹی کو بڑھانے کی بجائے دن بدن گھٹاتا چلا جاتا ہے

یہی انسان ہر ہر شے کی سالہا سال کی گارنٹی مانگتا پھرتا ہے پر اگر اسی انسان سے کہہ دو کہ میں آپ سے فقط ایک سال انسانیت پے پورا پورا چلنے کی گارنٹی مانگتا ہوں، کیا آپ فقط ایک سال انسانیت کے ناتے میرے ساتھ انسانیت کے عین مطابق چل اور رہ سکتے ہیں تو وہ انسان آپکو گارنٹی نہیں دے پائے گا بلکہ آئیں بائیں شائیں اور ٹائیں ٹائیں کرنے لگے گا، یقین نا آئے تو کسی سے کہہ اور آزما کے دیکھ لیں۔۔

ائے انسان! تُو دنیاوی اشیا کو بناتے وقت تو انکی کوالٹی کو مدنظر رکھتا اور گارنٹی دیتا اور لیتا پھرتا ہے تو جو خالق و مالک نے تیرے اندر انسانیت کی کوالٹی رکھ چھوڑی ہے اس پے پورا پورا چلنے اور قائم رہنے کی دوسرے انسانوں کو گارنٹی کیوں نہیں دیتا ہے۔۔۔!!

وقاص

Tuesday, 20 March 2018

انسان اور انسانیت

کاش۔۔۔! دنیا میں کوئی ایسا سکول و مدرسہ بھی ہوتا جہاں انسانوں کو فقط انسانیت پڑھائی ، سیکھائی اور عمل طور پے بتائی جاتی۔۔۔!

وقاص

Monday, 19 March 2018

میں ، من و مرضی

انسان کو جینے کے لیے اپنی میں اور من و مرضی مارنا پڑتی ہے اور جو اپنی میں اور من و مرضی کو نہیں مارتے انہیں دنیا میں بار بار مرنا پڑتا ہے۔

وقاص

سمجھ و بوجھ

کوئی ہمیں کسی بھی طرح کی کوئی بھی بات بھلے چاہے کسی بھی طرح سے کتنا ہی سمجھا بجھا لے، جب تک ہم وقت اور حالات کے تحت وہ بات خود نا سمجھ جائے اسوقت تک ہمیں وہ بات سمجھ نہیں آتی

انسان کی فطرت ہے کہ یہ دوسروں کے تجربے سے کم اور اپنے تجربے کرکے زیادہ بہتر طور پے سمجھتا ہے۔

وقاص

حاجی و سیٹھ

ایک حاجی صاحب کا ہوٹل ہے اور انہوں نے 6 مہینے سے لیبر کی تنخواہ روک کے دوسرا ہوٹل کھول لیا ہے

پر پھر بھی "حاجی" ہی ہیں۔۔۔

ایک سیٹھ صاحب ہیں انہوں نے بھی اپنی لیبر کی 6 مہینے کی تنخواہ روک کے اپنا موٹر سائیکل کا ایک اور شو روم کھول لیا ہے پر خیر سے پھر بھی "سیٹھ" ہی ہیں

یہ کوٹھی و کار، گھر بار و کاروبار یونہی نہیں بن جایا کرتے، یہ سب حاصل کرنے کے لیے یہ لوگ انسانوں کے سر پے پاؤں رکھتے ہیں ان کے سروں کو سیڑھی بنا کے ترقی کرتے  ہیں اور ایسے انسان۔۔انسان نہیں بلکہ انسان نما حیوان ہوتے ہیں جو صرف اپنے بارے سوچتے ہیں۔

وقاص

Sunday, 18 March 2018

محبت

محبت کی ایک ادا یہ بھی تو ہے کہ جب انسان محبت میں کسی کو پا نہیں سکتا تو اس سے ہمیشہ کے لیے دور ہو جاتا ہے۔

