السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Wednesday, 31 January 2018

روٹھنا

خوشیاں جیسے روٹھ جاتی ہیں ویسے غم کیوں نہیں روٹھتے۔ ۔ ۔!!!

انسان و حیوان

جانور کی بھی تربیت کی جائے تو وہ انسانوں والی عادات اطوار اپنا لیتا ہے پر انسان کی تربیت نا کی جائے تو وہ بھی جانور جیسا بن جاتا ہے

ہم انسانوں جیسی شکل و صورت رکھنے والے انسان سے اکثر دھوکا کھا جاتے ہیں کہ یہ بھی انسان ہے پر جب وہ اپنی حیوانیت و شیطانیت دکھاتا ہے تو ہم بے اختیار پکار اٹھتے ہیں " کہ یہ تو انسان کے روپ میں حیوان ہے".

اپنے بچوں کو پیدا کر کر جانور کی طرح چھوڑتے مت جائیں بلکہ انکی تعلیم و تربیت کرکے انکے گفتار و کردار سے انہیں انسان بنائیں۔

وقاص

Tuesday, 30 January 2018

کڑوی زندگی

کاش۔ ۔ ۔ کہ میٹھا کھانے سے کڑوی زندگی بھی میٹھی ہو سکتی۔ ۔ ۔

تیز طرار

کچھ انسان ہر کام میں ایسے تیز طرار ہوتے ہیں کہ جھٹ پٹ اور فٹا فٹ سرانجام دے کے یہ جا وہ جا ۔ ۔ ۔ حتکہ نماز میں بھی کمال کی پھرتی دکھاتے ہیں۔ ۔ ۔

Monday, 29 January 2018

تنہائی و مجمع

آپ نے اگر تنہائی میں بیشمار گناہ کیے ہیں تو اسی تنہائی میں توبہ و استغفار بھی کرو،اسی تنہائی میں گناہوں کو یاد کرکر کے ندامت و شرمندگی کے آنسو بھی خوب بہاؤ اور اسی تنہائی میں نیکیاں بھی بیشمار کرو

اور جس مجمع میں آپ نے بیشمار گناہ کیے تو اسی مجمع کے سامنے توبہ و استغار کرو،اسی مجمع کے سامنے اپنے گناہوں کو یاد کرکر کے خود بھی اور مجمع کو بھی انکے گناہ یاد کروا کے شرمندگی و ندامت کے آنسو بہاؤ اور اسی طرح ہی بھرے مجمع میں نیکیاں بھی بیشمار کرو۔

کہ جو " تنہائی " گناہوں کی گواہ بنی وہی تنہائی نیکیوں بھی گواہ بنے گی اور جو مجمع گناہوں کا گواہ بنا وہی مجمع نیکیوں کا گواہ بھی بنے گا۔

وقاص

سمجھنا و سلجھانا

کسی انسان کو سمجھنا اور اسکی زندگی کی الجھی ہوئی گھتیوں کو سلجھانا سب کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ ۔ ۔ پھر ایسے انسان کو صرف اور صرف وہی انسان سمجھ اور سلجھا سکتا ہے جو خود زندگی میں کبھی الجھا ہوا ہو، جو خود کبھی کسی کو اپنا آپ سمجھا کے بھی نا سمجھا پایا ہو یا پھر وہ انسان جس کے پاس زندگی کو سمجھنے کا وسیع تجربہ موجود ہو۔

بدقسمتی سے دنیا میں الجھانے والوں کی بہتات اور سلجھانے والوں کی شدید قلت ہے۔

وقاص

Saturday, 27 January 2018

گناہ و بےگناہ

جس انسان کو دنیا میں گناہ کرنے سے ڈر لگتا ہے آخرت میں اسے کوئی ڈر و خوف نا ہو گا اور جس انسان کو دنیا میں گناہ کرنے سے ڈر نہیں لگتا آخرت میں وہ ڈر سے تھر تھر کانپ رہا ہو گا۔

وقاص

Thursday, 25 January 2018

کُن

اس کے ایک کُن نے ہمیں دنیا میں کہیں کا اور کسی کا نا چھوڑا۔ ۔ ۔

نظر انداز

جس نے لوگوں اور انکی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا سمجھو اس نے جینا سیکھ لیا۔

