السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Friday, 29 December 2023

دنیا کا امتحان

اس دنیا کا سارا امتحان اور آزمائش ہی اسی بات پے ہے کہ ربّ رحمٰن بیٹھ کر دیکھتا ہے کہ میرا کون سا بندہ میرے بندوں کو جوڑ اور سینچ رہا ہے اور میرا کون سا بندہ میرے بندوں کو کاٹ اور توڑ رہا ہے۔۔ 

اب آپ اپنی اپنی سابقہ اور حالیہ زندگی پے ایک نظر دوڑا لیں آپ اب تک کیا کرتے آئیں ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔۔آیا کہ آپ جوڑنے اور سینچنے والوں میں شامل ہیں یا پھر کاٹنے اور توڑنے والوں میں سے ہیں۔ 

Monday, 4 December 2023

والدین اولاد دوست

آپ کی اولاد اگر آپ کی دوست نہیں ہے یا آپ نے اپنی اولاد کو اپنا دوست نہیں بنایا تو آپ اچھے والدین ہیں کیونکہ جو والدین اپنی اولاد کو اپنا دوست نہیں بنا سکتے وہ ان کی اچھی بری باتوں سے کیسے باخبر رہے گے۔۔اور جب والدین اولاد سے بے خبر رہتے ہیں تو اس کا نقصان اولاد تو اٹھاتی ہی ہے ساتھ میں والدین بھی نقصان اٹھاتے ہیں۔۔۔

#insaanorinsaaniyat

اداکاری


اگر آپ کو اپنے آپ کو منوانا اور مشہور ہونا چاہتے ہو تو اپنی زندگی میں اداکاری اور مکاری لے آؤ۔۔اور اگر اس سے بھی زیادہ منوانا اور مشہور ہونا چاہتے ہو تو پھر سب سے آسان طریقہ چھیچھورے اور بیہودے بن جاؤ۔۔دنیا آپ پے ایسے گرے گی جیسے بارش کے قطرے زمین پے گرتے ہیں۔


اگر آپ کو اپنے آپ کو منوانا اور مشہور ہونا چاہتے ہو تو اپنی زندگی میں اداکاری اور مکاری لے آؤ۔۔اور اگر اس سے بھی زیادہ منوانا اور مشہور ہونا چاہتے ہو تو پھر سب سے آسان طریقہ چھیچھورے اور بیہودے بن جاؤ۔۔دنیا آپ پے ایسے گرے گی جیسے بارش کے قطرے زمین پے گرتے ہیں۔

اکیسویں صدی

اکیسویں صدی میں انسان نے جتنی تیزی سے ٹیکنالوجی میں ترقی کی ہے اس سے کئی زیادہ بے حیائی، خود غرضی اور حیوانیت میں بھی انسان نے خوب ترقی کی ہے۔

ٹیکنالوجی کےساتھ ساتھ انسان کو انسانیت پے چلنے، انسانوں کے ساتھ انسانیت سے پیش آنے اور انسانیت کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔

بیشک انسان وہی ہے جسمیں انسانیت ہے۔

وقاص









بھانا نا بھانا

جو بھاتا ہینا تو اسکی بری سے بری بات بھی ہمیں بری نہیں لگتی اور ہم اپنی محبت سے اسے مسلسل سدھارتے و سنوارتے رہتے ہیں اس لیے کہ وہ ہم بھاتا ہے اور ایک دن آتا ہے" کہ وہ سدھر وسنور سا جاتا ہے اور ہمیں اور زیادہ بھانے لگتا ہے اور ہمیں اور زیادہ اس سے شدت سے محبت و عقیدت ہونے لگتی ہے"

اور جو نہیں بھاتا اسکی اچھی سے اچھی بات بھی ہمیں زہر سے بھی زیادہ بھدی و بری لگتی ہے اور ہم اسے اپنی نفرت سے مسلسل دھتکارتے اور بگاڑتے رہتے ہیں اسلیے کہ وہ ہمیں ایک آنکھ نہیں بھاتا ہے اور ایکدن آتا ہے " کہ وہ بگڑ و بدک سا جاتا ہے اور ہمیں اور زیادہ اس سے شدت سے نفرت و کراہت ہونے لگتی ہے

وقاص

Monday, 2 October 2023

دو صورت

انسان دو صورتوں میں خدا کی زات سے متنفر ہونے کے ساتھ ساتھ خدا کی زات اور اسکی موجودگی سے ہی انکاری ہو جاتا ہے

ایک وہ امیر انسان جسے دنیا میں کسی شے کی کوئی کمی نا رہے اور ایک وہ انسان جس کے پاس دنیا میں ہر ایک شے کی کمی رہے۔۔

حد سے زیادہ امیر آدمی خود کو خدا سمجھنے لگتا ہے جبکہ غریب انسان خود سے اور خدا سے ہی بیزار سا رہنے لگتا ہے

#insaanorinsaaniyat

Saturday, 23 September 2023

گناہ

گناہوں کی لذت اور بدبختی، انسان سے نیکی کی توفیق و طاقت چھین لیا کرتی ہے۔ 

وقاص

#insaanorinsaaniyat

سوچیں

سوچیں بندے کو ڈبو کے پھر کسی اور کو ڈبونے کے لیے خود سطح پے تر آتی ہیں۔۔۔

وقاص
#insaanorinsaaniyat

دعا


اپنی دعا میں اس دعا کو بھی آج سے شامل کر لیں یا اللہ حرام خور سے بچا۔۔۔کیونکہ آپ کو اس دنیا میں جا بجا ایک کے بعد ایک حرام خور ملے گا۔۔ 

وہ حرام خور جو اپنے پیٹ بھرنے کی خاطر آپ کا پیٹ پھاڑ دیں گے اپنا گھر بھرنے کی خاطر آپ کا گھر اجاڑ دیں گے۔۔ 

آپ جب تک کسی کے گلے کا ہار بنے رہو گے تو لوگ آپ کو اتار اتار کر زمین پے پٹخ دیں گے مگر جب آپ کسی کے گلے کی ہڈی بنو گے تب آپ کو گلے کا ہار بنا کر رکھیں گے۔۔یہ دنیا الٹی ہے۔۔

Friday, 15 September 2023

مالک ملازم

لوگ ہے کہ ہم کسی کی اجرت وقت پے نا دیں، دیر بدیر سے دیں جب کبھی اجرت دیں تو آدھی ادھوری دیں اور چاہیں تو اجرت دیں ہی نا تب بھی مزدور ہم سے عزت سے پیش آئے اور دھیمے لہجے میں بھی بات کرے۔۔ 

واہ ری دنیا تیری منافقت۔۔

حرام خور


اپنی دعا میں اس دعا کو بھی آج سے شامل کر لیں یا اللہ حرام خور سے بچا۔۔۔کیونکہ آپ کو اس دنیا میں جا بجا ایک کے بعد ایک حرام خور ملے گا۔۔

وہ حرام خور جو اپن پیٹ بھرنے کی خاطر آپ کا پیٹ پھاڑ دے گا جو اپنا گھر بھرنے کی خاطر آپ کا گھر اجاڑ دے گا۔۔

گلے کا ہار یا گلے کی ہڈی

آپ جب تک کسی کے گلے کا ہار بنے رہو گے تو لوگ آپ کو اتار اتار کر زمین پے پٹخ دیں گے مگر جب آپ کسی کے گلے کی ہڈی بنو گے تب آپ کو گلے کا ہار بنا کر رکھیں گے۔۔یہ دنیا الٹی ہے پیارے۔۔۔