وقاص

پریشانی و سکون

سوال: دنیا کی سب سے بڑی پریشانی کیا ہے؟
جواب: نکاح سے پہلے کسی بھی غیر محرم لڑکی سے بات کرنا، تعلق بنانا یا رکھنا دنیا کی سب سے بڑی پریشانی ہے

سوال: دنیا کا سب سے بڑا سکون کیا ہے؟
جواب: دنیا کا سب سے بڑا سکون لڑکی سے نکاح کرنے اور محرم (راز داں) بنانے کے بعد ملتا ہے، کیونکہ دین اسلام کہتا ہے " نیک و صالح بیوی دنیا کا بہترین تحفہ ہے".

آپ کے خیال میں دنیا کی سب سے بڑی پریشانی کیا ہے اور دنیا کا سب سے بڑا سکون کیا ہے...؟

وقاص

Saturday, 17 March 2018

مخلص و خود غرض

ہمارے معاشرے کا المیہ بنتا جا رہا ہے کہ خود، خود غرض و بے حس و بے ضمیر ہونگے پر کسی مخلص و ہمدرد و باضمیر انسان کی تلاش اور طلب و چاہت کرتے پھریں گے ، مخلص و ہمدرد و باضمیر انسان کی طلب و چاہت فقط وہ انسان کرے جو خود مخلص و ہمدرد و باضمیر ہو۔۔کیونکہ مخلص انسان کی فقط چاہت و طلب کرنے سے مخلص انسان کبھی نہیں ملا کرتے اسوقت تک، جب تک آپ خود ایک مخلص انسان نہیں بن جاتے اور جب آپ صحیح معنوں میں مخلص بن جاتے ہیں تو پھر ربّ رحمان اپنے کسی بہت ہی مخلص بندے کو آپ سے ملوا دیا کرتا ہے۔

Think & Join Insaaniyat.

Waqas

Thursday, 15 March 2018

پسند و ناپسند

بیشک ربّ رحمان اپنے اس بندے/بندی کو پسند فرماتا ہے جو اسکی مخلوق کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے

اور بیشک ربّ رحمان اپنے اس بندے/بندی کو ناپسند فرماتا ہے جو اسکی مخلوق کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

اور بیشک انسان وہ ہے جس سے انسانیت ملے اور بیشک وہ حیوان ہے جس سے حیوانیت ملے۔

وقاص

صورت و سیرت

"فرمانِ ربّانی ہے : کہ میں تماری صورتوں کو نہیں بلکہ تمہارے دل، کردار اور تمہاری نیّات کو دیکھتا ہوں"

جب میرا اللہ اپنے بندوں کی صورتیں نہیں دیکھتا بلکہ انکے دل ، اعمال و نیات کو دیکھتا ہے تو پھر میں کیسے انسانوں کو انکی شکلوں اور انکے مال و اسباب سے دیکھوں۔۔

ہاں۔۔۔میں بھی انسانوں کو اپنے اللہ کی طرح انکے دل،سوچ و فکر ، گفتار و کردار اور انکی نیّات پے دیکھ کر اپنے قریب و دور کرتا ہوں۔

اسلیے مجھے بھی میری صورت اور مال و اسباب سے نہیں بلکہ مجھے میرے دل،گفتار و کردار، سوچ و افکار اور میری نیت سے مجھے اپنے قریب یا دور کریں۔

وقاص

Wednesday, 14 March 2018

سزا

دنیا کی زندگی کا دوسرا نام سزا ہے، وہ سزا جو انسان کو عمر قید کی صورت میں کاٹنی ہے۔

وقاص

Tuesday, 13 March 2018

دل کا سودا

دل کے رشتے جوڑنے اور دل کا سودا کرنے والے، کبھی رنگ و روپ، حسب نسب،خیش قبیلہ،زات پات , مال و دولت اور شکل و صورت نہیں دیکھا کرتے...

