السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Sunday, 30 April 2017

شادی شدہ

مرد اگر ایک بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کرلے تو بات عورت کی برداشت سے باہر ہو جاتی ہے اور مرد سے طلاق لینے کے درپے ہو جاتی ہے پر اسی عورت کو جب خود کسی شادی شدہ مرد سے محبت ہو  جائے تو اس مرد کی دوسری تیسری اور چوتھی بیوی تک بننے کے لیے بھی تیار ہو جاتی ہے

وقاص

Saturday, 29 April 2017

سوشل میڈیا

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ فیسبک اور دوسرے سوشل میڈیا انسان کی زندگی میں اثر انداز ہوتے ہیں؟

غلطی

کسی کی کسی غلطی پے ہمیں بعض دفعہ اس انسان سے سخت و شدید نفرت ہو جاتی ہے اور ہم اسے معاف کرنے کی بجائے سبق سیکھاتے اور سزا دلوا کے رہتے ہیں پر زرا ٹھہرئیے۔ ۔ ۔!!

انسان ہونے کے ناتے آپ سے بھی بچپن میں،جوانی میں ،ناسمجھی و نادانی میں کبھی نا کبھی کوئی نا کوئی غلطی سرزد ضرور ہوئی ہو گی تو سوال یہ ہے کہ آپ نے اپنی کسی غلطی کے بدلے کیا کبھی خود سے تھوڑی سی بھی نفرت کی ۔ ۔ ۔ کیا کبھی خود کو تھوڑی سی بھی سزا دی۔ ۔ ۔!!!

ایسے موقع پے ہی کسی نے کیا خوب کہا " کہ اپنی زات سے عشق ہے سچا باقی سب افسانے ہیں ".

دل غافل

The Message

اگر آپ کا نماز یا دیگر عبادات میں دل نہیں لگتا اور دھیان نہیں رہتا تو یا قلبی راحت و سکون نہیں ملتا تو آپ میں" گناہوں کی لذت اتنی رچ بس گئی ہے کہ " ایمان کی لذت محسوس کرنے سے بھی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ جس زندگی میں گناہوں کی بھرمار ہو،دل و روح گناہوں میں گِھر کے بیمار ہو اور ایمان کی مقدار کم ہو تو پھر انسان پے عبادات کا اثر تب تک نہیں ہوتا جبتک گناہ گھٹ نا جائیں اور عبادات بڑھ نا جائیں۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

عورت

عورت کی محبت اندھی ہوتی ہے۔ ۔ ۔ پر ۔ ۔ ۔ عورت کی نفرت اسکی محبت سے بھی زیادہ اندھی ہوتی ہے۔

ربّ رحمان اور انسان

Msg

انسان گر ربّ رحمان کا مجرم بن جائے تو بخشے جانے کے 101% امکان ہیں پر گر انسان، انسان کا مجرم بن جائے تو 100% سزا ملنے اور 1% بخشے جانے کے امکان ہوتے ہیں

یہ ہے ہمارا ربّ رحمان اور یہ ہیں ہم۔

خوش و بد بخت

ہماری زندگی میں کچھ ایسے خوش بخت و خوش قسمت انسان آتے ہیں جو ہماری ڈوبتی  کشتی کو بھی بھنور سے نکال کے کنارے لگا جاتے ہیں اور کچھ ایسے بد بخت و بد قسمت انسان ہماری زندگی میں آتے ہیں جو ہماری کنارے لگی کشتی کو بجی بھنور میں ڈال اور پھنسا جاتے ہیں

بس جب جس سے جڑو تو خوش بخت و خوش قسمت انسان سے جڑو جو آپ کو زندگی کے ہر بھنور سے نکال کے کنارے لگا سکے

اور بیشک انسان کو اس ربّ رحمان سے جڑنے کی ضرورت ہے جو سب کی بھنور میں پھنسی کشتیوں کو پار لگانے والا ہے۔

