السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Wednesday, 13 June 2018

ہمیشہ کے لیے

میں نے اتنا جانا ہے کہ کوئی بھی شے،بات اور فیصلہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا ہے، نا نفرت نا محبت، نا ہی کشش و چاہت، سب کچھ اچھے و برے وقت کے ساتھ اچھا و برا ہوتا رہتا ہے، سب کچھ بدلتا رہتا ہے، بدلاؤ ہی زندگی کا حصہ ہے۔

کسی دور میں بچپن میں، میں اکثر سوچا کرتا تھا کہ ابّا کب ہمیں سعودیہ لے جائیں گے اور آخر کار ہم ایک دن سعودیہ آ ہی گئے، وہ خواب جو کبھی بند آنکھوں سے دیکھا اور خیالوں میں سوچا کرتا تھا پھر وہ خواب ایک دن حقیقت بن کے آنکھوں کے سامنے آ گیا اور 9 سال سعودیہ کی زندگی کو بھرپور جیا، پھر جب پاکستان آیا تو پھر سے سعودیہ جانے کے لیے 9 سال پاکستان رہ کے انتظار کیا اور اتنے لمبے انتظار کے بعد دوبارہ سعودیہ آنے کی چاہ و کشش جیسے مر اور ختم سی ہو گئی تھی پر ربّ رحمٰن نے 9 سال بعد پھر سے سعودیہ آنے کا موقع دیا اور اب 2 سال سعودیہ رہنے کے بعد آج سعودیہ کے لیے وہ کشش،تڑپ اور وہ لگن و جستجو نہیں ہے جو کبھی بچپن میں سعودیہ آنے کے لیے ہوا کرتی تھی

کچھ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوا کرتا ہے۔

فی امان اللہ سعودی عرب۔

No comments:

Post a Comment