السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Thursday, 27 April 2017

سوال

اہم سوال

آپ کے خیال میں کسی لڑکے کا کسی لڑکی کو پسند کرتے ہوئے اس سے شادی کرنا چاہتا ہو پر وہ لڑکا اس لڑکی کی پسند نا ہو پر لڑکا پھر بھی اپنی ضد اور انا کے آڑے آ کے لڑکی سے زور زبردستی سے شادی کرے یا اسے اغوا کرکے اس سے نکاح پڑھوا لے تو آپ کے نزدیک ایسی محبت کیا محبت کہلانے کی حقدار ہے کیا ایسی شادی،شادی کہلائی جائی گی،ایسا نکاح کیا نکاح کہلایا جائے گا؟

اور یہی صورتحال گر مخالف ہو کہ کوئی لڑکی کسی لڑکے کو پسند کرتے ہوئے اس سے شادی کرنا چاہتی ہو پر وہ لڑکی اس لڑکے کی پسند نا ہو پر لڑکی پھر بھی اپنی ضد اور انا کے آڑے آ کے لڑکے سے زور زبردستی سے شادی کرے یا اسے اغوا کرکے اس سے نکاح پڑھوا لے تو آپ کے نزدیک ایسی محبت کیا محبت کہلانے کی حقدار ہے کیا ایسی شادی،شادی کہلائی جائی گی،ایسا نکاح کیا نکاح کہلایا جائے گا؟

نوٹ: سوال میں کیڑے نکالنے کی بجائے " جیسے کہ لڑکی بھلا لڑکے کو کیسے اغوا کر سکتی ہے یا لڑکے سے زور زبردستی سے اس سے کیسے نکاح کر سکتی ہے " کیونکہ ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے اس لیے صرف سوال کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے سنجیدہ جواب دیں کہ آپ کی ایسی صورتحال پے کیا زاتی رائے ہے، اور ایسی صورتحال میں لڑکا کو کن اصول کے تحت کیا کرنا چاہیے اور لڑکی کو کن کن اصول کے تحت کیا کیا کرنا چاہیے۔

شکریہ۔

No comments:

Post a Comment