#insaanorinsaaniyat

Thursday, 7 September 2023

دوہرا معیار

کوئی ہماری بہن بیٹی کو ورغلائے پھسلائے تو ہم مرد وہاں اس مرد کو برا بھلا اور قصور وار ٹھہراتے ہیں۔۔۔پر وہی ہم مرد جب کسی کی بہن بیٹی کو ورغلائیں اور پھسلائیں تو تب ہم کہتے ہیں کہ عورت کیوں بہکی پھسلی۔۔وہ نہ بہکتی پھسلتی۔۔۔

ایک ہی بات مگر دوہرا معیار۔۔

#insaanorinsaaniyat

Thursday, 24 August 2023

مفت تعلیم

آپ تعلیم یافتہ ہیں تو کیا آپ نے اس تعلیم کی روشنی کو آگے پہنچایا؟

کیا اپنی پوری زندگی میں کسی ایک انپڑھ انسان کو مفت میں تعلیم دے کے پڑھنے لکھنے کے قابل بنایا؟

اگر نہیں تو پھر آپ نے تعلیم تو حاصل کر لی پر آپ تعلیم کے مقصد کو نہیں سمجھے اور پھر آپ نے انسانیت کا کوئی کام نہیں کیا۔۔۔

تو آج سے اپنے آس پاس دیکھیں اور کسی ایک انپڑھ کو انسانیت کی خاطر پڑھنا لکھنا سکھا دیں، اس کے اندر پڑھنے لکھنے کا شوق و جذبہ جگا اور پیدا کر دیں اور اس کو پڑھنے لکھنے کے قابل بنا کر اس سے وعدہ لیں کہ وہ بھی آگے کسی ایک انپڑھ کو پڑھنا لکھنا سکھائے گا۔۔اور وہ آگے جس کسی کو پڑھنا لکھنا سیکھائے وہ بھی اس سے وعدہ لے کہ جیسے میں نے اسے مفت میں پڑھنا لکھنا سیکھایا ویسے ہی وہ بھی اپنی زندگی میں کسی ایک انسان کو پڑھنے لکھنے کے قابل بنائے گا۔۔تو اس طرح خیر کی ایک چین Chain چل پڑے گی۔۔اور اس چین کو شروع کرنے والا اور اس میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے والا اپنے لیے صدقہ جاریہ کا سامان کرتا چلا جائے گا۔۔

انسان ہونے کے ناتے انسانیت پے چلیں انسانیت کو پھیلائے فقط اس نیت سے کہ آپ کا ربّ رحمٰن آپ کے اس عمل سے راضی ہو جائے۔۔اور جب خالق و مالک راضی و خوش ہو گیا تو انسان دو جہانوں میں کامیاب و کامران ہو گیا۔

#insaanorinsaaniyat

Sunday, 13 August 2023

ایمان اور سادگی

ایمان اور سادگی

آپ نے کبھی غور کیا کہ گر جن کے 4،5 بچے ہوں اور ان میں سے کوئی ایک بچہ جسمانی و زہنی طور پے کمزور واقع ہوا ہو۔۔تو والدین اس بچے کو باقی بچوں کی نسبت زیادہ پیار محبت ،وقت، اہمیت اور توجہ دیتے ہیں۔۔

اس کی ہر ضرورت کا پورا پورا اور خاص خیال رکھتے ہیں۔۔۔تو جب والدین جو انسان کو دنیا میں لانے کا فقط ایک سبب و زریعہ بنتے ہیں وہ کمزور اولاد کی بھرپور دیکھ بھال کرتے ہیں تو جس خالق و مالک نے اپنے جس کمزور بندے/بندی کو تخلیق کیا وہ اسے بھلا کیسے اکیلا، تنہا اور لاوارث چھوڑ سکتا ہے۔۔۔

آپ اس ٹیڑھی، الٹی، تیز طرار، شاطر و مکار دنیا میں اگر سیدھے سادے اور کھرے اور سچے انسان ہیں اور زندگی کے اکثر و دیگر معاملوں میں مار کھا جاتے ہیں، بار بار ناکام ہوتے اور لوگوں اور زندگپیچھے رہ جاتے ہیں۔۔

تو ربّ رحمٰن کی پاک و بابرکت زات پے یقین کامل، بھروسہ اور اعتماد رکھیں کہ وہ خالق و مالک آپ کو اس بات، اس خوبی و کامیابی اور اس خوشی سے نوازے گا جو آپ کے آس پاس اور جان پہچان والے لوگ اس سب سے محروم ہونگے۔۔

دراصل سادگی میں ہی ایمان اور ایمان میں ہی سادگی ہے اور جو انسان سادا ہو اور سادگی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بناتا ہو وہ اللہ ربّ العزت سے اور اللہ ربّ العزت اس انسان سے قریب ہوتا ہے۔۔

اور اللہ ربّ العزت جس انسان سے قریب ہو وہ انسان امتحان، آزمائش اور مشکلوں سے تو گزرتا ہے پر ایک دن وہ کامیاب و کامران ہو کے رہتا ہے اور ایکدن چین، راحت و سکون پا کے رہتا ہے۔۔۔

بس اپنے تخلیق کار، پالنہار، پروردگار سے اپنا تعلق اور رشتے کو مضبوط کرو۔۔اسی سے اپنی ہر بات، دکھ درد، تکلیف، مشکل پریشانی بیان کرو اور اسی کو اپنا رہبر اور نجات دہندہ بناؤ، اسی کے در پے ماتھا ٹیکو، اسی سے اپنے راز و نیاز بیان کرو، اسی سے منتیں مرادیں اور دعائیں مانگتے رہو۔۔وہ سنتا ہے۔۔وہی سنتا ہے۔۔وہی نوازتا ہے، وہی سدھارتا ہے، وہی مسبب الاسباب ہے، وہ حقیقی کار ساز ہے۔۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ خالق و مالک تو ہم سب کا ہے، وہ پالنہار و پروردگار سب کا ہے پر ہم اس کے نہیں بنتے۔۔ہم اس پاک و بابرکت زات سے نہیں جڑتے۔۔۔

زرا نہیں پورا اور ڈھیر سارا سوچئیے۔۔اور اپنے ربّ رحمٰن سے جڑئیے۔

#insaanorinsaaniyat

Monday, 7 August 2023

انسان اور جانور

انسانوں کی دنیا  سے پرے کی دنیا میں بڑا سکون ملتا ہے۔۔۔جیسے کہکشاں، دریا کنارے، ندی نالے، کھیت کھلیان، باغات، پہاڑ وغیرہ۔۔۔

#insaanorinsaaniyat

پرے کی دنیا

انسانوں کی دنیا  سے پرے کی دنیا میں بڑا سکون ملتا ہے۔۔۔جیسے کہکشاں، دریا کنارے، ندی نالے، کھیت کھلیان، باغات، پہاڑ وغیرہ۔۔۔


#insaanorinsaaniyat

قیمتی انسان

دنیاوی اشیا جتنی پرانی ہوتی جاتی ہیں۔۔اتنی قیمتی ہوتی چلی جاتی ہیں اتنی کہ انہیں مٹی سے بھی اٹھا اور نکال کر میوزیم میں سجا دیا جاتا ہے۔۔ایک انسان ہی ہے جتنا پرانا ہوتا ہے اتنا ہی بے وقعت ہوتا چلا جاتا ہے حتکہ اتنا کہ اسے اس کے اپنا گھر سے بھی نکال دیا جاتا ہے اور وہ در رر، در بدر رلتا پھرتا ایک دن مٹی میں جا ملتا ہے۔۔۔

کاش کہ انسان بھی کسی دنیاوی قیمتی شے جیسا ہوتا کہ جتنا پرانا ہوتا اتنا زیادہ قیمتی ہوتا چلا جاتا۔۔۔