میں اور میری باتیں

میں اور میری باتیں

میرے پاس بہت سے سوالات ہیں یا یوں کہوں کہ میرے پاس انگنت اور بے بہا سوال ہیں ،سوالوں کی ایک الگ دنیا ہیں،بہت سی سوچیں تجسس اور تلاش ہے بہت سی باتوں کو کھوجنے ،سوجھنے ، سمجھنے اور پرکھنے کی جستجو ہے بہت سے کام کو سرانجام دینے کی لگن و تڑپ ہے، اپنے لیے اور اپنے عزیز ترین انسانوں سے جڑے بہت سے توقعات و وہمات،وسوسے اور خدشات ہیں ، بس انہی سوالوں، سوچوں، توقعات و وہمات، وسوسوں و خدشات کو لے کے اٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے ،جاگتے سوتے ربّ رحمان کے حضور پیش کرتا رہتا ہوں اور میں ربّ رحمان سے پوچھتا رہتا ہوں کہ مجھے وہ راز و نیاز بتا اور سمجھا دے جو تو نے فرشتوں سے چھپائے " کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے" اور اگر جیتے جی ربّ رحمان تو نہیں بتا سکتا تو پھر روز آخرت میرے سارے سوالوں کے جواب دے کے مجھے میری  اور دنیا کی تخلیق کے تمام مقاصد و سبب
بتا دے تاکہ میں اپنی اور دنیا کی تخلیق کے تمام مقاصد و مفہوم کو سمجھ کے تجھے اور تیری زات کو سمجھ جاؤں اور پھر ہمیشہ کے لیے پرسکون و پر امن اور مطمئین ہو جاؤں۔ ۔ ۔!!!

Friday, 28 April 2017

رائے

میں حقیقی اور سوشل میڈیا پے لڑکیوں سے بڑے احتیاط سے اور سو باتوں کو زہن میں رکھ کے پھر بات کرتا ہوں پر میں نے اکثر لڑکیوں کو حقیقی اور سوشل میڈیا پے لڑکوں سے ایسے بات کرتے دیکھا ہے جیسے کوئی بات ہی نا ہو ۔ ۔ ۔!!!

بس بات ساری فیملی بیکگروؤنڈ اور تربیت کی ہوتی ہے۔

آپ کیا کہتے ہیں؟

گرد

انسان چہرے پے پڑی گَرد کو تو جھٹ سے صاف کر دیتا ہے پر دل و دماغ پے " نفس و غفلت اور جہالت" کی پڑی گَرد کو سالوں تک صاف نہیں کرتا ہے۔

Thursday, 27 April 2017

سوال

اہم سوال

آپ کے خیال میں کسی لڑکے کا کسی لڑکی کو پسند کرتے ہوئے اس سے شادی کرنا چاہتا ہو پر وہ لڑکا اس لڑکی کی پسند نا ہو پر لڑکا پھر بھی اپنی ضد اور انا کے آڑے آ کے لڑکی سے زور زبردستی سے شادی کرے یا اسے اغوا کرکے اس سے نکاح پڑھوا لے تو آپ کے نزدیک ایسی محبت کیا محبت کہلانے کی حقدار ہے کیا ایسی شادی،شادی کہلائی جائی گی،ایسا نکاح کیا نکاح کہلایا جائے گا؟

اور یہی صورتحال گر مخالف ہو کہ کوئی لڑکی کسی لڑکے کو پسند کرتے ہوئے اس سے شادی کرنا چاہتی ہو پر وہ لڑکی اس لڑکے کی پسند نا ہو پر لڑکی پھر بھی اپنی ضد اور انا کے آڑے آ کے لڑکے سے زور زبردستی سے شادی کرے یا اسے اغوا کرکے اس سے نکاح پڑھوا لے تو آپ کے نزدیک ایسی محبت کیا محبت کہلانے کی حقدار ہے کیا ایسی شادی،شادی کہلائی جائی گی،ایسا نکاح کیا نکاح کہلایا جائے گا؟

