السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Saturday, 8 April 2017

پرکھنا

The Message

کسی لڑکے کے کردار و گفتار کا معیار دیکھنا اور پرکھنا ہو تو اس کو دیکھنے اور کھولنے کے لیے اسکے سامنے 3،4 سچی جھوٹی کہانی سنا دیں جسمیں لڑکیوں سے جائز و ناجائز تعلقات ہوں،چند ایک چوری چکاری پے مبنی واردات ہوں،دھوکا دہی ،فریب کاری و مکاری کی دو چار باتیں گھڑی ہوئی ہوں،نشہ کرنے کی تھوڑی بہت گپ شپ ڈال دی گئی ہوں گر وہ لڑکا اسی کردار و گفتار کا مالک ہوا تو وہ اپنا اگلا پچھلا سابقہ و لاحقہ سب کٹھا چھٹا کھول کے آپ کے سامنے رکھ دے گا "" کیونکہ انسان صرف اپنے ہی جیسے کردار و گفتار رکھنے والے انسان کے سامنے کھل کے کھلتا ہے "" اور گر وہ انسان ایسے کردار و گفتار کا مالک نا ہوا تو وہ آئندہ آپ سے اور آپکی باتوں سے گریز کرے گا اور اس کا آپ سے گریز کرنا ہی اصل میں اپنے علی و اولا کردار و گفتار کے مالک ہونے کا آپ کو پتا دے گا

اسی طرح کسی لڑکی کے کردار و گفتار کا معیار دیکھنا اور پرکھنا ہو تو اس کو دیکھنے اور کھولنے کے لیے اسکے سامنے 3،4 سچی جھوٹی کہانی سنا دیں جسمیں لڑکوں سے جائز و ناجائز تعلقات کا زکر ہو ، گھر کے کام کاج میں کام چوری اور عیش و آرام کے زکر کی بھرمار ہو ، نت نئے کھانے کے شوق میں ہوٹل جانا ہو، گھومنے پھرنے شاپنگ کرنے جانا عام ہو  گر وہ لڑکی اسی کردار و گفتار کی مالکہ ہوئی تو وہ اپنا اگلا پچھلا سابقہ و لاحقہ سب کٹھا چھٹا کھول کے آپ کے سامنے رکھ دے گی "" کیونکہ انسان صرف اپنے ہی جیسے کردار و گفتار رکھنے والے انسان کے سامنے کھلتا ہے "" اور گر وہ انسان ایسے کردار و گفتار کی مالکہ نا ہوئی تو وہ آئندہ آپ سے اور آپکی باتوں سے گریز کرے گی اور اس کا آپ سے گریز کرنا ہی اصل میں اپنے علی و اولا کردار و گفتار کی مالکہ ہونے کا آپ کو پتا دے گی۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

No comments:

Post a Comment