ہم جب بھی کسی کے کسی برے عمل پے اسکے لیے ہدایت کی دعا مانگتے ہیں تو بس اسی کے لیے ہی دعا کیوں مانگتے ہیں اور اپنے لیے ہدایت کی دعا کرنا سرے سے ہی فراموش کیوں کر دیتے ہیں؟ پتا ہے کیوں۔۔کیونکہ ہم میں سے ہر انسان یہی سوچتا ہے کہ وہ تو اچھا ہے اسے بھلا ہدایت کی ضرورت نہیں ہے۔
السلام علیکم اس بلاگ میں آپ کو ہر وہ بات ملے گی جسمیں انسانوں کے لیے انسانیت کا میسج ہو گا ایسا میسج جو آپ کو کچھ سوچنے،سمجھنے اور پرکھنے پے مجبور کرے گا۔ تو خود بھی جوائن کریں اعر دوست احباب کو بھی Invite کریں۔ شکریہ۔ وقاص
السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔
Monday, 30 March 2020
Saturday, 28 March 2020
شاطر و معصوم
کبھی کسی کوّے کو جال میں پھنستے دیکھا، کسی سڑک پے کسی گاڑی تلے مرے دیکھا۔۔کسی شکاری کا شکار ہوتے دیکھا۔۔ ہمیشہ کبوتر،چڑیا اور فاختہ ہی جال میں کیوں پھنستے ہیں، سڑک پے کیوں مرتے ہیں اور شکاریوں کا شکار کیوں ہوتے ہیں۔۔ پتا ہے کیوں! کیونکہ کوّا شاطر اور چالاک ہوتا ہے اس لیے ایک لمبی زندگی جیتا رہتا ہے جبکہ کبوتر، چڑیا اور فاختہ معصوم ہوتے ہیں تبھی کسی نا کسی جال میں پھنستے، سڑک پے مرتے یا کسی شکاری کا شکار ہو جاتے ہیں
ٹھیک اسی طرح سے شاطر، مکار اور چالاک انسان ایک لمبی زندگی جیتے رہتے ہیں، وہ لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے رہتے ہیں اور لوگوں کی سادگی سے انہیں اپنا شکار بناتے رہتے ہیں جبکہ سیدھے سادھے اور معصوم انسان اپنی سادگی اور معصومیت کے سبب جال میں پھنس کے آسانی سے شکار ہو کے وقت سے پہلے بے موت مارے جاتے ہیں۔
Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.
#insaanorinsaaniyat
Wednesday, 25 March 2020
مصنوعی سانس
ضروری نہیں ہے کہ کوئی ہسپتال میں ہی مصنوعی سانسوں پے جی رہا ہو انسانوں کی اکثریت ہسپتالوں سے باہر مصنوعی سانوں پے سانسیں لے کر جی رہے ہوتے ہیں۔
Tuesday, 24 March 2020
اچھائی و برائی
ہم میں جتنی بھی برائی ہوتی ہے اس سے کئی گنا زیادہ برائی رکھنے والے کا سامنا ہو ہی جاتا ہے اور بدقسمتی سے اس کا ساتھ رہنے کا اتفاق بھی ہو جاتا ہے پر ہم میں جتنی بھی اچھائی ہوتی ہے نا تو ہم سے زیادہ اچھائی رکھنے والے کا سامنا ہوتا ہے نا ہی خوش قسمتی سے اس کے ساتھ رہنے کا اتفاق ہوتا ہے
ایسا ہوتا ہے تو آخر کیونکر ہوتا ہے۔۔۔!
Friday, 13 March 2020
اپنے
خون والے اپنے تو سبھی کے پاس ہوتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے اصل میں اپنے نہیں ملتے، وہ اپنے جن میں اپنا پن اور اپنائیت ہو۔
Tuesday, 10 March 2020
Monday, 9 March 2020
بدلاؤ
جبتک نیت،سوچ، لگن اور جستجو پیدا نہیں ہو گی انسان نا تو خود کو بدل سکتا ہے نا ہی زندگی میں کچھ حاصل کر سکتا ہے۔
Sunday, 8 March 2020
حق سچ
ہم سب کا حق بنتا ہے کہ ہم حق سچ کا ساتھ دیں بھلے وہ اپنی جنس کے خلاف بھی کیوں نا ہو۔ اور حق سچ کا ساتھ دینے کے لیے انسان کا صرف بالغ و عاقل ہونا کافی نہیں ہوتا بلکہ باشعور ہونا بھی لازم و ملزوم ہوتا ہے۔
حق
یہی تو مسئلہ ہینا ہر انسان دوسرے سے اپنا حق چھین کے بھی لینا چاہتا ہے پر دوسرے کا حق منت سماجت کے باوجود بھی اسے نہیں دینا چاہتا ہے۔ اور تبھی، ہاں تبھی شر و فساد برپا ہوتا ہے۔
مخالفت
ہم لوگ مخالفت میں اندھے ہو جاتے ہیں اور حق سچ اور اچھی بات کو بھی اپنی نفرت کی وجہ سے جان بوجھ کر نظر انداز کر دیا کرتے ہیں۔
Friday, 6 March 2020
اچھے برے
اچھے لوگ خاصی مشکل اور کافی دیر سے ملا کرتے ہیں پر جلد ہی بچھڑ جایا کرتے ہیں جبکہ گندے اور برے لوگ بڑی جلدی مل جایا کرتے ہیں اور خاصی مشکل اور کافی دیر سے جان چھوڑا کرتے ہیں۔
دنیادار و ایماندار
