السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Saturday, 5 August 2017

کالا و سفید

جس ادارے میں %99 انسان کرپٹ ہوں اور ایک آپ وہاں دودھ کے دھلے ہوں تو %99 کرپٹ انسان آپکو ہی کرپٹ ثابت کرکے ادارے سے دھکے دے کے بیدخل کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیتے ہیں

جہاں %99 بدکار انسان رہتے بستے ہوں اور وہاں ایک آپ اور آپکا خاندان نیکو کار ہو تو %99 بدکار انسان آپکو اور آپکے خاندان کو ہی بدکار ثابت کرکے معاشرے میں بدنام و رسوا کر دیتے ہیں

اور جہاں %99 انسان باطل کا ساتھ دیتے ہوں اور ایک آپ اور آپکا خاندان حق و سچ کے ساتھ کھڑا ہو تو %99 باطل انسان آپ کو اور آپکے خاندان کو حق والے ربّ رحمان کے پاس بھیج دیتے ہیں

ہاں ۔ ۔ ۔!!! یہ دنیا ہے اور یہی دنیا کی اصلیت و حقیقت ہے۔

No comments:

Post a Comment