نیکی و گناہ

انسان کو گناہ کرنے کا موقع ملے تو ٹکا کے اور دبا کے گناہ کرتا ہے اور بار بار کرتا ہے گر اسی انسان کو جب نیکی کرنے کا موقع ملے تو بس واجبی اور رسمی سی نیکی کر گزرتا ہے

جبکہ حق تو یہ ہے " کہ انسان گناہ کا موقع ملنے پے جیسے گناہ ٹکا اور دبا کے کرتا ہے ویسے ہی نیکی کا موقع ملنے پے نیکی بھی ٹکا اور دبا کے کرے۔

وقاص

Wednesday, 24 January 2018

دوریاں و نزدیکیاں

انسان کی فطرت کہ جو قریب ہو وہی یاد رہتا ہے اور جو دور رہتا ہے وہ وقت کے ساتھ بھول سا جاتا ہے ، جو دور ہو جائے اسے ان چاہا سا کر دیتا ہے اور جو قریب ہو اسے چاہنے لگتا ہے۔

" اسلیے رشتوں میں اتنی دوریاں رکھیں کہ جس سے چاہت باقی رہے اور اتنے فاصلے رکھیں کہ جس سے قربت باقی رہے".

وقاص

شروخیر

شروخیر کو انسان مال و دولت خرچ کرکے خریدتا ہے پر خیروبھلائی مفت میں بھی ملے تو بھی نہیں لیتا ہے۔

وقاص

خیرات

ربّ رحمان نے آپ کو ہزاروں ، لاکھوں اور کڑوڑوں عطا کئیے پر اب زرا سوچئیے " کہ آپ نے ربّ رحمان کی راہ میں ساری زندگی میں کونسا سب سے بڑا نوٹ خیرات کیا۔ ۔ ۔!!!

خود سے سوال کیجئیے اور جواب پائیے۔

وقاص

دو انسان

انسان دو انسانوں کو کبھی نہیں بھول پاتا اپنے ساتھ اچھائی کرنے والے کو اور اپنے ساتھ برائی کرنے والے کو۔

اور انسان دو انسانوں کو کبھی نہیں بھولتا ایک بچپن کی دوستی اور دوسرا بچپن کا پیار۔

وقاص

Tuesday, 23 January 2018

پڑھی لکھی غلامانہ سوچ

پاکستان میں تعلیم و شعور حاصل کرنے کے بعد بھی ہمارے ملک میں آخر کرپشن، مارا ماری اور شر و فساد فقط اسلیے ہیں کیونکہ ہم باپ دادا سے چلی آ رہی فرسودہ رسم و رواج کو چھوڑ نہیں پائے، باپ دادا سے چلی آتی پارٹی کو چھوڑ نہیں پائے، باپ دادا سے مفاد پرستی نکل نہیں پائے اور ایسے میں پڑھے لکھے ہو کے بھی غلامانا سوچ کی وجہ سے ہی آج بھی پاکستان میں بے امنی و ناانصافی عروج پے ہے۔

ملنگ

میں بہت سے ملنگ،پیر فقیر سے ملا ہوا ہوں اور انہیں قریب سے دیکھا اور ملا ہوں تو جب جب کسی نے کس ملنگ و پیر و فقیر سے یہ کہا کہ بابا جی آپ نماز کیوں نہیں پڑھتے تو سبھی پیروفقیر کا یہی کہنا ہوتا ہے " کہ ہم ہر وقت نماز کی حالت میں ہوتے ہیں کہ ہم سرکار محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق میں سرشار رہتے ہیں تو یہی ہماری نماز ہوتی ہے، آپ لوگ تو 24 گھنٹے میں صرف پانچ بار نماز پڑھتے ہو ہم 24 گھنٹے کی نماز پڑھتے ہیں"

تفرقہ بازی سے بالا تر ہو کے آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟

نیت و ارادہ

نماز میں نماز کی نیت زبان سے ادا کرنا لازم و ملزوم نہیں ہے دل و دماغ میں موجودہ نماز کی نیت کرنا کافی ہوتا ہے بلکہ جب آپ نے مقررہ نماز ادا کرنے کی نیت سے وضو کرلیا تو آپکی نیت تو اسی وقت ہی قبول ہو جاتی ہے، اسی طرح کچھ لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ فلاں انسان کو مرتے وقت کلمہ نصیب نا ہوا،ہم نے تو بھائی اسکی زبان پے کلمہ جاری ہوتے نا دیکھا نا سنا اور پھر ہم جھٹ سے کہہ دیتے ہیں " کہ فلاں فلاں انسان کو تو وقت نزع میں کلمہ ہی نصیب نہیں ہوا۔ ۔ ۔

