السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Saturday, 15 April 2017

احتیاط

پاکستان میں خاص طور پے لڑکی زات کو بلیک میلنگ اجکل اکثر دیکھنے اور سننے میں آتی ہے جس میں لڑکی سے اس کی طاقت اور شرم و حیا سے بڑھ کے مطالبات کیے جاتے ہیں جو کسی بھی لڑکی کی زندگی کو جہنم سے بھی بدتر بنا دیتے ہیں،ایسی ہی بلیک میلنگ کی ان گنت سچی کہانیوں پے مبنی ویڈیوز یوٹیوب پے بھری پڑی ہیں

اپنی کسی قسم کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے کسی سگے رشتے دار کو بھی بھیجنے سے احتیاط برتیں اور پرہیز کریں اور گر کوئی اور انسان رشتےدار دوست احباب آپ کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا چاہے تو اسے آرام سے روک دیں اس سے پہلے کہ جانے انجانے میں آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کسی شیطان اور حیوان نما انسان کے ہاتھ لگ جائے اور آپ خدانخواستہ کسی کے ہاتھوں بلیک میل ہو کے اپنی زندگی اجاڑ اور برباد کر بیٹھیں۔

اور جو لوگ کہتے ہیں نا کہ کچھ نہیں ہوتا کوئی کچھ نہیں کرسکتا انہی کے ساتھ وہ وہ کچھ ہوتا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔

عقملند وہی ہے جو برے وقت سے پہلے اپنی اصلاح کرلے لٹ جانے اور برباد ہونے کے بعد تو سبھی سنھبلنا سیکھ جاتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment