میں کیا ہوں،کون ہوں،کیسا ہوں،اچھا ہوں برا ہوں، اس شے کو چھوڑ کے یہ دیکھیں کہ مجھ سے اور میری زات سے آپ کو شر مل رہا ہے یا خیر مل رہی ہے اگر تو شر مل رہا ہے تو پھر میرے لیے بھلے بیشک بد دعا کر دیجئیے اور اگر میری زات سے آپ کو کوئی بھی کسی بھی قسم کی کوئی خیر مل رہی ہے تو برائے مہربانی اس حقیر و زلیل سے انسان کے لیے مخلصانہ دل سے دعا کر دیجئیے کہ ربّ رحمان اپنے اس حقیر و زلیل بندے وقاص کو دو جہانوں کی تمام شر و شیطانیت سے پاک و صاف اور محفوظ فرما کے دنیا و آخرت کی تمام خیر و بھلائی عطا کرے اور عزت و عافیت سے نواز دے تاکہ میری بھی دنیا و آخرت سنور جائے اور میرے ساتھ جڑے انسانوں کے بھی میں انسانیت کے ناتے کام آ سکوں۔
تو ہے کوئی جو اس بندے کے لیے دل سے دعا کر دے
کیا پتا کس کی دعا کس کے حق میں ربّ رحمان کے ہاں قبول و منظور ہو جائے۔ ۔ ۔ !!!
No comments:
Post a Comment