وقت نزع انسان پے بہت بھاری اور کھٹن وقت ہوتا ہے کہ جب زندگی جا اور موت آ رہی ہوتی ہے دنیا اور آخرت کے بہت سے نظارے نظر اور یاد آ رہے ہوتے ہیں، انسان اپنے حوش و حواس میں نہیں ہوتا اور بعض دفعہ انسان کی زبان بند کر دی جاتی ہے انسان کو دنیا میں عطا کی گئی بہت سی طاقت و قوت میں سے بہت سی طاقت و قوت کو سلب کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی قوتِ گویائی بھی سلب کر لی جاتی ہے ایسے میں ضروری نہیں کہ ہم بسترِ مرگ پے پڑے انسان کے بارے میں کہیں یا یہ خیال کریں کہ اسے تو کلمہ ہی نصیب نہیں ہوا، "  کیونکہ جی ہم نے جو اسکی زبان سے کلمہ نہیں سنا، ہم نے جو اس کے ہونٹ ہلتے نہیں دیکھے، ہم نے اسے کلمے کا ورد کرتے جو نہیں دیکھا تو بس جھٹ سے بول اٹھتے ہیں " کہ فلاں فلاں کو تو بھائی مرتے وقت کلمہ ہی نصیب نہیں ہوا " ۔ ۔ ۔ ہو سکتا ہے اور بہت ممکن ہے کہ بسترِ مرگ پے پڑے انسان کے دل و دماغ میں کلمے و درود پاک کے ورد چلے رہے ہوں جس کا سوائے ربّ رحمان کے ہم انسانوں کو علم و شعور نہیں ہو پاتا " ۔ ۔ ۔

" ضروری نہیں ہوتا کہ ہمیں سمجھ آنے والی یا ہماری سمجھ کو سمجھ آنے والی ہر بات ہی ہمیشہ صحیح، ٹھیک اور درست ہو".

آپ اس بارے کیا کہتے ہیں؟

وقاص

دل

دل تبھی بدلتے ہیں جب دل میں تڑپ ہو,لگن ہو,جستجو ہو,کچھ پانے کی ، اپنا آپ وارنے کی اور تبھی انتھک محنت و مشقت کے بعد انسان کو وہ سب کچھ پا لیتا ہے جو وہ زندگی میں پانا چاہتا ہے اور کائنات کی ہر شے سے بڑھ کے ربّ رحمان کی رضا ہے اور وہ رضا بھی اسے ایک دن مل جاتی ہے۔

پر پہلے دل کا بدلنا ضروری ہوتا ہے۔

وقاص

Saturday, 20 January 2018

غیر

غیر غیروں والا رویہ رکھیں تو محسوس نہیں ہوتا، درد و تکلیف نہیں ہوتی ہے ، گر اپنے بھی غیروں والا رویہ و سلوک رکھیں تو حد سے زیادہ محسوس اور حد سے زیادہ درد و تکلیف ہوتی ہے۔

وقاص

رشتے

زندگی میں خون اور چاہت کے کچھ رشتے ایسے بھی ہوتے ہیں " کہ گر وہ ہمیں چھوڑ بھی جائیں، ہم سے منہ موڑ بھی لیں ہمیں پرایا کر بھی دیں پر ہم انہیں چھوڑ کے بھی کبھی چھوڑ نہیں پاتے ان سے منہ موڑ کے بھی کبھی منہ موڑ نہیں پاتے اور انہیں پرایا کرکے بھی کبھی پرایا کر نہیں پاتے ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ اور ایکدن وہ ہم سے اور ہم ان سے ہیں مل جاتے۔ ۔ ۔!!!