بلکہ دل کے رشتے جوڑنے اور دل کا سودا کرنے والے تو بس گفتار و کردار کا اور دل کا پاکیزہ ہونا دیکھتے ہیں۔

وقاص

Saturday, 10 March 2018

حق و ناحق

حق تو یہ ہے کہ غریب و محتاج پے ہر قسم کا بوجھ کم سے کم ڈالا جائے اور اس کے ساتھ ہر معاملے میں نرمی و رعایت برتی جائے پر ہمارے ہاں ہر کام الٹا ہوتا ہے ، امیر جو بوجھ اٹھانے کی طاقت و سکت رکھتا ہوگا جس کو نرمی و رعایت کی بھی ضرورت قطعی ضرورت نہیں ہوتی اسی پے بوجھ کم سے کم ڈالا جائے جاتا ہے اور امیر و کبیر کو وہ وہ رعایتیں بھی دی جاتی ہیں جس کا وہ سرے سے حقدار ہی نہیں ہوتا ہے

ائے انسان! غریب کے ساتھ انسانیت سے پیش آ کیونکہ غریب بننے میں دیر نہیں لگتی، جو خالق و مالک تجھے نواز سکتا ہے وہ تجھ سے چھین بھی سکتا ہے۔

وقاص

پل و کل

انسان کو پل کا اور کل کا نہیں پتا کہ اگلے پل اور آنے والے کل میں کیا ہو جائے اسلیے ہر قدم و سوچ و سمجھ کے اٹھائیں اور یر عمل سوچ و سمجھ کے کریں۔

وقاص

مرد و نامرد

وہ مرد ہی کیا جو عورت کے ظاہر حسن اور رنگ و روپ سے متاثر ہو کے اس کی محبت میں گرفتار ہو کے اسکے جسم کو ہر صورت پانا چاہے حتکہ مرد زور زبردستی اور مال و دولت خرچ کرکے عورت کو پا بھی لے۔۔۔ گر مرد نے عورت کے دل کو نہیں جیتا اسکی روح میں نہیں اترا۔۔۔ تو پھر ایسے میں عورت کے جسم کو تو پا لے گا مگر عورت کے پیار و محبت کو کبھی نہیں حاصل کر پائے گا۔۔۔

مرد تو وہ ہے جو عورت کو ایسا اور اسطرح پاکیزگی سے چاہے کہ عورت بھلے اسے حاصل نا ہو پائے مگر مرد عورت کی روح میں اتر جائے ، ایسے میں جیت فقط اسی مرد کی ہوتی ہے جو عورت کی روح کو پا لیتا ہے ناکہ جو عورت کے جسم کو پا لیتا ہے۔

وقاص

Friday, 9 March 2018

پینڈو

اگر دیہات میں رہنے والا انسان شہر میں آ کے پینڈو کہلاتا ہے تو پھر شہر میں رہنے والا انسان بھی دیہات میں آ کے پینڈو ہی کہلائے گا۔۔

ہم سب کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں پہلے دیہات ہی ہوا کرتے تھے شہر بعد میں آباد ہوئے ہیں۔

ہر شہری کے آباؤ اجداد کبھی نا کبھی کسی نا کسی دیہات سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

اس لیے انسان بنیں اور انسانیت پے چلیں۔

وقاص

پانی

انسان کی تخلیق پانی سے ہوئی، جیتا پانی سے ہے ، ساری کی ساری زندگی پانی سے ہی جڑی ہے پر پانی سے بن انسان گر پانی میں گر یا گرا دیا جائے تو یہ پانی انسان کو بچانے کی بجائے اسے اپنے اندر ڈبوتا اور سموتا چلا جاتا ہے انسان کو پناہ دینے کی بجائے اسکی موت بن جاتا ہے اور مارنے کے بعد اس کو اگل دیتا ہے۔۔۔۔یونہی نہیں کہتے کہ اپنے ہی ہمیشہ ڈبوتے ہیں

انسان کو جس شے اور انسان سے زندگی ملتی ہے بعض دفعہ وہی شے اور انسان اسکی موت کا سبب و وجہ بنتے ہیں۔