نوٹ: سوال میں کیڑے نکالنے کی بجائے " جیسے کہ لڑکی بھلا لڑکے کو کیسے اغوا کر سکتی ہے یا لڑکے سے زور زبردستی سے اس سے کیسے نکاح کر سکتی ہے " کیونکہ ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے اس لیے صرف سوال کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے سنجیدہ جواب دیں کہ آپ کی ایسی صورتحال پے کیا زاتی رائے ہے، اور ایسی صورتحال میں لڑکا کو کن اصول کے تحت کیا کرنا چاہیے اور لڑکی کو کن کن اصول کے تحت کیا کیا کرنا چاہیے۔

شکریہ۔

زندگی

انسان کو بعض دفعہ زندگی،زندگی کی آخری وقت میں جا ملتی ہے، بعض دفعہ زندگی ملتے ملتے رہ جاتی ہے، بعض دفعہ زندگی مل کے بھی چھوٹ جاتی ہے اور۔ ۔ ۔ اور بعض دفعہ زندگی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے۔

محبت کے ڈرامے

پاکستانی چینلز پے جتنی تیزی اور کثرت کے ساتھ محبت کے نام پے دھڑا دھڑا ڈرامے بن رہے ہیں تو وہ دن دور نہیں کہ جب 10،10 سال کے بچے بچیاں بھی محبت میں ناکامی کا رونا رو رہے ہوں گے،زندگی سے اداس اور بیزار نظر آ رہے ہوں گے اور وہ دن بھی دور نہیں جب بچے جذبات کی روح میں بلوغت سے پہلے ہی بالغانہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہوں گے

اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو ان نام نہاد محبت کے ڈراموں فلموں سے دور رکھیں تاکہ موجودہ اور آنے والی نسلیں علامہ اقبال اور قائد آعظم جیسے بنے ناکہ گلی محلوں کے نکڑوں پے کھڑے آنکھ مچولی کرتے ہوئے آوارہ گردی کرتے ملے،ناکہ بچیاں والدین سے باغی ہو کے گھر سے بھاگ کے کورٹ میریج جیسی لڑکیوں کی طرح ملیں۔

Wednesday, 26 April 2017

مرنا جینا

کچھ انسان دنیا میں فقط مرنے کے لیے ہی آتے ہیں اور ۔ ۔ ۔ اور پھر آخرت میں زندگی کو جیتے ہیں۔

محبت و نفرت

پوری دنیا میں دو جملوں نے ہی ہلچل مچا رکھی ہے " مجھے تم سے محبت ہے " اور  " مجھے تم سے نفرت ہے".

Sunday, 23 April 2017

میں ایسا کیوں ہوں ۔ ۔ ۔!!!

کیا آپ نے کبھی ہم کلامی کرتے ہوئے افسوس یا غصہ میں خود سے اپنی کسی خوبی یا کمی خامی یا کمزوری پے یہ کہا ہو " کہ آخر میں ایسا/ ایسی کیوں ہوں۔ ۔ ۔!!!

اور ایسا کب کب کس کس بات اور کس کس خوبی و خامی و کمزوری  پے آپ کو خود پے غصہ آتا ہے اور آپ کے منہ سے بے اختیار نکل جاتا ہے " آخر میں ایسا / ایسی کیوں ہوں۔ ۔ ۔؟؟؟

مٹی

ائے انسان!

مٹی میں جانے سے پہلے مٹی ہو جا تاکہ مٹی میں جانے کے بعد مٹی تجھ سے نرمی سے پیش آئے۔

Saturday, 22 April 2017

کمی

The Message

کسی انسان کا ہماری زندگی میں آنا اور پھر چلے جانے کے سے ہمارا کوئی کام رکتا نہیں ،ہماری زندگی رکتی نہیں پر ہمیں اس انسان کی کچھ عادت سی ہو جاتی ہے اور اس کے چلے جانے سے زندگی میں کچھ کمی سی لگنے لگتی ہے زندگی آدھی ادھوری سی لگنے لگتی ہے اور ہم پھر سے اس انسان کو لا شعور میں واپس بلاتے رہتے ہیں اور جب اس کے ملنے کے امکان ختم ہو جاتے ہیں تو ہم اس جیسے کسی اور انسان کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔

