میں اور میری باتیں
میرے پاس بہت سے سوالات ہیں یا یوں کہوں کہ میرے پاس انگنت اور بے بہا سوال ہیں ،سوالوں کی ایک الگ دنیا ہیں،بہت سی سوچیں تجسس اور تلاش ہے بہت سی باتوں کو کھوجنے ،سوجھنے ، سمجھنے اور پرکھنے کی جستجو ہے بہت سے کام کو سرانجام دینے کی لگن و تڑپ ہے، اپنے لیے اور اپنے عزیز ترین انسانوں سے جڑے بہت سے توقعات و وہمات،وسوسے اور خدشات ہیں ، بس انہی سوالوں، سوچوں، توقعات و وہمات، وسوسوں و خدشات کو لے کے اٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے ،جاگتے سوتے ربّ رحمان کے حضور پیش کرتا رہتا ہوں اور میں ربّ رحمان سے پوچھتا رہتا ہوں کہ مجھے وہ راز و نیاز بتا اور سمجھا دے جو تو نے فرشتوں سے چھپائے " کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے" اور اگر جیتے جی ربّ رحمان تو نہیں بتا سکتا تو پھر روز آخرت میرے سارے سوالوں کے جواب دے کے مجھے میری اور دنیا کی تخلیق کے تمام مقاصد و سبب
بتا دے تاکہ میں اپنی اور دنیا کی تخلیق کے تمام مقاصد و مفہوم کو سمجھ کے تجھے اور تیری زات کو سمجھ جاؤں اور پھر ہمیشہ کے لیے پرسکون و پر امن اور مطمئین ہو جاؤں۔ ۔ ۔!!!
No comments:
Post a Comment