وقاص

دل کرتا ہے پوچھوں ربّ رحمان سے

میرا بڑا دل کرتا ہے " کہ میں ربّ رحمان سے پوچھوں کہ ائے میرے خالق و مالک۔۔۔! میری ایسی کونسی بات ہے جو تجھے بہت بری لگتی ہے اور میری ایسی کونسی بات ہے جو تجھے بہت اچھی لگتی ہے، تاکہ میں اس بری بات پے اتنا و اسقدر آنکھوں کا سمندر بہاؤں کہ زمین و آسمان بھی رو رو کے میرے حق میں تجھ سے مغفرت کی دعا مانگیں اور اس اچھی بات پے اور زیادہ ایسا،اسطرح اور اسقدر قائم و دائم ہو جاؤں کہ پھر گردن کٹتی کٹ جائے پر وہ اچھی بات میرے ہاتھ سے کبھی چھوٹ نا پائے۔۔۔!!!

آپ کا ربّ رحمان سے کیا پوچھنے کا دل کرتا ہے۔..؟؟

وقاص

توبہ سے توبہ

ہم میں سے بہت سے انسان بہت سی بری باتوں اور گناہوں سے توبہ کرتے رہتے ہیں پر پھر کچھ لمحوں، دن اور وقت بعد ہم پھر وہی بری بات یا گناہ دوہرا رہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم بری بات اور گناہ کرنے کی اصل وجہ و سبب کو ختم نہیں کر پاتے ہیں اور انسان اپنی کچھ باتوں کو جانتے بوجھتے ہوئے بھی ٹھیک یا ختم نہیں کر پاتا ہے، ایسے میں اُسے کسی " بہت اپنے" کی ضرورت ہوتی ہے، وہ اپنا جو اسے اسکی زات سے بھی زیادہ جانتا و سمجھتا ہو، وہ اپنا۔۔۔جو برائی و گناہ ، کمی و کوتاہی کی اصل وجہ و سبب کو ختم کرنے میں اسکی لمحہ بہ لمحہ مدد کرتا ہو تو انسان پھر سے زندگی و خوشی کی طرف لوٹنے اور پلٹنے لگتا ہے اور ایک دن وہ توبہ کرنے سے ہی توبہ کر کے پاک و صاف و شفاف زندگی بسر کرنے لگتا ہے۔

اپنا وہی ہے جس سے ہمیں اپنائیت و انسانیت ملتی ہے ورنہ باقی سب رسمی رشتے ناتے ڈھکوسلے ہیں پھر بھلے وہ خون کے رشتے ہی کیوں نا ہوں۔

وقاص

زندگی عجیب تر

زندگی اور زندگی کی باتیں بھی عجیب تر
ہیں جب زندگی نہیں ملتی تو مر جانے کو جی کرتا ہے اور جب موت سامنے نظر آنے لگتی ہے تو پھر جینے کی چاہ اور امنگ جاگنے لگتی ہے۔۔۔اسی مرنے اور جینے کی چاہ میں زندگی گزرتے گزرتے ایکدن گزر جاتی ہے۔

وقاص

دشمن

دشمن صرف بدمعاشوں کے نہیں شریفوں کے بھی ہوتے ہیں۔

وقاص

Thursday, 8 March 2018

سوکھا پتہ

درخت سے ٹوٹے ہوئے پتے کی کوئی وقعت و حیثیت نہیں ہوتی، اسکی اپنی کوئی زندگی من مرضی نہیں ہوتی، جو گرم و سرد موسم کے تھپیڑے کھاتے کھاتے سوکھ سڑ جاتا ہے اس کے بعد کسی کے پاؤں تلے آ کے ریزہ ریزہ سا ہو کے رہ جاتا اور بکھر کے ہوامیں تحلیل سا ہو جاتا ہے اور گر قسمت سے تھوڑا بہت سالم سلیم بچ بھی جائے تو پھر ہواؤں اور آندھیوں کے دوش پے ایک جگہ سے اڑ کے دوسری اور دوسری سے تیسری جگہ گرتا پڑتا پڑا رہتا ہے۔۔۔اب دیکھو کہ ہوا شاخ سے ٹوٹے ہوئے اس پتے کو کب کہاں اڑا کے لے جاتی ہے۔۔۔

