اس رمضان کریم ایک چھوٹا سا کام کریں کہ ایک ایسی نماز یا ایسی دعا کی کتاب خریدیں جس میں اللہ ربّ العزت کے سو نام ہوں اور اسمیں صبح و شام کی دعائیں بھی موجود ہوں اور ربّ رحمان کے سو نام اور صبح و شام کی دعائیں دو وقت ایک سحری اور دوسرا افطاری کے بعد پڑھیں۔۔جسمیں زیادہ سے زیادہ آپ کے دس منٹ لگ جائیں گے۔
جب آپ پورا ایک مہینہ باقائدگی کے ساتھ سحری و افطاری کے وقت ربّ رحمان کے سو نام اور صبح و شام کی دعائیں پڑھیں گے تو اس سے کیا ہو گا کہ آپ کو یادکرنے میں نا تو دشواری پیش آئے گی ناہی آپ پے یاد کرنا بھاری پڑے گا اور اس طرح ربّ رحمان کے سو نام اور صبح و شام کی بہت سی دعائیں یاد ہو جائیں گی
آزان کے بعد کی جو دعا ہے وہ مجھے آج بھی یاد ہے کیونکہ Ptv پے ہر آزان کے بعد دعا پڑھی جاتی تھی جو دیکھ دیکھ اور سن سن کے مجھے یاد ہو گئی اور وہ دعا میں کبھی بھول نہیں پایا نا بھول سکتا ہوں آج بھی روانی کے ساتھ آزان کے بعد کی دعا مجھے یاد ہے۔ الحمداللہ۔
خود بھی ایسا کریں اور اپنے دوست و احباب اور بہن بھائی و اولاد کو بھی ایسے سو نام اور صبح و شام کی دعا پڑھنے کی تاکید کریں ان شاءاللہ آپ بہت سی رحمتیں اور برکتیں سمیٹ لیں گے
No comments:
Post a Comment