انسانیت و حیوانیت

ہمارے معاشرے میں سرے سے اپنی غلطی ماننے کا رواج ہی نہیں ہے اور گر کسی خوف و ڈر کی وجہ سے غلطی ماننا پڑ ہی جائے تو اس غلطی کا ازالہ عملی طور پے کرنے کی بجائے معافی تلافی صرف زبانی جمع خرچ سے کرنا چاہتے ہیں۔

غلطی ماننا

ہمارے معاشرے میں سرے سے اپنی غلطی ماننے کا رواج ہی نہیں ہے اور گر کسی خوف و ڈر کی وجہ سے غلطی ماننا پڑ ہی جائے تو اس غلطی کا ازالہ عملی طور پے کرنے کی بجائے معافی تلافی صرف زبانی جمع خرچ سے کرنا چاہتے ہیں۔

Friday, 4 August 2023

ایگل کی آڈیو کیٹیس


ایگل کی آڈیو کیسٹس

یہ 90 کی کی ایک آڈیو کیسٹس کمپنی تھی۔۔جو بھارتی فلمی گانوں کی ریکارڈنگ کرتی اور پھر ان آڈیو کیسٹس کو مارکٹ میں بیچتی تھی۔۔

مجھے آج بھی اچھے سے یاد ہے کہ جب میں 11،12 سال کا تھا اور جب بھی دھدھیال سے ننھیال اور ننھیال سے دھدھیال آنا جاتا ہوتا تو ویگن سے یا بس سے جاتے پر ہر ایک سستے عاشق نما ڈرائیور نے ایگل کی آڈیو کیسٹس کی سستی رومانوی ڈائیلاگ پے مبنی کیسٹس چلا رکھی ہوتی تھی۔۔۔

ایگل آڈیو کیسٹس اکثر اور زیادہ تر اداس، غمگین اور دکھی آتما والے گانے لگا رکھے ہوتے تھے جن گانوں سے پہلے سستے عاشقی معشوقی والی ڈائلاگ ہوتے تھے جس میں ہیرو بچھڑنے اور جدائی کے درد میں اداس ڈائلاگ بولتا اور ہیروئن بھی جواباً سسک سسک کر اور روتے دھوتے ہوئے ڈائلاگ کی ادائگی کر رہی ہوتی تھی۔۔اور بکواس ڈائلاگ بازی کے بعد گانا چلا کرتا تھا۔۔

ایسے سستے اور گھٹیا ڈائلاگ پے مبنی گانوں کو سن کر اچھا بھلا سیدھا سادا بندہ بندی بھی اداس ہو جاتا تھا اور جو اچھے بھلے کنوارے کنواریاں ہوتی ان کی بھی شادی کی امنگ جاگ جاتی تھی۔۔

ایسے میں بندہ فیملی کے ساتھ جا رہا ہوتا اور ناکام و نامراد عاشق ڈرائیور ایسے گانے لگا دیتا تو فیملی کے سامنے بڑی شرمندگی اور سبکی سی محسوس ہوتی تھی۔۔کہ اس بیشرم کو حیا نہیں ہے کہ ایسے گھٹیا گانے لگا کے بیٹھ گیا ہے۔۔جبکہ ویگن میں فیملی بھی جا رہی ہیں۔۔گر کوئی لڑکی سکول و کالج جا رہی ہوتی تو وہ بیچاری بھی شرمندگی سے سر جھکائے بیٹھی رہتی تھی کہ ایسے گانوں کا وہ کیا کرے۔۔

آپ میں سے کس کس کو 90 کے دور کا ایسا سفر اور اس وقت کے سستے اور گھٹیا ڈرائیورز یاد ہیں؟

Friday, 14 July 2023

انسانیت یافتہ

انسان تعلیم یافتہ تو ہو جاتا ہے پر انسانیت یافتہ ہونے سے رہ جاتا ہے۔

انسان تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ گر انسانیت یافتہ بھی ہو جاتا تو آج معاشرے میں fr معاشرے میں انسانیت نظر آتی۔۔اس لیے انسان کو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت یافتہ ہونے کی اشد ضرورت ہے۔۔  

Friday, 30 June 2023

والدین اولاد

والدین کو چاہیے کہ اپنی اولاد کو اولاد اور پھر انسان سمجھیں ناکہ اپنی اولاد کو غلام یا کسی دربار کا دربان سمجھیں جو ہاتھ باندھے غلاموں کی طرح حکم سننے کے انتظار میں آپ کے دربار میں ایک دربان کی طرح سر جھکائے ہر وقت ڈرا اور سہما کھڑا رہے۔۔۔کہ اب پتا نہیں اب میرے ساتھ کیا ہو گا۔۔

میں اکثر سوچتا ہوں کہ اگر بچے کو اور بچے کی نفسیات کو اس کے سگے والدین جن کا وہ خون ہوتا ہے جب وہ ہی نہیں سمجھ سکتے تو پھر کوئی دوسرا رشتہ کیسے آپ کو اور آپ کی نفسیات کو سمجھ کے آپ کے ساتھ چل سکتا ہے۔۔۔!

Thursday, 29 June 2023

ربّ رحمٰن

مجھے اللہ کو اس کے بہترین ناموں میں سے " ربّ رحمٰن " کہہ کر پکارنا اور بلانا بیحد پسند ہے جس میں، میں اللہ کو اس کی رحمانی صفت یاد کروا کے ربّ سے رحم و کرم کی بھیک مانگتا ہوں۔۔کہ خالق و مالک میں بھلے ادنیٰ و حقیر و زلیل سا بندہ ہوں مگر دو جہانوں میں تیری بیشمار و بیپاہ رحمتوں کا بھیکاری، طلبگار و خواستگار ہوں۔۔۔ 

آپ کو ربّ رحمٰن کو کس نام سے پکارتے، بلاتے اور دعاؤں میں یاد کرتے ہیں؟

Monday, 12 June 2023

اچھے و برے

ہم اس وقت کسی کے لیے اچھے ہوتے ہیں جب تک ہم ان کے ساتھ رہتے ہیں اور کوئی اسوقت تک ہمارے لیے اچھا ہوتا ہے جب تک وہ ہمارے ساتھ رہتا ہے

اسی طرح ہم کسی کے لیے اور کوئی ہمارے لیے اسوقت تک اچھا ہوتا ہے جب تک ہمارا ایکدوسرے سے تعلق ہوتا ہے

پر جونہی ہم کسی کے پاس سے اور کوئی ہمارے پاس سے جاتا ہے، کسی کا ہم سے اور ہمارا کسی سے تعلق ختم ہوتا ہے تو ہماری زبان پے اس کے لیے اور اسکی زبان پے ہمارے لیے برائی ہی برائی ہوتی ہے۔

وقاص

دین داری سے دنیا داری

دین داری سے دنیاداری کی طرف آنے والے انسان میں کہیں نہ کہیں دین داری باقی رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ دنیادار بن کے بھی کسی کو نقصان اور گھاٹا دینے سے سوچ و فکر اور اس پے عمل کرنے سے گریز کرتا ہے اور دنیاداری سے دین داری کی طرف آنے والے انسان میں بھی کہیں نہ کہیں دنیاداری باقی رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ دین دار بن کے بھی کسی نہ کسی کو کوئی نہ کوئی نقصان اور گھاٹا دے ہی دے گا۔۔کیوں۔۔کیونکہ انسان کی جو فطرت بن جاتی ہے وہ اتنی آسانی سے تبدیل نہیں ہوا کرتی۔۔