مسئلہ تو یہی ہینا کہ دنیادار انسان میں ایمان نہیں ہوتا اور ایماندار انسان دنیادار نہیں ہوتا، پر دنیادار انسان ایماندار نا ہو کے بھی دنیا میں چل جاتا ہے اور چلتا رہتا ہے مگر ایماندار انسان کی زندگی دنیادار نا ہونے کے باعث رک سی جاتی ہے اور بار بار رکتی چلی جاتی ہے۔
بے حس
بے حس و خود غرض انسان جیتے رہتے ہیں جبکہ حساس اور احساس کرنے والے پل پل مرتے رہتے ہیں یا پھر بے موت مارے جاتے ہیں۔
اچھے گنہگار
پتا ہے گنہگاروں میں اچھے گنہگار بھی ہوتے ہیں، وہ جو شوقیہ یا فطرتاً و عادتاً طور پے نہیں بلکہ جن سے بہت ہی مجبوری و بے بسی اور لاچارگی کے عالم میں گناہ سرزد ہو جایا کرتے ہیں، جو گناہ ہو جانے کے بعد ربّ و رسول سے اور اپنے آپ سے نادم و شرمسار ہوتے رہتے ہیں،اپنے نفس کو برا بھلا کہتے اور ملامت کرتے رہتے ہیں، جو ربّ رحمٰن کے حضور کثرت سے توبہ و استغفار کیا کرتے ہیں، جو چپکے چپکے جیسے گناہ کر بیٹھتے ہیں تو ٹھیک اسی طرح چپکے چپکے سے ربّ رحمٰن سے رو رو کے اور گڑ گڑا کر معافیاں بھی مانگتے پھرتے ہیں اور ہاں ایسے گنہگاروں کو ہم "اچھے گنہگار" کہہ سکتے ہیں۔
والدین
والدین اور خاندان بھر بیٹی کے خراب ہونے کا جتنا خیال رکھتے ہیں اگر اتنا خیال لڑکے کے خراب ہونے کا رکھنے لگ جائیں تو کوئی لڑکی کبھی بھی خراب نا ہونے پائے۔
داماد اور بہو
ہمارے معاشرے میں جو عزت و تکریم ایک داماد کو ملتی ہے وہ عزت و تکریم آخر ایک بہو کو کیوں نہیں ملا کرتی۔۔۔!
گناہ کا شمار
امن و امان اور ایمان کے عروج کے دور میں کیا گیا گناہ اور شر و شیطانیت اور نفاسنیت کے عروج کے دور میں کیا گیا گناہ برابر نہیں ہونگے۔
جیسے آج سے ہزارہا سال قبل قابیل نے اپنے بھائی ہابیل کو قتل کیا تھا وہ تب کا قتل امن و امان کی حالت میں کیا گیا تھا، وہ نہایت برا اور بدترین گناہ کے شمار میں شمار کیا جائے گا جبکہ آج شر و شیطانیت اور نفسانیت اپنے عروج پے ہے تو آج کا قتل کا شمار قابیل کے اس قتل کے گناہ سے کم گناہ میں شمار کیا جائے گا۔
Thursday, 5 March 2020
سوال
میرا آپ سب سے ایک سوال ہے کہ جب جس انسان کو زندگی ہی جب حرام ملے یا حرام ہو کے رہ جائے وہ انسان کیسے اور کب تک حلال کام کرے گا اور کب تک آخر حلال زندگی جینے کی اپنی سی کوشش کرتا رہے گا۔۔۔!
سمجھداروں کے لیے اسی سوال میں ہی جواب بھی ہے۔
خوبی و خامی
انسان میں چار مخلوقات کی خوبیاں و خامیاں ہیں، انسان، شیطان، فرشتہ اور حیوان۔ اب یہ انسان کے اپنے اوپر منحصر ہے کہ وہ اپنے اندر کون کون سی مخلوقات کی خوبیاں و خامیاں پیدا کرتا، ان پے چلتا اور پھر ان کو رفتہ رفتہ بڑھتا ہے۔
گنہگار نیکوکار
آپ کے خیال میں گنہگار نیکوکار بھی ہوتے ہیں اور نیکوکار گنہگار بھی ہوتے ہیں؟
یعنی گنہگار اچھے بھی ہوتے ہیں اور نیکوکار برے بھی ہوتے ہیں؟
Tuesday, 3 March 2020
صنف نازک
ربّ رحمٰن نے مرد کو سخت جان بنایا ہے پر وہ بھی چاہتا ہے کہ میرے ساتھ ہر معاملے اور ہر بات میں نرمی سے پیش آیا جائے تو جس عورت کو ربّ رحمٰن نے نرم و نازک و نفیس بنایا ہے مرد اس کے ساتھ بھلا کیسے سختی، بدتمیزی، بد تہذیبی، بد اخلاقی اور مار دھاڑ سے پیش آ سکتا ہے۔۔۔!
افضل و بدتر
کائنات کی سب سے مشکل ترین مخلوق انسان ہے، وہ انسان! جس میں سابقہ اور بعد میں پیدا کی جانے والی تمام مخلوقات کی خوبیاں و خامیاں رکھ دی گئی ہیں، اب یہ انسان پے منحصر ہے کہ وہ چاہے تو فرشتوں سے بھی افضل کہلوائے یا پھر حیوان سے بھی بدترین کہلوائے۔
محبت و مجبوری
انسان ہمیشہ مجبوری و بے بسی، لاچارگی و بیچارگی کے عالم میں ہی ربّ رحمٰن کو یاد کرتا اور پکارتا ہے ایسا یاد کیا بھی تو کیا یاد کیا، مزا اور مقام تو تب ہے کہ جب تمہارے بس میں سب کچھ ہو اور پھر بھی تم ربّ رحمٰن کی محبت میں سرشار رہتے ہو، اسے صبح و شام دن و رات یاد کرو اور پکارتے ہو۔۔۔!