وقاص

Friday, 21 April 2017

دل کی بات

انسان دو ہی صورتوں میں اپنے اندر کی بات باہر نکالتا ہے ایک نشہ میں دوسرا غصہ میں اور دونوں شے ہی حرام ہیں۔

Wednesday, 19 April 2017

نیند

The Message

نیند بہت سے دکھ درد و تکالیف اور تھکاوٹ سے نجات دلا کے آرام بخشتی ہے پھر وہ تھکاوٹ دن بھر کی ہو یا چاہے زندگی بھر کی اور پھر وہ نیند بھی چاہے عارضی ہو یا دائمی۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Tuesday, 18 April 2017

پالتو

یورپ امریکہ میں حیوانوں کو پالنے کا رجحان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ انسانوں کو انسان سے اتنی وفا نہیں ملتی جتنی وفا حیوانوں سے ملتی ہے اور وہ دن دور نہیں کہ جب مسلم معاشرے میں بھی حیوانوں کو پالنے کا رجحان بڑھ جائے گا۔

وفاداری

حیوان جتنا وفادار ہے ہے اگر انسان اتنا وفادار ہوتا تو گھروں میں لوگ انسان پالتے ناکہ حیوان۔

انسان و حیوان

The Message

حیوان اپنے ساتھ کی گئی نیکی اور احسان کو یاد رکھنے کے ساتھ ساتھ نیکی و احسان کرنے والے انسان کی بھی پہچان رکھتا ہے جبکہ انسان اپنے ساتھ کی گئی نیکی و احسان کو بھول جانے کے ساتھ ساتھ نیکی و احسان کرنے والے انسان تک کو بھول جاتا ہے

Think n join insaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Sunday, 16 April 2017

انسان

The Message

فرشتوں کی دنیا میں سارے فرشتے، شیطانوں کی دنیا میں سارے شیطان ،حیوانوں کی دنیا میں سارے حیوان ملتے ہیں پر انسانوں کی دنیا میں سارے انسان نہیں ملتے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Saturday, 15 April 2017

سنبھلنا

The Message

عقملند انسان وہی ہے جو برے وقت سے پہلے اپنی اصلاح کرلے ورنہ لٹ جانے اور برباد ہو جانے کے بعد تو سبھی سنھبلنا سیکھ جاتے ہیں۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

احتیاط

پاکستان میں خاص طور پے لڑکی زات کو بلیک میلنگ اجکل اکثر دیکھنے اور سننے میں آتی ہے جس میں لڑکی سے اس کی طاقت اور شرم و حیا سے بڑھ کے مطالبات کیے جاتے ہیں جو کسی بھی لڑکی کی زندگی کو جہنم سے بھی بدتر بنا دیتے ہیں،ایسی ہی بلیک میلنگ کی ان گنت سچی کہانیوں پے مبنی ویڈیوز یوٹیوب پے بھری پڑی ہیں

اپنی کسی قسم کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے کسی سگے رشتے دار کو بھی بھیجنے سے احتیاط برتیں اور پرہیز کریں اور گر کوئی اور انسان رشتےدار دوست احباب آپ کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا چاہے تو اسے آرام سے روک دیں اس سے پہلے کہ جانے انجانے میں آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کسی شیطان اور حیوان نما انسان کے ہاتھ لگ جائے اور آپ خدانخواستہ کسی کے ہاتھوں بلیک میل ہو کے اپنی زندگی اجاڑ اور برباد کر بیٹھیں۔

اور جو لوگ کہتے ہیں نا کہ کچھ نہیں ہوتا کوئی کچھ نہیں کرسکتا انہی کے ساتھ وہ وہ کچھ ہوتا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔

عقملند وہی ہے جو برے وقت سے پہلے اپنی اصلاح کرلے لٹ جانے اور برباد ہونے کے بعد تو سبھی سنھبلنا سیکھ جاتے ہیں۔

Friday, 14 April 2017

بل سلوٹ

The Message

ٹھنڈی استری سے کپڑوں کے بل نہیں نکلتے تو پھر سکھ و چین و آرام سے حضرت انسان کے بل کیسے نکلیں گے؟