#insaanorinsaaniyat
#waqasbashir

Thursday, 1 June 2023

ہار سے جیت کا ہار

ہار سے جیت کا ہار۔۔تم ہی جیتو گے۔۔تم جی جاؤ گے۔۔

زندگی شطرنج، کرکٹ اور لڈو کے جیسی ہی تو ہے۔۔کبھی جیتتے جیتتے ہارنے لگتی ہے تو کبھی ہارتے ہارتے جیتوا جاتی ہے۔۔کبھی دم گھٹنے لگتا ہے تو کبھی گھٹے دم کے ساتھ دل کو خوش کر دینے والی خوشی دے جاتی ہے۔۔۔مگر انہی کھیلوں سے انسان کو سبق حاصل کرنا چاہیے کہ زندگی بھی ایک کھیل ہے اور کھیل جیسی ہی ہے یہ بھی انسان کے ساتھ تمام عمر کھیلتی رہتی ہے۔۔جہاں یہ رولاتی ہے وہیں ہنساتی بھی تو ہے تو زندگی کے میدان میں جب زندگی تمہارے ساتھ کھیل رہی ہو اور تمہارا دم گھوٹ رہی ہو، تمہیں چاروں شانے چت کر رہی ہو تو تم نے گھبرانا نہیں ہے، ہمت و حوصلے کو چھوڑنا نہیں ہے، دلبرداشتہ ہو کے کوئی غلط اور سنگین قدم اٹھانا نہیں ہے۔۔۔ممکن ہے زندگی تمہیں کسی ایک کھیل میں ہرا دے تو اگلے کھیل میں تمہیں جیتا بھی دے۔۔یہ گرنا سنبھلنا اور ہارنا اور جیتنا تو زندگی کا حصہ ہے۔۔اس ہار جیت کے حصے میں انسان بہت کچھ سیکھتا سمجھتا ہے اور پھر زندگی کے اگلے کھیل کے لیے خود کو تیار کرتا ہے۔۔۔

شطرنج کرکٹ اور لڈو کی کھیل میں بارہا بار ہار جانے والے نے کیا کبھی بار جانے کے بعد کیا کبھی ہار مانی۔۔۔نہیں۔۔وہ جیتنے کے لیے پھر سے کھیلتا ہے۔۔پھر کھیلتا ہے بار بار اور بار بار کھیلتا چلا جاتا ہے۔۔اور پتا ہے مسلسل ہار ہار کر اسے کھیل کے طور طریقے، باریک باتیں اور گُر سمجھ آ جاتے ہیں۔۔اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ وہ اپنے مخالفوں کو ہرانے لگتا ہے اور جیت جاتا ہے اور بار بار جیتتا چلا جاتا ہے۔۔

تو جب تم کسی کھیل میں ہار جانے کے بعد اس کھیل کو کھیلنا نہیں چھوڑتے اور یہ سوچتے ہوئے بار بار کھیلتے چلے جاتے ہو کہ اب کی بار میں جیتوں گا۔۔اب کی بار جیتوں گا۔۔تو میرے عزیزِ من! زندگی کے میدان میں زندگی اور لوگ اگر تمہیں بار بار ہرا کر مات دے رہے ہیں تو تب تم کیوں زندگی اور لوگوں سے ہار جاتے ہو اور حتکہ تم اتنے ہار جاتے ہو کہ اپنی زندگی کو سولی کے ہار ( خود کشی ) پے جا لٹکاتے ہو۔۔۔

تب۔۔ہاں تبھی۔۔ہاں تب بھی تمہیں زندگی کے میدان میں پھر سے اترنا ہے اور تمہیں پھر سے زندگی کے میدان میں اتر کر لڑنا ہے۔۔بننا سنورنا  اور نکھرنا ہے اور یقین مانو کہ تم ایک دن جیت جاؤ گے اور پھر تم جی جاؤ گے اور ہاں تم جینا سیکھ جاؤ گے۔۔۔

تو وعدہ کرو مجھ سے اور خود سے کہ تم زندگی کے میدان میں بارہا بار ہار جانے کے باوجود بھی خود کشی نہیں کرو گے۔۔بلکہ تم اس ہار کو "اپنی جیت کا ہار" بناؤ گے۔۔۔اور تم ہی جیتو گے۔۔۔اور مجھے یقین ہے کہ "تم جی جاؤ گے"۔۔۔

میری Motivation میرا خدا ہے اور پھر اس کے بعد میں اپنی Motivation خود ہوں۔۔تو آپ بھی اپنی Motivation خدا کو بناؤ۔۔اپنی ہر بات اپنے خدا کو بتاؤ کسی کے آس، امید پے مت بیٹھو کہ وہ تمہاری Motivation ہے اور فلاں فلاں تمہیں Motivate کرے گا۔۔۔تمہیں اپنا Motivation خود بننا ہے۔۔جو تم خود کو Motivate کر سکتے ہو کوئی دوسرا تمہیں ویسے Motivate نہیں کر سکتا۔۔

اٹھو۔۔ہمت کرو۔۔آگے بڑھو۔۔ اپنی ہار کو جیت کا ہار بناؤ۔۔تم ہی جیتو گے۔۔ہاں تم زندگی جی جاؤ گے۔۔۔✌✌

وقاص

#insaanorinsaaniyat
#waqasbashir
#motivation

Saturday, 22 April 2023

خوبصورت سوچ

معاشرے کو حسین جمیل چہرے والوں کی انسانوں کی اتنی ضرورت نہیں جتنی کہ معاشرے کو ایک حسین سوچ رکھنے والوں انسانوں کی شدت سے ضروت ہے۔

Wednesday, 19 April 2023

بیٹا بیٹی

والدین اور بھائی سمیت لڑکے سے پوچھتے رہتے ہیں تمہیں کوئی پسند ہے۔۔تمہیں کس قسم کی لڑکی پسند ہے۔۔اور پھر ماں اور بہن اسی قسم کی لڑکی تلاشتے رہتے ہیں۔۔پر جب بیٹی کی باری آتی ہے تو نا تو اس سے پوچھا جاتا ہے کہ کون پسند ہے اور کس قسم کا لڑکا پسند ہے۔۔اور اس کا رشتہ طے کر کے لڑکی کو حکم سنا دیا جاتا ہے۔۔۔

آخر یہ دوہرا معیار کیوں۔۔۔!

ہمارے معاشرے میں تو قرآن پاک سے لڑکیوں کی شادی کر دی جاتی ہے ۔۔۔انکو جائیداد میں حصہ تک نہیں دیا جاتا۔۔انکی پسند کس کھاتے میں ہے۔۔۔

میں تو صرف اس طرف توجہ دلانا چاہ رہا ہوں کہ والدین بیٹے کی پسند نا پسند پے اسے جتنی اہمیت دیتے ہیں اتنی ہی بیٹی کی پسند نا پسند کو اہمیت کیونکر نہیں دیتے؟

Tuesday, 18 April 2023

دعا

میں ربّ رحمٰن سے ڈھیروں ڈھیر دعائیں، منتیں مرادیں مانگتا رہتا ہوں۔۔۔

کچھ دعائیں کچھ وقت بعد پوری ہو بھی ہو جاتی ہیں۔۔پر کچھ دعائیں ایک عرصے سے مانگ مانگ کر بھی پوری نہیں ہو رہی۔۔

پر اس سب کے باوجود بھی میں دعائیں مانگنا نہیں چھوڑوں گا۔۔۔کچھ دعائیں دنیا میں تو کچھ آخرت میں پوری ہو جائیں گی۔۔کیونکہ کس خالق و مالک نے خیر دی ہے تو وہی خیر دے گا۔۔اسی سے ہی خیر ملے گی۔۔خالق و مالک نے میری بہت سی دعاؤں کو قبول و منظور فرمایا ہے تو وہی خالق و مالک میری باقی دیگر دعاؤں کو قبول و منظور فرمائے گا۔۔