وقاص

اسکولز

میرے خیال میں اب ایسے اسکولز کی بھی اشد ضرورت ہے جہاں معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ ساتھ کنواری و شادی شدہ لڑکیوں کو تعلیم و تربیت دی جائے کہ انہیں معاشرے میں کب کیسے اٹھنا،بیٹھنا،ملنا جلنا اور کیسے کہیں آنا و جانا ہے اور معاشرے کے درندہ صفت مردوں کی درندگی سے کب کیسے بچنا اور کیا کیا احتیاطی تدابیر کرنا ہے

تاکہ پھر کوئی درندہ، زینب و عاصمہ جیسی حوا کی دیگر بیٹیوں کی عصمت و عزت کبھی پامال نا کر سکے۔

وقاص

Friday, 19 January 2018

ظلم

میں نے تو یہی سنا اور پڑھا ہے کہ ظلم جب اپنی حد اور انتہا کو پہنچتا ہے تو فناہ و تباہ ہو کے ختم ہو جاتا ہے

بس انتظار کر رہا ہوں پاکستان میں ظلم کب ختم ہو گا۔ ۔ ۔

حق

انسان کی زندگی میں کوئی ایک ، ہاں کوئی ایک ایسا انسان ہو جس پے ہم اپنا حق جتا سکیں،اس سے اپنی ہر بات حق رکھتے ہوئے منوا سکیں،گر وہ ہماری کسی بات سے کبھی روٹھ جائے ہم اسے مان و پیار دے کے منا سکیں اور گر ہماری کسی غلطی پے وہ ہمیں چھوڑ کے جانا بھی چاہے تو بھی ہمیں کبھی چھوڑ کے جا نا سکے ، ہماری زندگی سے نکلنا بھی چاہے تو بھی نکل نا سکے۔ ۔ ۔

ہاں۔ ۔ ۔ایسے ہی کسی انسان کی تلاش میں نجانے کب میں انتظار میں ہوں اور آپ؟

وقاص

ع سے عورت اور ع سے عزت

عورت کو بس عزت دے دیں وہ آپ کو آپ کی سوچ سے بڑھ کے عزت و محبت دے دے گی۔

وقاص

Thursday, 18 January 2018

میرا شعر

تو میسر ہو عمر بھر کے لیے
کہ ہر ہر لمحہ بہار ہو جائے۔

جسم و جان

عورت کو اسکے جسم سے تو ہر مرد چاہتا ہے پر عورت کو عورت کی روح کی گہرائی سے کوئی کوئی اور کوئی کوئی مرد ہی چاہتا ہے

بیشک ۔ ۔ ۔ ! جسم کی چاہت رکھنے والے مرد کی چاہت جسم کے ڈھلنے کے ساتھ ڈھل جاتی اور جسم کے ختم ہونے کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے پر روح کی گہرائی سے چاہنے والے مرد کی چاہت نا تو ڈھلتی ہے نا ہی ختم ہوتی ہے بلکہ اسکی چاہت ازل سے ابد تک ہمیشہ ایک جیسی زندہ و تابندہ رہتی ہے۔

وقاص

امیر و غریب

امیر کا پیسہ اسکی چوری چکاری بھی چھپا دیتا ہے اور غریب کی غربت اسکی چوری عیاں کر دیتی ہے

ہر غریب، امیر کی وجہ سے چور بنتا ہے گر ہر امیر انسانیت و مسلمانیت کے ناتے غریبوں کا حق نکالتا اور دیتا رہے تو کبھی کوئی غریب چور نا بنے۔

وقاص

دعا و گناہ

گنہگاروں کو دعا مانگنے سے پہلے گناہوں سے توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ انسان سے معافی مانگنا چاہیے کیونکہ جب تک گناہوں کی معافی نہیں ملتی انسان کی دعا بھی قبول نہیں کی جاتی۔

انسان کے بہت سے گناہ اسکی بہت سی دعاوؤں کے پورا ہونے میں روکاوٹ بنے رہتے ہیں اسلیے دعا سے پہلے توبہ اور معافی مانگنا لازم و ملزوم ہوتا ہے اور جب توبہ و معافی قبول ہو جاتی ہے تو دعائیں بھی قبول ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

وقاص

ماضی،حال اور مستقبل

میں بارہا بار کوشش کر چکا ہوں کہ اپنے حال میں جیوں پر میرا ماضی تو کبھی میرا مستقبل اپنی اپنی طرف کھنیچتا رہتا ہے اور میں نا چاہ کے بھی کبھی ماضی میں ڈوب جاتا ہوں تو کبھی مستقبل کا سوچ کے پریشان حال رہتا ہوں ، ماضی اور مستقبل نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔

وقت و عبادات

انسان سارے کام کرتا ہے سوائے ایک عبادت کو چھوڑ کے اسی طرح انسان سارے کام وقت پے کرتا ہے سوائے ایک عبادات کو چھوڑ کے۔