جیسے گرم استری سے کپڑوں کے سارے بل اور سلوٹیں نکل جاتی ہیں ویسے ہی دکھ و پریشانی اور بیماری سے انسان کے سارے بل اور سلوٹیں نکل جاتی ہیں۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

انسانیت

لمحہ فکریہامام حسن بصری رح فرماتے ھیں..خود کو اچھی طرح ٹٹول لو اور تین مواقع پر اپنے ذھن کی کیفیت نوٹ کرلیا کرو..نماز پڑھنے کے دوران..قرآن پڑھتے وقت..اور اللہ کا ذکر کرتے وقت..ان تین مواقع پر اگر تم لطف و کیف محسوسکرو تو ٹھیک ورنہ جان لو کہ "تمہارے دل کا دروازہ" بند ھے..!!

Thursday, 13 April 2017

عہدےدار

السلام علیکم

الحمداللہ علی کل حال

یاربّ رحمان امن و امان اور ایمان کی زندگی عطا فرما کے امن و امان اور ایمان کی موت عطا فرما۔ آمین

ایکبار درود پاک پڑھ لیں

Wednesday, 12 April 2017

محبت

The Message

محبت بھی وقت کے ساتھ ساتھ بڑی سیانی اور سمجھدار ہو گئی ہے پہلے بنا سوچے سمجھے، بنا دیکھے بھالے ہو جاتی تھی پر آج پہلے سوچ سمجھ نا لے اور دیکھ بھال نا لے تبتک محبت ہوتی ہی نہیں ہے

waqas

Tuesday, 11 April 2017

دعا و التجا

The Message

میں جب تھوڑا بہت پریشان ہوتا ہوں تو تنہائی میں ربّ رحمان کے حضور عاجز و انکساری بے بسی و لاچاری سے سر جھکائے بے سدھ و بیخود ہو کے چپ چاپ بیٹھا رہتا ہوں اور دل  ہی دل میں ربّ رحمان سے باتیں کرنا شروع کر دیتا ہوں کہ میرے اس مسئلے کو حل فرما،میرے فلاں مسئلے کو حل فرما،مجھے اس انسان سے دور کر اس انسان سے قریب فرما،اس پریشانی سے دور فرما کے فلاں خیروبھلائی عطا کر۔ ۔ ۔ کبھی کسی چاہت کے نا ملنے کے غم میں تو کبھی کسی چاہت کے پورا ہو جانے کے شکرانے میں آنسو بہاتا رہتا ہوں ،بس دل کرتا ہے کہ میں ربّ رحمان سے اسی طرح باتیں اور راز و نیاز کرتا کرتا ساری زندگی اسی طرح بیتا دوں ۔ ۔ ۔ ربّ رحمان کے حضور سر جھکائے بیٹھے بیٹھے ساری عمر گزار دوں۔ ۔ ۔ پھر خدا کی طرف سے دل و دماغ میں خیال گزرتا ہے "" کہ ائے میرے بندے تو جب ہی میرے حضور پیش ہوتا ہے جب تو کسی پریشانی میں گِھرا ہوا ہوتا ہے،بیشک میں ہی تیرا ربّ رحمان ، تیرا خالق و مالک ، پالنہار و پروردگار ہوں ۔ ۔ ۔بیشک میں ہی تیرے سارے مسئلوں کے حل میں تیرا حامی و ناصر اور تیرا مددگار ہوں۔ ۔ ۔ پر کبھی تو ایسا بھی ہو کہ تو میرے پاس میری محبت میں آئے اور میرے حضور دنیا کی باتوں کو چھوڑ کے مجھ سے فقط میری محبت مانگ جائے ۔ ۔ خود میرا بنے اور مجھے اپنا بنا جائے"" ۔ ۔ ۔اور میرا جھکا ہوا سر ندامت و شرمندگی سے اور زیادہ جھک جاتا ہے کہ جس ربّ رحمان نے مجھے اپنی زات سے محبت کرنے کے لیے بنایا کہ میرا بندہ مجھ سے محبت کرتے ہوئے میری تلاش کرتے ہوئے مجھ تک پہنچے گا پر میں اس کی بنائی ہوئی فانی و عارضی چیزوں سے محبت کرتے ہوئے انکی طلب و چاہت میں ربّ رحمان کے حضور پہنچ جاتا ہوں۔ ۔ ۔!!!