#insaanorinsaaniyat

Friday, 24 March 2023

سرمایہ کاری

یشک انسانوں پے خرچ کیا گیا پیسہ دنیا و آخرت کی سب سے بڑی اور بہترین سرمایہ کاری Investment ہے۔۔ہاں گر جو کوئی سمجھے تو۔۔اور یہ وہ سرمایہ کاری ہے جو آپ کو کائنات کے خالق و مالک سے جا ملاتی ہے۔۔

Monday, 20 March 2023

حق کے تین حق

حق کے تین حق ہوتے ہیں۔

اول کہ حق بولا جائے
دوئم کہ حق پے چلا جائے
سوئم کہ حق کے ساتھ کھڑا ہوا جائے

ہمارے ہاں اول تو حق سِرے سے بولا نہیں جاتا، نہ ہی حق پے چلا جاتا ہے اور حق کے ساتھ کھڑے ہونا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔

ہم مطلب اور فائدے مفاد کی زبان بولتے ہیں، مطلب اور فائدے مفاد پے چلتے ہیں اور مطلب و فائدے مفاد کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔۔

اور جو گر چاہتے نا چاہتے مجبوری و بے بسی میں تینوں حق میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑ ہی جائے تو ہم فقط حق بولنا گوارا کرتے ہیں جبکہ نہ تو حق پے چلتے ہیں اور نہ حق والے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔۔

اے خالق ومالک! ہم سب کو حق بولنے۔۔حق پے چلنے اور حق والے کے ساتھ کھڑا ہونا کی توفیق و سعادت عطا فرما۔آمین
ایکبار درود پاک پڑھیں۔

وقاص

#insaanorinsaaniyat

Saturday, 18 March 2023

فالو

سوشل میڈیا پے جیسے کسی بھی انسان کو فالو کرنے پے اس کی پوسٹس آپ کو پڑھنے کو ملتی رہتی ہیں ویسے ہی اللہ ربّ العزت کی ہدایات کو فالو کرنے کے بعد ہی آپ کو اللہ کی نعمتیں اور رحمتیں ملتی ہیں۔۔۔

بات ساری فالو کرنے کی ہے۔۔۔
#insaanorinsaaniyat

نکاح سے پہلے

The Message

Just Do A Once

اگر آپ مرد ہیں اور کوئی لڑکی,عورت دل و جان سے آپ پے فریفتہ ہے اور آپ ہی کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہے آپ کے سوا کسی کا سوچنا بھی گوارہ نہیں کرتی تو اسے آزمانے کے لیے اس کے ساتھ تھوڑا سا سخت رویہ اپنا لیں,اسے بات بے بات پے جھڑک اور روک ٹوک دیں,تھوڑا سا کنارا کر لیں, دائرے میں رہ کے اسے زرا سا برا بھلا کہہ دیں, اور اگر آپ صاحب حیثیت ہیں تو کہیں کہ میری یہ جو ساری خوشحالی نظر آتی ہے یہ سب قرض لیا ہوا ہے جو سود کے ساتھ جلد لوٹانا ہے,اس کے بعد اس لڑکی کے تاثرات,رویہ,تیور آپ پے بہت جلد کھلی کتاب کے جیسے کھل کے سامنے آ جائے گا اگر تو وہ اپنی بات میں جھوٹی تھی اور وہ آپکی ظاہری چمک دمک کی وجہ سے آپکی زندگی میں آنا چاہتی تھی تو وہ یہ سب سننے,دیکھنے اور سہنے کے بعد آپکو بن بتائے آپ سے اور آپکی زندگی سے الگ ہو جائے گی, کیونکہ جو لڑکی آج تھوڑا سا غصہ اور تھوڑی سی بیعزتی سہہ نہیں سکی اور تھوڑی سی پریشانی سن کے آپکو ہمت و حوصلہ نہیں دلا سکی وہ کل حقیقی زندگی میں آپ کے ساتھ کیسے نبھا کر پاتی,کیسے آپ کا ساتھ دے پاتی,کیسے ساری زندگی ساتھ چل پاتی...!!!

اور اگر وہ لڑکی اپنی بات اور ارادے میں سچی اور پختہ تھی تو وہ یہ سب کچھ سننے دیکھنے اور سہنے کے بعد بھی آپ کو جیون ساتھی بنانے پے بضد اور ثابت قدم ہے تو گر ساری دنیا کو چھوڑ کے بھی ایسی لڑکی کو پانا پڑے تو بھی اسے اپنا ہمسفر بنا لیں کیونکہ جو لڑکی آپ کا غصہ اور بیعزتی برداشت کر کے سہہ گئی مشکلات کا سن کے بھی گھبرانے کے بجائے آپ کو ہمت و حوصلہ دے گئی کہ زندگی میں حالات و واقعات چاہے جیسے آئیں پر میں ہر سکھ دکھ میں روکھی سوکھی کھا کے بھی آپ کا ہمیشہ ساتھ دوں گی وہ کل حقیقی زندگی میں حقیقی معنوں میں ساری زندگی آپ کا ساتھ دے جائے گی ,ساری زندگی ہر مشکلات کا ہنس کے اور ڈٹ کے آپ کا ساتھ دے جائے گی اور پھر ایسے میں ایسی بیوی کو اسکی سوچ سے بھی زیادہ عزت ادب احترام تحفظ پیار محبت دیں کہ بیشک وہ ان سب باتوں کی مستحق و حقدار ہے...!!!

اگر آپ عورت ہیں اور کوئی مرد آپ کو دل و جان سے چاھتا اور اپنا بنانا چاہتا ہے اور ساری دنیا کی لڑکیوں کو چھوڑ کے آپ ہی کو اپنا ہمسفر بنانا اور پانا چاہتا ہے تو اسے آزمانے کے لیے اس کے ساتھ تھوڑا سا سخت و تلخ رویہ اپنا لیں,اسے بات بے بات پے جھڑک اور روک ٹوک دیں,تھوڑا سا کنارا کر لیں, دائرے میں رہ کے اسے زرا سا برا بھلا کہہ دیں اور کہیں کہ میں سدا کی مریضہ ہوں مجھے فلاں فلاں مرض ہے اور میں چند دنوں کی مہمان ہوں میرے والدین مجھے جہیز میں سوائے دعاؤں کے اور کچھ نہیں دیں گے اسکے بعد اس مرد کے تاثرات,رویہ,تیور آپ پے بہت جلد کھلی کتاب جیسے کھل کے سامنے آ جائے گا اگر تو وہ اپنی بات و اظہار میں جھوٹا تھا اور آپکے ظاہری حسن و جمال پے بھنورے کی طرح منڈلاتا تھا اور آپ کو نہیں آپ کے حسن و جمال کو آپ کے جہیز کے مال و دولت کو پانا اور حاصل کرنا چاہتا تھا تو وہ مرد یہ سب سننے,دیکھنے اور سہنے کے بعد خاموشی سے آپ سے اور آپکی زندگی سے کنارہ کر لے گا کیونکہ جو مرد آج تھوڑا سا غصہ اور تھوڑی سی بیعزتی سہہ نہیں سکا اور تھوڑی سی پریشانی سن کے آپکو ہمت و حوصلہ نہیں دلا سکا وہ کل حقیقی زندگی میں آپ کے ساتھ کیسے نبھا کر پاتا ,کیسے آپ کا ساتھ دے پاتا,کیسے ساری زندگی ساتھ چل پاتا...!!!

