مجھے ابھی پتا چلا کہ ruth katherina martha pfau اس دنیا سے کوچ کر گئیں ہیں تو Youtube پے انکو سرچ کیا تو ہم Hum Tv پے انکا interview ملا تھوڑا سا سنا
میزبان : ڈاکٹر صاحبہ آپ نے شادی کیوں نا کی؟
ڈاکٹر: میں نے سوچا کہ اگر میں شادی کرتی ہوں تو شادی سے فقط مجھے فائدہ ہو گا پر اگر شادی نہیں کرتی تو اس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ ہو گا ۔ ۔ ۔!!!
بس اتنا سا سنا اور مجھ سے سنا نا گیا اور شدتِ جذبات و احترام سے میرے آنسو مجھ سے پوچھے بنا بے اختیار بہہ نکلے اور بہت دیر تک سوچتا رہا کہ " کیسے کیسے عظیم ترین انسان اس دنیا میں موجود ہیں اور شائد انہی انسانوں کی انسانیت انسانوں کو دکھانے کے واسطے ربّ رحمان نے دنیا کو تخلیق کیا کہ ائے انسان! دیکھ میں نے ایک تجھے بھی انسان بنایا اور ایک اس عورت کو بھی انسان بنایا تو نے انسان بن کے کیا کیا اور اس نے انسان بن کے کیا کیا۔ ۔ ۔!!!
میں اب یہ سوچ رہا ہوں کہ ربّ رحمان اس عظیم عورت کے ساتھ کیا معاملہ فرماتا ہے۔
No comments:
Post a Comment