جو کوئی کسی دوسرے انسان کی بلاوجہ و بے سبب تزلیل کرتا ہے درحقیقت وہ خود زلیل ہوتا ہے۔
السلام علیکم اس بلاگ میں آپ کو ہر وہ بات ملے گی جسمیں انسانوں کے لیے انسانیت کا میسج ہو گا ایسا میسج جو آپ کو کچھ سوچنے،سمجھنے اور پرکھنے پے مجبور کرے گا۔ تو خود بھی جوائن کریں اعر دوست احباب کو بھی Invite کریں۔ شکریہ۔ وقاص
السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔
Tuesday, 26 June 2018
Saturday, 23 June 2018
من مرضی
میں سوچ رہا تھا کہ ربّ رحمٰن نے انبیا و رسل کو انکی من مرضی کی زندگی نہیں دی تو پھر مجھ جیسے ایک ادنیٰ سے انسان کو کیسے من مرضی کی زندگی دے سکتا ہے...!
Thursday, 21 June 2018
Monday, 18 June 2018
Wednesday, 13 June 2018
ہمیشہ کے لیے
میں نے اتنا جانا ہے کہ کوئی بھی شے،بات اور فیصلہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا ہے، نا نفرت نا محبت، نا ہی کشش و چاہت، سب کچھ اچھے و برے وقت کے ساتھ اچھا و برا ہوتا رہتا ہے، سب کچھ بدلتا رہتا ہے، بدلاؤ ہی زندگی کا حصہ ہے۔
کسی دور میں بچپن میں، میں اکثر سوچا کرتا تھا کہ ابّا کب ہمیں سعودیہ لے جائیں گے اور آخر کار ہم ایک دن سعودیہ آ ہی گئے، وہ خواب جو کبھی بند آنکھوں سے دیکھا اور خیالوں میں سوچا کرتا تھا پھر وہ خواب ایک دن حقیقت بن کے آنکھوں کے سامنے آ گیا اور 9 سال سعودیہ کی زندگی کو بھرپور جیا، پھر جب پاکستان آیا تو پھر سے سعودیہ جانے کے لیے 9 سال پاکستان رہ کے انتظار کیا اور اتنے لمبے انتظار کے بعد دوبارہ سعودیہ آنے کی چاہ و کشش جیسے مر اور ختم سی ہو گئی تھی پر ربّ رحمٰن نے 9 سال بعد پھر سے سعودیہ آنے کا موقع دیا اور اب 2 سال سعودیہ رہنے کے بعد آج سعودیہ کے لیے وہ کشش،تڑپ اور وہ لگن و جستجو نہیں ہے جو کبھی بچپن میں سعودیہ آنے کے لیے ہوا کرتی تھی
کچھ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوا کرتا ہے۔
فی امان اللہ سعودی عرب۔
نماز
ہماری نماز اس دن قبول و منظور ہو گی جس دن ہم نوکری کی طرح نماز پے اس کے وقت سے 5 منٹ پہلے پہنچیں گے اور نوکری کی طرح ٹھیک ٹھیک پورا پورا وقت نماز کو بھی دیں گے اور نوکری ہماری اس دن قبول و منظور ہو گی جس دن ہم نوکری کو عبادت کی طرح ٹھیک ٹھیک اور پورا پورا وقت دے کے ادا کریں گے۔
Tuesday, 12 June 2018
سیاستدان
" ہمارے ہاں اکثر سیاستدانوں کی مثال شادی پے ویل دینے والے اس دھوکا باز و ریاکار انسان جیسی ہے جو دنیا اور کیمرے کے سامنے تو دولہے کو 1000 روپے کی ویل دیتا ہے پر بعد میں ڈھولکی والے کو 100 دے کے اپنا ہزار واپس لے لیتا ہے۔
نام و شہرت کی شہرت اور بچت کی بچت۔
Wednesday, 6 June 2018
Back gear
زندگی کی گاڑی ہو یا پھر حقیقی گاڑی ہو، دونوں کا Back ہونا بہت مشکل ہوتا ہے
حقیقی گاڑی تو پھر بھی تھوڑی بہت مشکل کے بعد جتنا مرضی چاہو Back ہو جاتی ہے پر زندگی کی گاڑی چلتی اور بڑھتی ہی رہتی ہے، اسلیے زندگی میں اپنے کردار و گفتار کریں اور قدم اور فیصلے سوچ سمجھ کے اٹھائیں کیونکہ زندگی کی گاڑی میں Back Gear نہیں ہوتا۔۔۔!
صورت و سیرت
صورت دیکھ کے گرنے والے اکثر اپنے نصیب پے پچھتاتے اور سیرت دیکھ کے ملنے والے اکثر اپنے نصیب پے رشک کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔!
کرپشن
پاکستانی کلچر کے مطابق ہر شہر کے اکثر گلی محلوں میں چھوٹے موٹے تندور یا ریسٹورینٹ بنے ہوئے ہیں جہاں عورتیں آٹا گوندھ کے بچوں کے ہاتھوں تندور پے روٹی لگوانے بھیج دیتی ہیں
ایسے کئی ایک تندوروں اور چھوٹے موٹے ریسٹورینٹ پے میرا بھی جانا ہوتا رہا ہے اور میں نے کئی بار نوٹ کیا کہ میں نے جب تندوری کو کہا کہ دو روٹیوں کی ایک روٹی بنا دو یعنی ڈبل کر دو تو اکثر تندوریوں نے ایک پیڑا اٹھا کے اس کے ساتھ تھوڑا سا آٹا ملا کے دو پیڑے بنا کے ڈبل روٹی بنا دی ہے اور جب میں نے کہا کہ یہ دو نہیں سوا یا ڈیڑھ روٹی بنتی ہے تو پیسے تو آپ دو روٹیوں کے لیتے ہو تو سب نے یہی کہا کہ یہی ڈبل روٹی ہے۔۔۔!
جبکہ حق یہ بنتا ہے کہ دو پیڑوں کا ملا کے ایک ڈبل روٹی بنائی جائے پر ایسا شازونادر ہی دیکھنے میں آئے گا، تو جب نیچے یہ حال ہے کہ ہر انسان اپنے عہدے اور کام کے مطابق کرپشن اور ڈنڈی مار رہا ہے تو پھر اوپر کرسی پے بیٹھے حکمرانوں کا تو کرپشن کرنا اور ڈنڈی مارنا انکا پیدائشی حق ہے۔