اور اگر وہ مرد اپنی بات اور ارادے میں سچا کھرا اور پختہ تھا تو وہ یہ سب کچھ دیکھنے سننے اور سہنے کے بعد بھی آپ کو جیون ساتھی بنانے پے بضد اور ثابت قدم رہے گا تو گر ساری دنیا کو چھوڑ کے بھی ایسے مرد کو پانا پڑے تو بھی اسے اپنا ہمسفر بنا لیں کیونکہ جو لڑکا آپکی سچی چاہت و محبت میں آپ کا غصہ اور بیعزتی برداشت کر کے سہہ گیا مرض و بیماری کا سن کے بھی گھبرانے کے بجائے آپ کو ہمت و حوصلہ دے گیا کہ حالات و واقعات چاہے جیسے ہوں میں ہر سکھ دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اپنے اللہ عزوجل پے بھروسہ کر کے اور پھر اپنے بازوؤں سے محنت کر کے آپ کو ہر سکھ دوں گا وہ کل حقیقی زندگی میں حقیقی معنوں میں ساری زندگی آپ کا ساتھ دے جائے گا ,ساری زندگی ہر مشکلات کا ہنس کے اور ڈٹ کے آپ کا ساتھ دے جائے گا اور پھر ایسے میں ایسے شوہر کو اسکی سوچ سے بھی زیادہ عزت ادب احترام ,پیار محبت دیں کہ بیشک وہ ان سب باتوں کا مستحق و حقدار ہے...!!!


آپ کے خیال میں کسی سے نکاح کرنے سے پہلے اسے جانچنا، سمجھنا اور پرکھ لینا زیادہ بہتر نہیں۔۔ بجائے اس کے کہ نکاح کے بعد ، بعد میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو کوستے رہے۔۔۔کہ ہائے کاش میں نے تم سے شادی نہ کی ہوتی۔۔تو آج میری زندگی سکھی ہوتی۔۔۔

تحریر-وقاص

Sunday, 12 March 2023

تمہارا بھلا

"میں تو تمہارے ہی بھلے کے لیے کہہ رہا ہوں" کہنے والے دراصل اپنے بھلے کی بات کر رہے ہوتے ہیں۔۔ایسے مطلبی لوگوں کو صرف باشعور لوگ ہی سمجھ کر اسے ٹھوک کے کہتے ہیں۔۔نہیں۔۔آپ میرے نہیں بلکہ اپنے بھلے کی بات کر رہے ہو۔۔

Saturday, 11 March 2023

اکیلا پن

تم اکیلے ہو کے رہ گئے ہو۔۔تو ہمیشہ سے اکیلے اور ہمیشہ اکیلا رہنے والے سے کیوں نہیں بات کرتے ہو۔۔گر تم تنہا ہو گئے ہو تو ابد سے ازل تک تنہا رہنے والے سے کیوں نہیں ملتے ہو۔۔۔تم سے کوئی ملاقات اور رابطہ نہیں کرتا تو تم اس اکیلے اور تن تنہا خالق و مالک سے ملاقات اور رابطہ آخر کیوں نہیں کرتے ہو۔۔۔ 

#insaanorinsaaniyat 
وقاص

کاش میں پیسہ ہوتا

انسان اور انسانیت

میں وہ بندہ ہوں جو کسی دعوت، شادی پے جائے اور کھانا کھلنے کی صورت میں لوگوں میں دھکم پیل شروع ہو جائے اور لوگ پاگلوں کی طرح کھانے پے ٹوٹ پڑیں ایسے میں، میں کھانا کھائے بغیر اس شادی سے آ جاتا ہوں پر صرف پیٹ بھرنے کی خاطر نہ تو کسی کو دھکا دیتا ہوں اور نہ ہی پیٹ بھرنے کی خاطر دوسروں کو دھکا دینے والے انسان سے دھکا کھانا چاہتا ہوں۔۔۔آرام سے کھانے کی میز تک پہنچ جاؤں اور کسی کے ہاتھ سے چمچ اور روٹی چھینے بغیر چمچ اور روٹی مل جائے تو کھانا کھا لیتا ہوں ورنہ پیچھے ہٹ کر کھڑا رہتا ہوں۔۔۔

مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب میں فیملی کے ساتھ عمرہ کرنے حرم شریف گیا تو ظاہری سی بات ہے حجر اسود کو چومنے کا اشتیاق تھا پر وہاں بھی وہی دھکم پیل، وہی پاگل پن، وہی خود غرضی کہ ہر مسلمان پہلوان بنتے ہوئے دوسرے کو پچھاڑ کر خود حجر اسود کو چومنا چاہتا تھا۔۔۔مرد تو مرد۔۔دھکم پیل میں عورتیں بھی مردوں سے دو ہاتھ آگے تھیں۔۔خدا کی پناہ۔۔ حجر اسود کو چومنے کی چاہ میں چاہے اس میں آپ کسی انسان کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہی کیوں نہ کر جاؤ۔۔۔👎

خیر میں کافی دیر انسانوں کی طرح انسانیت دکھاتے کوشش کرتا رہا کہ بغیر کسی کو دھکا مکا مارے اور بغیر کسی کے ساتھ الجھے آرام سے حجر اسود کی طرف بڑھتا رہا تاکہ حجر اسود کو چوم لوں پر مجھے یاد ہے میں جونہی حجر اسود کے قریب پہنچوں تو کوئی نہ کوئی اپنی خود غرضی سے مجھے پیچھے دھکیل کر خود کو آگے کر لے۔۔۔

ایسے میں مجھے غصہ بھی آ رہا تھا اور میں سوچ رہا تھا کہ جسے خانہ کعبہ آ کر بھی عقل نہ آئے، خانہ کعبہ آ کر بھی جو انسان نہ بنے اور انسانیت پیدا نہ کرے۔۔اس نے خانہ کعبہ سے باہر کی زندگی میں لوگوں کے ساتھ کیا کیا کرنا ہے۔۔۔!

خیر اللہ اللہ کرکے کسی طرح حجر اسود کو چومنے کا موقع ملا۔۔ابھی مشکل سے 2،3 سیکنڈ ہی ہوئے ہونگے کہ کسی کے ہاتھوں نے میرے سر کو پکڑ کر ہٹانا چاہا۔۔اور میں بھی اس کے ہاتھوں کی پرواہ کیے بغیر چند سیکنڈ اور حجر اسود کو چوم لیا۔۔

سچ پوچھیں تو حجر اسود کو چومنا اور پھر چوم کر واپس پلٹنا کسی مشن امپوسیبل Mission Impossible سے کم نہیں ہے۔۔

میں تو اس بات پے حیران ہوں کہ سعودی حکومت کا حج کے دوران نظم و ضبط بہت اعلی قسم کا ہوتا ہے۔۔پھر حجر اسود کو چومنے والوں کے لیے آج تک کوئی نظم و ضبط اور طریقہ متعارف کیوں نہ کرایا کہ جس میں بغیر کسی دھکم پیل کے ایک 4،5 سال کا بچہ بھی آرام سے جا کر حجر اسود کو بوسہ دے سکے۔۔

دنیا میں کوئی ایسا کام نہیں جس کا کوئی حل نہ ہو اور کوئی ایسی الجھن نہیں جس کی کوئی سلجھن نہ ہو۔۔

میرے خیال میں سعودی حکام کو اس بارے غور و فکر کرکے حجر اسود کو بوسہ دینے والوں کو کوئی اچھا اور بہترین نظام دینا چاہیے۔۔تاکہ حج و عمرہ پے آئے ہر ایک مسلمان۔۔جی ہاں تاکہ ہر ایک مسلمان بغیر کسی مشکل و پریشانی کے حجر اسود کو بوسہ دے سکے۔