میں بھی تو شاخ سے ٹوٹا ایک پتہ ہی تو ہوں جو ہوا کے دوش پے اڑتا گرتا پڑتا پھرتا ہے۔۔۔

حق و سچ

زندگی حق و سچ کے ساتھ چلنے پے رک اور تھم سی جاتی ہے اور بعض دفعہ دنیا میں ختم بھی ہو جاتی ہے پر زندگی مفادات کے ساتھ چلتے رہنے کے بعد نا تو تھمتی ہے نا ہی رکتی ہے اور رواں دواں چلتی رہتی ہے

اسی لیے انسان حق و سچ کی زندگی کو چھوڑ کے مفادات کی زندگی جیتا رہتا ہے پر روز آخرت زندگی کے فیصلے مفادات کی بنیاد پے نہیں بلکہ حق و سچ کی بنیاد پے سنائے جائیں گے۔۔۔کیونکہ ربّ رحمان حق و سچ ہے اسے اپنی کسی بھی مخلوق سے کوئی مفاد درکار نہیں ہے۔

وقاص

مفادات

دنیا ہمیشہ انہی کو اپنے ساتھ رکھتی ہے جو اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی ہر اچھی و بری بات پے آمین کہتی ہے۔

وقاص

Wednesday, 7 March 2018

اونچی آواز

جس طرح اونچی آواز سے فلم دیکھنا اور گانے اونچی آواز سے سننا غلط و جرم ہے ویسے ہی اونچی آواز سے قرآن پاک پڑھنا سننا اور اونچی آواز سے نعت شریف پڑھنا و سننا غلط و جرم ہے

پر ہم ہر کام اپنے لیے ، اپنے فرقے کے لیے کرتے ہیں ہمارے اس کام سے کسی کو کوئی تکلیف یا پریشانی ہو رہی ہے ہمیں اس سے کوئی مطلب و غرض نہیں ہے۔

حتکہ مسجد کے اندر بھی اسوقت اونچی آواز سے قرآن پاک کی تلاوت کرنا منع و غیر مناسب ہے جب وہاں کوئی دوسرا انسان نماز و عبادات کر رہا ہو کیونکہ آپکا اونچی آواز کے ساتھ تلاوت کرنا ساتھ کھڑے نمازی کی نماز میں اور زکر و ازکار میں مشغول انسان کی عبادت میں خلل ڈالے گا۔

ایسی عبادات جس سے کسی دوسرے انسان کو تکلیف و پریشانی ہو رہی ہے تو ایسی عبادت کا اجر و ثواب نہیں بلکہ گناہ ہو گا۔

کسی کا مجھ سے اور میرا کسی سے اتفاق کرنا لازم و ملزوم نہیں ہے۔ شکریہ۔

وقاص

رات رات بھر

The Message

ہم میں سے اکثریت انسانوں کی ایسی ہے جو سالہا سال سے ٹی وی ، فلم، ڈرامے، پارٹیوں،ہلہ گلہ و شغل میلہ اور شراب و کباب میں ساری ساری رات بھر جاگ کے گزار دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں اللہ ربّ العزت ہمارے حالات و واقعات کو بدلتا نہیں ہے بلکہ ہماری پکڑ و گرفت کرتا ہے۔۔۔

تو پھر آؤ آج سے عہد کریں کہ زندگی کی ایک صرف ایک رات ۔۔۔ ساری رات اپنے ربّ رحمان کی عبادت میں گزار دیں گے، معافی و تلافی اور توبہ و استغفار میں گزار دیں گے اور وہ رات کبھی نہیں آئے گی گر اسے کل پے چھوڑے گے تو آج کی رات ہی ربّ رحمان کے حضور سر بسجود ہو کے گزار دیں۔