وقاص

Wednesday, 17 January 2018

سوال

میں نے کئی جگہ پڑھا اور سنا کہ زنا ایک قرض ہے جو ایک دن ادا اپنے حرم کی کسی خاتون سے اسے ادا کرنا پڑتا ہے،سوال یہ ہے کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ زنا آدمی کرے اور بھرے اسکی ماں،بہن بیٹی وغیرہ؟

انصاف تو یہ ہے کہ جو کرے وہی بھرے،مرد نے زنا کیا تو اسی کے ساتھ ویسا ہونا چاہیے ناکہ اسکی گھر کی کسی شریف زادی کے ساتھ زنا ہو،جسکا اس سارے معاملے میں کوئی قصور ہی نا ہو۔

آپ اس بارے کیا کہتے ہیں؟

جرم و سزا

ہر انسان اپنے ہر کئیے گئے جرم کی معافی اور دوسرے کے ہر کئیے گئے جرم کی سزا چاہتا ہے

ہر انسان اپنے ساتھ کئیے گئے ظلم و زیادتی کا تو فوراً انصاف چاہتا ہے اور دوسرے کے ساتھ کئے گئے ظلم و زیادتی کو پس پشت ڈال دیتا ہے

ہم اسوقت تک انسان نہیں بن سکتے اور ہم میں اسوقت تک انسانیت نہیں آ سکتی جب تک ہم دوسروں کے لیے وہی کچھ نا چاہیں جو ہم اپنے لیے چاہتے ہیں۔

وقاص

ہٹلر

پاکستان بھی کسی ہٹلر کے انتظار میں ہے جو باتیں کم کرے کم سنیں اور کام کرکے زیادہ دکھائے

جو نوٹس کم لے اور عمل زیادہ کرکے دکھائے۔

انصاف

آج پوری قوم انصاف مانگ رہی ہے،انصاف انصاف اور صرف انصاف مانگ رہی ہے اور اگر اس سب کے بعد بھی تحریک انصاف اس سال نہیں آتی تو یہ ملک و قوم کی بڑی بد قسمتی ہو گی۔

وقاص

Tuesday, 16 January 2018

زنا بالجبر

ہر ملک میں ایسا قانون بنانا چاہیے کہ ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کے مجرم کو پکڑ کے متاثرہ لڑکی و عورت کے سامنے لا کھڑا کرنا چاہیے اور متاثرہ لڑکی کو کہا جائے کہ اپنے ساتھ ظلم کا بدلہ جیسا لینا چاہو لو ،چاہے اس کے سر میں گولی مارو یا کوئی لوہے کا راڈ یا چاہے کوئی بڑا سا پتھر دے مارو۔ ۔ ۔ اس نے جیسے تمہیں اندر سے مارا تم اسے ویسے باہر سے ہمیشہ کے لیے مار دو

یہ ہے اصل اور صحیح انصاف۔

Sunday, 14 January 2018

خدارہ احتیاط کیجئیے

وہ باپ اور وہ بھائی جو اپنی کاہلی و سستی کی وجہ سے گلی و محلے یا بازار میں اپنی چھوٹی سی اولاد اور اپنے چھوٹے و معصوم اور کمزور بہن بھائی کو سودا سلف لانے کے لیے بھیج دیتے ہیں جسکی وجہ سے وہ معصوم و کمزور بچے/بچیاں درندوں و بھیڑویوں کے ہاتھوں اغوا ہو کے انکی درندگی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

خدارہ! اپنے کرنے کے کام معصوم بچوں سے لے کر انکی زندگیوں کو داؤ پے مت لگائیے اور اپنے کرنے کے کام خود کیجئیے ایسا نا ہو کہ بعد میں پچھتانہ پڑے۔

وقاص

ماں

The Message

دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی لڑکا اگر کسی لڑکی کے ساتھ ظلم و زیادتی کرتا ہے تو اس
میں ایک ماں کا قصور ہوتا ہے وہ ماں جس نے اپنے بیٹے کو عورت کی عزت و قدر کرنا ہی نہیں سیکھایا

کیونکہ ماں بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے، اگر ہر عورت اپنے بیٹے کی صحیح معنوں میں صحیح صحیح پرورش کرے تو دنیا میں کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ کبھی ظلم و زیادتی نا کرے۔