آخر میں آپ سب سے گذارش کرنا چاہتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ ربّ العزت جب بھی آپ کو حرمین شریفین حاضری کا شرف بخشے تو آپ نے نے حجر اسود کو چومنے کی چاہ میں دیگر لوگوں کی طرح دوسروں کو دھکے مکے مار کر حجر اسود تک نہیں پہنچنا۔۔۔اور حتیٰ الامکان یہی کوشش کرنی ہے کہ بغیر کسی کو دھکا مکا مارے حجر اسود کو بوسہ دینا ہے۔۔۔

اور اگر آرام سے عزت سے حجر اسود کو بوسہ دینے کا موقع میسر نہ آئے تو حجر اسود کو بوسہ دینے کی خواہش کو چھوڑ دیں۔۔کیونکہ روز آخرت آپ سے حجر اسود کو بوسہ نہ دینے بارے سوال و جواب نہ ہو گا پر اگر آپ نے حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے کسی دوسرے مسلمان کو اگر جانے انجانے میں کوئی تکلیف یا ضرر پہنچایا تو بخدا اس کا آپ سے پورا پورا حساب کتاب اور سوال و جواب ہو گا

کیونکہ روز آخرت زرا برابر نیکی کا بھی پورا پورا اجر دیا اور زرا برابر بدی کا بھی پورا پورا حساب کتاب لیا جائے گا۔

وقاص

#insaanorinsaaniyat

انسان اور انسانیت

انسان اور انسانیت

میں وہ بندہ ہوں جو کسی دعوت، شادی پے جائے اور کھانا کھلنے کی صورت میں لوگوں میں دھکم پیل شروع ہو جائے اور لوگ پاگلوں کی طرح کھانے پے ٹوٹ پڑیں ایسے میں، میں کھانا کھائے بغیر اس شادی سے آ جاتا ہوں پر صرف پیٹ بھرنے کی خاطر نہ تو کسی کو دھکا دیتا ہوں اور نہ ہی پیٹ بھرنے کی خاطر دوسروں کو دھکا دینے والے انسان سے دھکا کھانا چاہتا ہوں۔۔۔آرام سے کھانے کی میز تک پہنچ جاؤں اور کسی کے ہاتھ سے چمچ اور روٹی چھینے بغیر چمچ اور روٹی مل جائے تو کھانا کھا لیتا ہوں ورنہ پیچھے ہٹ کر کھڑا رہتا ہوں۔۔۔

مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب میں فیملی کے ساتھ عمرہ کرنے حرم شریف گیا تو ظاہری سی بات ہے حجر اسود کو چومنے کا اشتیاق تھا پر وہاں بھی وہی دھکم پیل، وہی پاگل پن، وہی خود غرضی کہ ہر مسلمان پہلوان بنتے ہوئے دوسرے کو پچھاڑ کر خود حجر اسود کو چومنا چاہتا تھا۔۔۔مرد تو مرد۔۔دھکم پیل میں عورتیں بھی مردوں سے دو ہاتھ آگے تھیں۔۔خدا کی پناہ۔۔ حجر اسود کو چومنے کی چاہ میں چاہے اس میں آپ کسی انسان کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہی کیوں نہ کر جاؤ۔۔۔👎

خیر میں کافی دیر انسانوں کی طرح انسانیت دکھاتے کوشش کرتا رہا کہ بغیر کسی کو دھکا مکا مارے اور بغیر کسی کے ساتھ الجھے آرام سے حجر اسود کی طرف بڑھتا رہا تاکہ حجر اسود کو چوم لوں پر مجھے یاد ہے میں جونہی حجر اسود کے قریب پہنچوں تو کوئی نہ کوئی اپنی خود غرضی سے مجھے پیچھے دھکیل کر خود کو آگے کر لے۔۔۔

ایسے میں مجھے غصہ بھی آ رہا تھا اور میں سوچ رہا تھا کہ جسے خانہ کعبہ آ کر بھی عقل نہ آئے، خانہ کعبہ آ کر بھی جو انسان نہ بنے اور انسانیت پیدا نہ کرے۔۔اس نے خانہ کعبہ سے باہر کی زندگی میں لوگوں کے ساتھ کیا کیا کرنا ہے۔۔۔!

خیر اللہ اللہ کرکے کسی طرح حجر اسود کو چومنے کا موقع ملا۔۔ابھی مشکل سے 2،3 سیکنڈ ہی ہوئے ہونگے کہ کسی کے ہاتھوں نے میرے سر کو پکڑ کر ہٹانا چاہا۔۔اور میں بھی اس کے ہاتھوں کی پرواہ کیے بغیر چند سیکنڈ اور حجر اسود کو چوم لیا۔۔

سچ پوچھیں تو حجر اسود کو چومنا اور پھر چوم کر واپس پلٹنا کسی مشن امپوسیبل Mission Impossible سے کم نہیں ہے۔۔

میں تو اس بات پے حیران ہوں کہ سعودی حکومت کا حج کے دوران نظم و ضبط بہت اعلی قسم کا ہوتا ہے۔۔پھر حجر اسود کو چومنے والوں کے لیے آج تک کوئی نظم و ضبط اور طریقہ متعارف کیوں نہ کرایا کہ جس میں بغیر کسی دھکم پیل کے ایک 4،5 سال کا بچہ بھی آرام سے جا کر حجر اسود کو بوسہ دے سکے۔۔

دنیا میں کوئی ایسا کام نہیں جس کا کوئی حل نہ ہو اور کوئی ایسی الجھن نہیں جس کی کوئی سلجھن نہ ہو۔۔

میرے خیال میں سعودی حکام کو اس بارے غور و فکر کرکے حجر اسود کو بوسہ دینے والوں کو کوئی اچھا اور بہترین نظام دینا چاہیے۔۔تاکہ حج و عمرہ پے آئے ہر ایک مسلمان۔۔جی ہاں تاکہ ہر ایک مسلمان بغیر کسی مشکل و پریشانی کے حجر اسود کو بوسہ دے سکے۔

آخر میں آپ سب سے گذارش کرنا چاہتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ ربّ العزت جب بھی آپ کو حرمین شریفین حاضری کا شرف بخشے تو آپ نے نے حجر اسود کو چومنے کی چاہ میں دیگر لوگوں کی طرح دوسروں کو دھکے مکے مار کر حجر اسود تک نہیں پہنچنا۔۔۔اور حتیٰ الامکان یہی کوشش کرنی ہے کہ بغیر کسی کو دھکا مکا مارے حجر اسود کو بوسہ دینا ہے۔۔۔

اور اگر آرام سے عزت سے حجر اسود کو بوسہ دینے کا موقع میسر نہ آئے تو حجر اسود کو بوسہ دینے کی خواہش کو چھوڑ دیں۔۔کیونکہ روز آخرت آپ سے حجر اسود کو بوسہ نہ دینے بارے سوال و جواب نہ ہو گا پر اگر آپ نے حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے کسی دوسرے مسلمان کو اگر جانے انجانے میں کوئی تکلیف یا ضرر پہنچایا تو بخدا اس کا آپ سے پورا پورا حساب کتاب اور سوال و جواب ہو گا

کیونکہ روز آخرت زرا برابر نیکی کا بھی پورا پورا اجر دیا اور زرا برابر بدی کا بھی پورا پورا حساب کتاب لیا جائے گا۔

وقاص

#insaanorinsaaniyat

Sunday, 26 February 2023

من میں زہر

منّ میں رشتوں اور لوگوں کا دیا زہر بھرا ہو تو وہ زہر پہلے تو انسان کی بھوک کو مٹا دیتا ہے اور گر جو انسان کچھ کھا پی لے تو وہ بھی زہر کے ساتھ زہر بن جاتا ہے، ایسے میں کھانا فائدہ کم اور نقصان زیادہ دیتا ہے

