کبھی کسی کوّے کو جال میں پھنستے دیکھا، کسی سڑک پے کسی گاڑی تلے مرے دیکھا۔۔کسی شکاری کا شکار ہوتے دیکھا۔۔ ہمیشہ کبوتر،چڑیا اور فاختہ ہی جال میں کیوں پھنستے ہیں، سڑک پے کیوں مرتے ہیں اور شکاریوں کا شکار کیوں ہوتے ہیں۔۔ پتا ہے کیوں! کیونکہ کوّا شاطر اور چالاک ہوتا ہے اس لیے ایک لمبی زندگی جیتا رہتا ہے جبکہ کبوتر، چڑیا اور فاختہ معصوم ہوتے ہیں تبھی کسی نا کسی جال میں پھنستے، سڑک پے مرتے یا کسی شکاری کا شکار ہو جاتے ہیں
ٹھیک اسی طرح سے شاطر، مکار اور چالاک انسان ایک لمبی زندگی جیتے رہتے ہیں، وہ لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے رہتے ہیں اور لوگوں کی سادگی سے انہیں اپنا شکار بناتے رہتے ہیں جبکہ سیدھے سادھے اور معصوم انسان اپنی سادگی اور معصومیت کے سبب جال میں پھنس کے آسانی سے شکار ہو کے وقت سے پہلے بے موت مارے جاتے ہیں۔
Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.
#insaanorinsaaniyat
No comments:
Post a Comment