Think n join insaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

وقاص

Saturday, 13 January 2018

وقت و توجہ

جو والدین اپنے بچوں کو انکے بچپن میں وقت و توجہ نہیں دیتے بچے بڑے ہو کے اپنے والدین کے بڑھاپے یعنی انکے بچپنے میں انہیں وقت و توجہ نہیں دیتے ہیں

اور جو والدین اپنے بچوں کو انکے بچپن میں وقت و توجہ دیتے ہیں بچے بڑھ ہو کے والدین کے بڑھاپے یعنی انکے بچپنے میں انہیں وقت و روجہ دیتے ہیں۔

وقاص

ہم کلامی

یاربّ رحمان! لوگوں کو اپنا آپ سمجھانا بہت اور نہایت مشکل ہے پر تُو تو مجھے سمجھتا ہے پھر مجھے اور میرے حالات و واقعات کو کیوں نہیں بدلتا ہے۔ ۔ ۔!!!

وقاص

حساس

حساس انسان کھلتے کم اور مرجھاتے زیادہ رہتے ہیں۔

وقاص

اہم سوال

جیسا کہ آجکل روز کوئی نا کوئی کسی نا کسی بچے کے ساتھ ظلم و زیادتی کا کیس سامنے آ رہا ہے

دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بچے/بچی یا کسی لڑکی سے ظلم و زیادتی ہوتی ہے  تب ایسے میں اس بچے/بچی یا لڑکی کے والدین یا بہن بھائی دیکھ کے یا اسکی پکار سن لیں تو اپنے عزیز کی مدد کو فوراً پہنچتے اور اسے اس ظالم سے بچاتے ہیں

آپ سب اہل علم سے مودبانہ سوال ہے اور سوال یہ ہے کہ جب ایک انسان اپنے عزیز کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوتے دیکھ کے یا سن کے فوراً اسکی مدد کو پہنچتا ہے تو جو خالق مالک جو اپنے بندے کی شے رگ سے قریب ہے جو اپنے ہر بندے کی ہر بات سے باخبر علیم و خبیر ہے جو ہر بندے کی ہر ہر حرکت کو دیکھ اور سن رہا ہے تو اس مظلوم بچے/بچی یا لڑکی کی مدد کیوں نہیں کرتا، انکی پکار کیوں نہیں سنتا، انکو اس ظالم سے کیوں نہیں چھڑواتا اور آزاد کرواتا؟

نوٹ: اب کوئی یہ مت کہے کہ ہر اچھائی برائی کا صلہ آخرت میں ملے گا، وہاں ہر ہر معاملے کا حساب کتاب اور انصاف ہو گا

آخرت میں تو اسے انصاف مل جائے گا پر اس دنیا میں اگر متاثرہ بچہ/ بچی اور لڑکی زیادتی کے بعد بچ گئی تو کیا وہ اس بات کو کبھی بھول پائے گی؟ کیا اس دنیا میں اسکی عزت و آبرو اسے دوبارہ مل پائے گی ایسے جیسے زیادتی سے پہلے اسکی عزت و آبرو تھی؟

کچھ بچے،بچیاں اتنی اور اسقدر حساس اور نازک ہوتے ہیں کہ وہ ایسے کسی واقع و حادثہ کو سوچ سوچ کے ہی چند دنوں کے اندر اندر ، اندر ہی اندر مرتے رہتے ہیں کہ جب انکا کوئی قصور نہیں تھا تو پھر انکے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا، احساس زیادتی انہیں کھلتا رہتا ہے وہ مضطرب و بے چین رہتے ہیں اور ایک دن وہ اس خلش اور غم کا بوجھ اٹھاتے ہوئے باہر سے بھی ہمیشہ کے لیے مر جاتے ہیں

تو ربّ رحمان آخر ذیادتی کا شکار ہونے والے انسان کی مدد کیوں نہیں کرتا کیوں نہیں انہیں بچاتا،کیوں انہیں ظالموں کے چنگل سے چھڑواتا؟

ایسا مدبر و مدلل جواب طلب ہے جس سے میرا دل و دماغ مطمئن ہو جائے اور میرا ایمان و یقین ربّ رحمان پے اور پختہ ہو جائے۔

