السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Tuesday, 11 April 2017

دعا و التجا

The Message

میں جب تھوڑا بہت پریشان ہوتا ہوں تو تنہائی میں ربّ رحمان کے حضور عاجز و انکساری بے بسی و لاچاری سے سر جھکائے بے سدھ و بیخود ہو کے چپ چاپ بیٹھا رہتا ہوں اور دل  ہی دل میں ربّ رحمان سے باتیں کرنا شروع کر دیتا ہوں کہ میرے اس مسئلے کو حل فرما،میرے فلاں مسئلے کو حل فرما،مجھے اس انسان سے دور کر اس انسان سے قریب فرما،اس پریشانی سے دور فرما کے فلاں خیروبھلائی عطا کر۔ ۔ ۔ کبھی کسی چاہت کے نا ملنے کے غم میں تو کبھی کسی چاہت کے پورا ہو جانے کے شکرانے میں آنسو بہاتا رہتا ہوں ،بس دل کرتا ہے کہ میں ربّ رحمان سے اسی طرح باتیں اور راز و نیاز کرتا کرتا ساری زندگی اسی طرح بیتا دوں ۔ ۔ ۔ ربّ رحمان کے حضور سر جھکائے بیٹھے بیٹھے ساری عمر گزار دوں۔ ۔ ۔ پھر خدا کی طرف سے دل و دماغ میں خیال گزرتا ہے "" کہ ائے میرے بندے تو جب ہی میرے حضور پیش ہوتا ہے جب تو کسی پریشانی میں گِھرا ہوا ہوتا ہے،بیشک میں ہی تیرا ربّ رحمان ، تیرا خالق و مالک ، پالنہار و پروردگار ہوں ۔ ۔ ۔بیشک میں ہی تیرے سارے مسئلوں کے حل میں تیرا حامی و ناصر اور تیرا مددگار ہوں۔ ۔ ۔ پر کبھی تو ایسا بھی ہو کہ تو میرے پاس میری محبت میں آئے اور میرے حضور دنیا کی باتوں کو چھوڑ کے مجھ سے فقط میری محبت مانگ جائے ۔ ۔ خود میرا بنے اور مجھے اپنا بنا جائے"" ۔ ۔ ۔اور میرا جھکا ہوا سر ندامت و شرمندگی سے اور زیادہ جھک جاتا ہے کہ جس ربّ رحمان نے مجھے اپنی زات سے محبت کرنے کے لیے بنایا کہ میرا بندہ مجھ سے محبت کرتے ہوئے میری تلاش کرتے ہوئے مجھ تک پہنچے گا پر میں اس کی بنائی ہوئی فانی و عارضی چیزوں سے محبت کرتے ہوئے انکی طلب و چاہت میں ربّ رحمان کے حضور پہنچ جاتا ہوں۔ ۔ ۔!!!

پس! یاربّ رحمان! جیسے تُو اور تیری پاک زات ساری دنیا سے بے نیاز ہے ویسے ہی اپنی طلب و چاہت میں مجھے دنیا کی طلب و چاہت سے بے نیاز فرما دے۔

یا سمیع ۔ ۔ ۔یا واسیع ۔ ۔ ۔ یا مجیب۔ ۔ ۔آمین

ایکبار درود پاک پڑھ لیں۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

No comments:

Post a Comment