کیونکہ تقدیریں گر راتوں میں ہی بگڑتی ہیں تو اسی بگڑی تقدیر کو سنوارہ بھی راتوں میں جاتا ہے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

وقاص

Tuesday, 6 March 2018

ٹوتھ برش و مسواک

پ ٹوتھ برش صرف واش روم میں ہی کر سکتے ہیں توتھ برش کرتے غلطی سے کسی کمرے یا صحن یا گلی محلے میں جائیں تو گھر والوں کے ساتھ ساتھ گلی محلے والے بھی مضحکہ خیز نظروں سے دیکھتے ہیں اور آپ کو کہتے ہیں کہ واش روم میں جا کے ٹوتھ برش کرو

پر آپ گھر کے کسی حصے اور گلی محلے کے کسی کونے میں کھڑے بیٹھے مسواک کریں تو نا تو کوئی آپ کو مضحکہ خیز نظروں سے گھورے گا نا آپ کو کہے گا کہ واش روم میں جا کے مسواک کرو

ابھی آپ کو مسواک کی صرف ایک خاصیت و خوبی بتائی دین اسلام میں مسواک کی بیشمار خاصیت و خوبیاں بیان کی گئی ہیں تو پھر کیوں نا برش کو چھوڑ کے مسواک کو اپنا جائے جو ہمارے رسول پاک کی سنت مبارک بھی ہے۔

وقاص

سوشل میڈیا

آپ کیا سمجھتے ہیں سوشل میڈیا نے عوام کو شعور دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو انصاف دلانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے؟

یا آپ سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا نے جہاں عوام کو شعور دیا اور انصاف دلایا وہاں اسی عوام کی بہن بیٹیوں کے ساتھ دھوکا دہی،ظلم و زیادتی اور بلیک میلنگ پے مبنی نازیبا تصاویر ویڈیوز ، گھریلو ناچاقی و قتل و غارت اور خود کشی کا سبب بھی بنی؟

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ کو مجھے اور ہم سب کو سوشل میڈیا کیسے اور کس مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے؟

وقاص

Monday, 5 March 2018

تربیت و تعلیم

اگر تعلیم ہے پر تربیت نہیں ہے تو انسان پڑھا لکھا جاہل کہلاتا ہے اور اگر تربیت ہے پر تعلیم نہیں ہے تو انسان انپڑھ ہو کے بھی پڑھا لکھا کہلایا اور سمجھا جاتا ہے

اگر تربیت کے ساتھ تعلیم یا تعلیم کے ساتھ تربیت بھی مل جائے تو ایسا انسان ہی انسان، مسلمان اور مومن کہلاتا ہے

میں سمجھتا ہوں تربیت ، تعلیم پے بھاری ہے

آپ کیا کہتے ہیں اس بارے؟

وقاص

سیدھا انسان

سیدھا چلنے اور سیدھی بات کرنے والا انسان کیا اس ٹیڑھی دنیا میں زندگی کے کسی شعبے میں کامیاب ہو سکتا ہے؟

محبت و قربانی

محبت قربانی مانگتی ہے بلکہ قربانیاں مانگتی ہے جبکہ ناسمجھ لوگ محبت میں جسم اور بدلہ مانگتے پھرتے ہیں۔۔۔

وقاص

Sunday, 4 March 2018

بہترین و بدتر

ہر وہ انسان اچھا و بہترین ہے جس سے ہمیں کسی قسم کا کوئی فائدہ ملے پھر بھلے وہ کمینہ ہی کیوں نا ہو

اور ہر وہ انسان برا و بدتر ہے جس سے ہمیں کسی بھی قسم کا کوئی بھی فائدہ نا ملے پھر بھلے وہ شریف النفس ہی کیوں نا ہو۔

وقاص