پس! یاربّ رحمان! جیسے تُو اور تیری پاک زات ساری دنیا سے بے نیاز ہے ویسے ہی اپنی طلب و چاہت میں مجھے دنیا کی طلب و چاہت سے بے نیاز فرما دے۔

یا سمیع ۔ ۔ ۔یا واسیع ۔ ۔ ۔ یا مجیب۔ ۔ ۔آمین

ایکبار درود پاک پڑھ لیں۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Monday, 10 April 2017

حدود و قیود

The Message

انسان گر اپنی حدود و قیود میں رہے تو وہ خوشحال رہنے کے ساتھ ساتھ سکھ صحت والی زندگی جی کے زندہ رہتا ہے اور جونہی بیحدا ( یعنی بیحیا ، برائی میں حد سے آگے بڑھ جاتا ہے ) ہوتا ہے تو وہ پریشان رہنے کے ساتھ ساتھ ایکدن زلت و رسوائی کی موت بے موت مارا جاتا ہے

ایسے ہی جیسے انسان اپنے ملک کی سرحد کی حدود کے اندر اندر رہے تو امن و امان میں رہنے کے ساتھ ساتھ سکھ و صحت کی زندگی بسر کر کے زندہ رہتا ہے پر جونہی اپنے ملک کی سرحد کو پار کر کے دوسرے ملک کی سرحد میں داخل ہوتا ہے تو زلت و رسوائی کی موت بے موت مارا جاتا ہے۔

ربّ رحمان کا ارشاد ہے: کہ بیشک ربّ رحمان حد سے گزر جانے والوں کو ناپسند فرماتا ہے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

لڑکیوں کا کھیلنا

آپ کے خیال میں لڑکی کو ایسے کھیل کھیلنے چاہیے جسمیں اسکے جسم کے اعضا واضح طور پے نمایاں ابھار کے ساتھ نظر آتے ہوں اور اس کھیل کے دوران وہ کسی بے حیا و بیشرم سے کم نا لگتی ہو؟

پھر سونے پے سہاگا یہ ہو کہ لڑکی کھیل کود کھلے عام و سرعام کھیل کے میدانوں میں کھیلے اور وہ کھیل برائے راست پوری دنیا میں نشر کیا جا رہا ہو، اور پوری دنیا اس کھیل میں بیحائی کا کھیل دیکھ رہے ہوں۔ ۔ ۔؟؟

Sunday, 9 April 2017

سنجیدہ

آپ اگر سنجیدہ،باوقار و پروقار شخصیت کے مالک ہیں تو جان اور سمجھ لیں کہ دنیا اتنا ہی زیادہ آپ کے ساتھ ہنسی،مذاق کریں گے بیہودہ کھیل کھیلیں گے اور آپ کو آپ کے معیار سے گرا کے اپنے گرے ہوئے معیار پے لائیں گے اور آپ گر چھیچھورے اور بیہودے سچے جھوٹے مذاق کرتے ہیں واہیات باتیں کرتے ہیں تو دنیا اتنا ہی آپ کو اپنے قریب کرنے کے ساتھ ساتھ محفل کی جان اور شان کہیں گے۔