اور جو گر منّ کو رشتوں اور لوگوں کی طرف سے خوشی اور راحت ملتی رہے تو انسان کو روکھی سوکھی اور رات کی باسی روٹی تک بھی راس آ جاتی ہے اور انسان روکھی سوکھی کھا کر بھی تندرست و توانا رہتا ہے۔۔

وقاص

#insaanorinsaaniyat

Saturday, 25 February 2023

عزت و احترام اور دعا

عزت و احترام اور دعا

ہم کسی عام سے عام انسان کو بھی جب عزت و احترام سے اس کا نام لے کر پکارتے، آپ جناب کر کے مخاتب کرتے ہیں تو وہ انسان پھولے نہیں سماتا کہ مجھے کتنی اہمیت اور عزت و احترام دیا جا رہا ہے۔۔اور وہ شخص خود کو آپ کو مقروض سمجھنے لگتا ہے۔۔اور چاہتا ہے کہ عزت و احترام کرنے والے کی ہر لحاظ سے خوب عزت و احترام سے نوازہ اور اس کی خوب خاطر تواضع کی جائے۔۔جتنی عزت اس نے آپ کی، کی ہے اس سے زیادہ آپ اس انسان کی عزت و تکریم کرنا چاہتے ہیں۔۔

آپ اگر عرب ممالک میں رہیں ہوں یا کبھی عربی خبریں سنی ہوں تو ملک کے بادشاہ، وزیر مشیر یا چھوٹے سے چھوٹے حکومتی عہدہ رکھنے والے کو بھی اس کے عہدے کے مطابق عزت و احترام کے ساتھ اس کا نام لیا اور پکارا جاتا ہے جیسے صاحب السمو، His Highness صاحب الملکی، Royal Highness صاحب السمو رئیس الدولة royal Highness Mr President صاحب السمو الشیخ فلاں فلاں نام لے کر پکارا جاتا ہے۔۔

حرمین شریفین کے جتنے ، قاری اور حافظ ہیں، امام کعبہ و امام مسجد النبوی ہیں ان سب کو ان کے حساب سے عزت و تکریم دی جاتی ہے، جیسے قاری الشیخ امام الکعبہ، قاری الشیخ امام حرم المکی، قاری الشیخ امام المسجد النبوی وغیرہ وغیرہ۔۔

پھر ہم اپنے معاشرے میں دیکھ لیں کہ استاد، معلم کی بڑی عزت کی جاتی ہے۔۔استاد کو عزت و احترام کی نظر سے روحانی والد کا مقام و درجہ دیا گیا ہے۔۔۔عربی میں بھی استاد کو یا استاذ کہہ کر بڑے عزت سے پکارا جاتا ہے۔۔

اللہ۔۔۔جو تمام بادشاہوں کا بادشاہ ہے، جو تمام قاری، حافظ ، شیخ، مفتیوں اور عالموں کا اللہ ہے، جو تمام استادوں کا استاد ہے جو مکی و مدنی اماموں کا امام ہے جو دو جہانوں کا تن تنہا اور اکیلا وارث ہے اور اُس اُس جہاں کا بھی تخلیق کار اور وارث ہے جس کا ہمیں علم تک بھی نہیں ہے۔۔جو ساری عزتوں کا اصل مستحق و حقدار ہے، ہاں وہی اللہ ہی ساری کی ساری عزت و تکریم کا اصل مستحق و حقدار ہے جو تمام مخلوقات کا اکیلا تخلیق کار و پالنہار ہے، ساری عبادتیں اسی واحد لا شریک لا کے لیے ہیں۔۔۔

تو جب ہم اللہ سے دعائیں، التجائیں، منتیں، مرادیں اور حاجات مانگتے ہیں تب ہمیں اس بات کا خاص الخاص دھیان رکھنا اور خاص اہتمام کرکے دعا مانگنا چاہیے کہ ہم دعا کی ابتدا اللہ کی تعریف سے شروع کریں ناکہ سیدھا اپنے مطلب اور مدعے کی دعا مانگنا شروع کر دیں اور دعا میں اللہ کو اس کے بہترین ناموں، اس کی بہترین خوبیوں اور بہترین صفات سے یاد کریں۔۔اللہ کو اس کے 100 ناموں سے یاد کریں۔۔اس کی بیشمار تعریف و حمد و ثنا بیان کریں۔۔۔جیسے اللہ کو اللہ ربّ العزت کہیں، فقط ربّ کہنے کی بجائے ربّ رحمٰن کہیں، ربّ رحیم، ربّ کریم، ربّ عظیم، ربّ العالمین، ربّ العرش العظیم کہیں۔۔ربّ غفور رحیم کہیں اور جتنا مرضی اور جس طرح سے چاہیں اپنے انداز سے اللہ ربّ العزت کو بہترین سے بہترین ناموں اور بہترین صفات سے جی بھر کر ربّ رحمٰن کو پکاریں اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پے درود و سلام بھیجیں۔۔۔ کیونکہ اللہ ربّ العزت کو راضی و خوش کرنا ہے تو اللہ کے محبوب سے محبت کرنا ہو گی۔۔رسول کی آل اولاد سے پیار کرنا ہو گا، آپ کے صحابہ کرام کی عزت و تکریم کرنا ہو گی۔۔درود پاک میں آل اولاد کو لازمی شامل کرنا ہو گا کہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنا ہو گا۔۔دین اسلام میں ہے کہ وہ دعا زمین اور آسمان کے درمیان معلق یعنی لٹکی رہتی ہے جس دعا میں درود نہ پڑھا جائے۔۔

تو جب آپ اور میں اس طریقے اور اسلوب اور انداز سے ربّ رحمٰن سے ہم کلام اور مخاطب ہونگے تو ربّ رحمٰن بھی آپ پے اپنا خاص رحم و کرم فرمائے گا اور خالق و مالک کا آپ کے دعا مانگنے کا طریقہ و انداز پسند آ گیا تو وہ ربّ رحمٰن آپ کی مانگی گئی دعا سے آپ کی خالی جھولی کو بھی بھر بھر دے گا۔۔

ربّ رحمٰن! سے جب بھی دعا مانگیں تو ایسے مانگیں جیسا ایک منگتا، فقیر اور بھکاری کسی دنیاوی مالدار سے مانگتا ہے کہ جس میں انداز میں عاجزی اور لجاجت بھری ہوتی ہے۔۔۔

ربّ رحمٰن! تو پھر کائناتوں کا ربّ رحمٰن ہے، کائناتوں کا تخلیق کار ہے، کائناتوں کا پالنہار ہے اور تمام کائناتوں کے تمام خزانوں کا اکیلا وارث ہے۔۔اُس سے مانگو، اسی سے بار بار مانگو، وہی دیتا ہے، وہی دے گا، وہی نوازتا ہے تو وہی نوازے گا اور وہی عطا فرماتا ہے تو وہی عطا فرمائے گا اور وہی ہر بے چین و بے سکون دل اور روح کو سکون اور قرار عطا فرماتا ہے۔

اے خالق مالک! زندگی، موت، قبر اور آخرت خیر کی عطا فرما اور زندگی، موت، قبر اور آخرت کی سختیوں، مصیبتوں، مشکلوں، پریشانیوں اور عذابوں سے اپنی امن عطا فرما، یا سمیع، یا واسع،آمین
ایکبار درود پاک پڑھیں۔

تحریر- وقاص

#insaanorinsaaniyat