Friday, 12 January 2018

کزن

ہمارے معاشرے میں کزن جن میں خالہ کا بیٹا، چچا کا بیٹا، پھوپھو کا بیٹا کھلے ڈولے اپنی خالہ،پھوپھو اور چچا زاد بہنوں کے درمیان ہنسی مذاق کھیل کود اور چھیڑ چھاڑ کرتا نظر آتا ہے پر ہمارے خاندان کے بڑوں کے کان پے جوں تک نہیں رینگتی اور کوئی پردہ داری،رکھ رکھاؤ اور کوئی روک ٹوک نظر نہیں آتی۔ ۔ ۔ کیا کزن کا کزن سے کوئی پردہ نہیں ہے؟ کیا کزن نامحرم نہیں ہیں؟ کیا کزن کے ساتھ نفس یا شیطان نہیں ہوتا؟

پر ہمارے ہاں کزن بھائی بن کے اپنی پھوپھو،چچا اور خالہ زاد بہنوں سے ہر ہنسی مذاق اور چھیڑ چھاڑ کرتے نظر آتے ہیں پر والدین اور خاندان کے بڑوں کو ہوش اور عقل تب آتی ہے جب کزنز اپنی حد کراس کر چکے ہوتے ہیں

اپنی بچیوں کو اپنے بھانجے،بھتیجے اور ہر غیر محرم رشتے سے شرعی پردہ کروائیں اس سے پہلے کہ بات بہت آگے بڑھ جائے۔

کزن

ہمارے معاشرے میں کزن جن میں خالہ کا بیٹا، چچا کا بیٹا، پھوپھو کا بیٹا کھلے ڈولے اپنی خالہ،پھوپھو اور چچا زاد بہنوں کے درمیان ہنسی مذاق کھیل کود اور چھیڑ چھاڑ کرتا نظر آتا ہے پر ہمارے خاندان کے بڑوں کے کان پے جوں تک نہیں رینگتی اور کوئی پردہ داری،رکھ رکھاؤ اور کوئی روک ٹوک نظر نہیں آتی۔ ۔ ۔ کیا کزن کا کزن سے کوئی پردہ نہیں ہے؟ کیا کزن نامحرم نہیں ہیں؟ کیا کزن کے ساتھ نفس یا شیطان نہیں ہوتا؟

پر ہمارے ہاں کزن بھائی بن کے اپنی پھوپھو،چچا اور خالہ زاد بہنوں سے ہر ہنسی مذاق اور چھیڑ چھاڑ کرتے نظر آتے ہیں پر والدین اور خاندان کے بڑوں کو ہوش اور عقل تب آتی ہے جب کزنز اپنی حد کراس کر چکے ہوتے ہیں

اپنی بچیوں کو اپنے بھانجے،بھتیجے اور ہر غیر محرم رشتے سے شرعی پردہ کروائیں اس سے پہلے کہ بات بہت آگے بڑھ جائے۔

Thursday, 11 January 2018

موبائل

موبائل نے کسی کے گھر میں جھانکنے کے ساتھ گھسنا بہت آسان کر دیا۔

اپنے گھر کے بچے بچیوں کو موبائل دے کے بے فکر ہونے کی بجائے فکر و دھیان کریں کہ آپ کے بچے بچیاں موبائل پے کیا کرتے اور کس سے بات کرتے ہیں

تاکہ آنے والے کل میں کسی مشکل پریشانی کا پہلے سے ہی سدباب کیا جا سکے۔

انصاف

انصاف ملتا تو نہیں ہے پر بکتا ضرور ہے۔

محبت اور عزت

عورت کو اگر محبت اور عزت میں سے اگر کوئی ایک شے چننا پڑے تو عورت کیا چنے گی عزت یا محبت اور کیوں؟

عورت کی عزت

عورت عزت سے ہے اور عزت عورت سے ۔ ۔ ۔دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، جس مرد سے عزت چلی جائے اس کے ہاتھ سے عورت بھی چلی جاتی ہے اور جس کے پاس سے عورت چلی جائے عزت خود اس مرد سے روٹھ جاتی ہے۔ ۔ ۔ عزت سے عورت کی عزت کریں کیونکہ عزت کو بھی عزت۔ ۔ ۔ عورت سے ہی ملی ہے

وقاص

عزت اور عورت

The Message

مرد وہ ہے کہ جو عورت کو اتنی عزت و محبت دے کہ ایک بے پردہ و بے حیا عورت بھی باپردہ اور باحیا بن جائے

نامرد ہے وہ مرد جو عورت کی اتنی بے عزتی و بے توقیری کرنے کے ساتھ اس سے اتنی نفرت کرے کہ ایک باپردہ و باحیا عورت بھی بے پردہ و بے حیا بن جائے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