Saturday, 8 April 2017

پرکھنا

The Message

کسی لڑکے کے کردار و گفتار کا معیار دیکھنا اور پرکھنا ہو تو اس کو دیکھنے اور کھولنے کے لیے اسکے سامنے 3،4 سچی جھوٹی کہانی سنا دیں جسمیں لڑکیوں سے جائز و ناجائز تعلقات ہوں،چند ایک چوری چکاری پے مبنی واردات ہوں،دھوکا دہی ،فریب کاری و مکاری کی دو چار باتیں گھڑی ہوئی ہوں،نشہ کرنے کی تھوڑی بہت گپ شپ ڈال دی گئی ہوں گر وہ لڑکا اسی کردار و گفتار کا مالک ہوا تو وہ اپنا اگلا پچھلا سابقہ و لاحقہ سب کٹھا چھٹا کھول کے آپ کے سامنے رکھ دے گا "" کیونکہ انسان صرف اپنے ہی جیسے کردار و گفتار رکھنے والے انسان کے سامنے کھل کے کھلتا ہے "" اور گر وہ انسان ایسے کردار و گفتار کا مالک نا ہوا تو وہ آئندہ آپ سے اور آپکی باتوں سے گریز کرے گا اور اس کا آپ سے گریز کرنا ہی اصل میں اپنے علی و اولا کردار و گفتار کے مالک ہونے کا آپ کو پتا دے گا

اسی طرح کسی لڑکی کے کردار و گفتار کا معیار دیکھنا اور پرکھنا ہو تو اس کو دیکھنے اور کھولنے کے لیے اسکے سامنے 3،4 سچی جھوٹی کہانی سنا دیں جسمیں لڑکوں سے جائز و ناجائز تعلقات کا زکر ہو ، گھر کے کام کاج میں کام چوری اور عیش و آرام کے زکر کی بھرمار ہو ، نت نئے کھانے کے شوق میں ہوٹل جانا ہو، گھومنے پھرنے شاپنگ کرنے جانا عام ہو  گر وہ لڑکی اسی کردار و گفتار کی مالکہ ہوئی تو وہ اپنا اگلا پچھلا سابقہ و لاحقہ سب کٹھا چھٹا کھول کے آپ کے سامنے رکھ دے گی "" کیونکہ انسان صرف اپنے ہی جیسے کردار و گفتار رکھنے والے انسان کے سامنے کھلتا ہے "" اور گر وہ انسان ایسے کردار و گفتار کی مالکہ نا ہوئی تو وہ آئندہ آپ سے اور آپکی باتوں سے گریز کرے گی اور اس کا آپ سے گریز کرنا ہی اصل میں اپنے علی و اولا کردار و گفتار کی مالکہ ہونے کا آپ کو پتا دے گی۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Friday, 7 April 2017

سوچ

سوچ

سفر کے دوران راستے میں وقفے وقفے سے بل بورڈ لگے ہوتے ہیں جن پے آپکی منزل کا فاصلہ لکھا ہوتا ہے کہ آپ اپنی منزل سے کتنے کلو میٹر دور ہیں تو میں سوچ رہا تھا کہ کاش ایسا ہوتا کہ برائی کے راستے پے چلتے چلتے آنکھوں کے سامنے لکھا ہوا نظر آتا کہ آپ جہنم سے کتنے کلو میٹر دور ہیں اور انسان جہنم کی تپش محسوس کر سکتا اور عذاب دیکھ سکتا تو اس راستے سے ہٹ اور بچ جاتا۔ ۔ ۔!!!

اور اسی طرح اچھائی کے راستے پے چلتے چلتے آنکھوں کے سامنے لکھا ہوا آتا کہ آپ  جنت سے کتنے کلو میٹر دور ہیں اور انسان جنت کی ٹھنڈک محسوس کر سکتا اور سکھ و چین دیکھ سکتا تو اس راستے پے اور زیادہ قائم و دائم ہو جاتا۔ ۔ ۔!!!

کاش کہ ایسا ہو پاتا۔ ۔ ۔!!!

وقاص

دوستی ووستی

میں تو اتنا جانتا ہوں کہ لڑکے لڑکی کی کوئی دوستی ووستی کچھ نہیں ہوتی ہاں گر ہوتی ہے تو لڑکے لڑکی کی صرف شادی ہوتی ہے۔

سوال

مرد اپنی ساس سے اتنی نفرت نہیں کرتا جتنی نفرت عورت اپنی ساس سے کرتی ہے

کس کس کو اتفاق اور اختلاف ہے؟

Monday, 3 April 2017

شرک

The Message

شرک مجازی ہو یا حقیقی اسکی معافی نہیں ہے۔

وقاص