وقاص

Wednesday, 10 January 2018

معصوم

حملہ ہمیشہ معصوم پے ہی کیا جاتا ہے، تکلیف و ازیت معصوم کو ہی دی جاتی ہے
کبوتر ہمیشہ تر نوالا بنتا ہے،کبھی بلی کبھی باز تو کبھی عقاب کا شکار بنتا ہے کیونکہ کبوتر معصوم ہوتا ہے، کبھی باز یا چیل پے کسی جانور نے حملہ کیا، نہیں ۔ ۔ ۔ کیونکہ وہ شکاری ہوتے ہیں، دنیا شکاریوں کو چھوڑتی اور معصوموں پے حملہ  کرتی ہے۔

وقاص

پیار

عورت روح سے اور مرد جسم سے پیار کرتا ہے۔

Tuesday, 9 January 2018

اپنانا

مردوں کی اکثریت عورت کو استعمال تو کرلیتی ہے پر عورت کو اپناتا کوئی کوئی ہے۔

Sunday, 7 January 2018

سمجھنا

انسان زندگی میں بہت سی باتوں،معاملوں اور فیصلوں پے بعض دفعہ بہت کچھ کہنا چاہتا ہے پر کہتے کہتے پھر بہت کچھ سوچ کے چپ سا اور رک سا جاتا ہےکیونکہ انسان کو بہت کچھ اور سب کچھ صرف وہیں کہنا چاہیے جہاں اسے بہت زیادہ سمجھا جاتا ہو پر جہاں انسان کو کچھ بھی نا سمجھا جاتا ہو بعض دفعہ انسان وہیں بہت کچھ کہہ کے اپنی اور دوسروں کی نظروں میں وقعت و اہمیت کھو سا دیتا ہے۔

وقاص

رحمت و زحمت

گرمیوں میں جس دھوپ کو انسان زحمت سمجھتا ہے وہی زحمت سردیوں میں رحمت اور سردیوں میں جس چھاؤں کو زحمت وہی زحمت گرمیوں میں رحمت لگتی ہے دنیا میں کوئی شے زحمت نہیں ہے بس وقت وقت کی بات ہوتی ہے۔ ۔ ۔!!!

وقاص

زندگی و موت

زندگی انسان کو روز مارتی ہے پر موت انسان کو ایک ہی بار مارتی ہے ۔ ۔ ۔ تو۔ ۔ ۔ پھر زندگی موت سے اچھی ہے یا موت زندگی سے اچھی ہے۔ ۔ ۔!!!

وقاص

خوبی و خامی

انسان کسی کی خوبی دیکھ کے چپ رہتا جبکہ خامی دیکھ کے بول اٹھتا ہے

کسی کی خوبی کو نا سراہنا ہی دراصل انسان میں خامی کو جنم دینا ہوتا ہے۔

وقاص

محبت

محبت ایسی ہو کہ  ربّ رحمان بھی اس محبت سے محبت کرے اور پھر محبت ایسی ہو کہ محبت مجازی سے حقیقی کو میں جا بدلے۔

خوش نصیب

بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ انسان جنہیں نیکی کرنے میں گناہ کا وقت نہیں ملتا۔

حسن

میں کبھی کسی بھی عورت کے حسن سے متاثر نہیں ہوا اور گر نفس متاثر ہو بھی جائے تو میں خود سے کہتا ہوں " کہ وہ عورت ہی کیا کہ جس کا حسن سب مردوں کو نظر آئے اور عورت تو وہ ہے کہ جس کی سیرت اس کے صورت سے زیادہ حسین ہو".

Thursday, 4 January 2018

پیسہ

پیسہ خود تو ختم نہیں ہوتا پر انسان کو اپنی کشش میں ختم کرکے رکھ دیتا ہے

خواب و خیال

کچھ انسان زندگی سے چلے اور نکل جانے کے بعد بھی خوابوں و خیالوں میں مسلسل و لگاتار آتے رہتے ہیں

وقاص

Investment

آج کے دور میں کوئی انسان آپ پے پیسا خرچ کر رہا ہے یا آپ کے کسی کام آ رہا ہے تو سمجھ لیں کہ وہ انسان آپ پے Investment کر رہا ہے وہ Investment جو وقت آنے پے آپ سے Profit کے ساتھ وصول کرے گا

وقاص