السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Wednesday, 28 June 2017

زندہ ضمیر

The Message

اگر آپ کا ضمیر زرا سا بھی ابھی زندہ ہے ،آپ میں زرا سا بھی ایمان ابھی باقی ہے اور آپ اپنے گناہوں،خطاوؤں ، لغزشوں، غلطیوں و کوہتائیوں،غفلتوں و جہالتوں، بدکاریوں و سیاہ کاریوں پے اپنے ربّ رحمان و رسول کریم صلی اللہ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اور اپنے آپ سے نادم و پشیمان، شرمندہ و شرمسار ہیں اور ربّ رحمان کے احسانوں،ربّ رحمان کی رحمتوں ،برکتوں، عظمتوں، بخششوں،عنایاتوں کو یاد کرکے ربّ رحمان سے معافی تلافی کرکے رونا چاہتے ،ہدایت پانا اور شکر گزار بننا چاہتے ہیں تو قاری محمد صدیق منشاوی کی آواز میں تلاوت لگا کے سنیں اور اپنے تن و من ، ظاہر باطن کو جی بھر کے آنسو بہا کے پاک و صاف کر لیں ایسے ہی جیسے آپ اپنی ماں کے بطن سے بے عیب و پاک و صاف پیدا ہوئے تھے اور اپنے ناراض ربّ رحمان کو پھر سے راضی کرلیں۔

http://legacy.quranicaudio.com/quran/41

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Monday, 26 June 2017

خون کے رشتوں کا خون

The Message

انسان بعض دفعہ کسی ایک خون کے رشتے کے حقوق پورے کرنے کی کوشش میں کسی دوسرے خون کے رشتے کا خون کر دیتا ہے اور کسی ایک خون کے رشتے کے حقوق پورے کرکے وہ اپنے تئیں یہی سمجھتا اور خود کو باور کروارتا رہتا ہے کہ میں نے تمام خون کے رشتوں کے تمام حقوق ادا کر دیے ہیں۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Wednesday, 21 June 2017

انسان

آگ ،آگ کو نہیں جلاتی،پانی ،پانی کو نہیں ڈبوتا

مگر۔ ۔ ۔ انسان ۔ ۔ ۔ انسان کو جلاتا ہے اور انسان ہی انسان کو ڈبوتا ہے۔

ایمان

زندگی کے ہر رشتے اور ہر کام کو وہی انسان ایمانداری سے نبھائے اور کرے گا جس میں رتی برابر بھی ایمان ہوگا

اور زندگی کے ہر رشتے اور کا م کو بے ایمانی سے وہی انسان نبھائے اور کرے گا جس میں رتی برابر بھی ایمان نہیں ہو گا۔

Tuesday, 20 June 2017

نفس کی غلامی

The Message

جو انسان اپنے نفس کو مار دیتا ہے وہ دنیا و آخرت میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور جو اپنے نفس کو زندہ رکھتا ہے نفس اسے دنیا و آخرت میں بار بار اور بار بار مار مار کے مارتا رہتا ہے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Sunday, 18 June 2017

کاٹنا

امیر ،امیر کو اتنا نہیں کاٹتا جتنا غریب ،غریب کو کاٹتا ہے۔

Saturday, 17 June 2017

Acid Attacks

برصغیر میں چند سالوں سے لڑکیوں پے تیزاب گردی بہت تیزی سے پروان چڑھی ہے جو سرا سر غلط و حرام ہونے کے ساتھ ساتھ جرم عظیم ہے

میری نظر میں وجوہات و محرکات چاہے اور بھلے جو جیسے بھی ہوں پر میرے نزدیک کسی لڑکے کا کسی لڑکی کو حاصل نا کر پانا،یا وہ لڑکی کسی بھی جائز و ناجائز رشتے ناتے کے تحت لڑکے کو بھلے بیوفائی میں یا کسی مجبوری و بے بسی میں چھوڑ جاتی ہے تو اسکے بدلے میں لڑکے کو کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ لڑکی کے نا ملنے یا اس کے چھوڑ جانے پے لڑکی پے تیزاب پھینک کر یا کسی بھی طرح کی اذیت و تکالیف دے کر لڑکی کی ساری عمر عذاب سے بھی بدتر بنا دے۔ ۔ ۔!!!

اسلام نے بھی ایک نافرمان بیوی کو بھی مارنے کے کچھ رنگ ڈھنگ بتائے ہیں کہ اگر بیوی نافرمان ہو جائے راہ راست پے نا آئے تو اسے اتنی سی مار کا ڈراوا دو کہ جس سے وہ ڈر کے راہ راست پے آ جائے اور بیوی کے چہرے یا اسے حصے پے مت مارا جائے جس سے اس کے جسم پے بدنمائی آ جائے اور کل کو اگر شوہر بیوی کو تلاق دے تو کوئی دوسرا مرد اسے اس مار زخم کی بدنمائی کی وجہ سے اس سے نکاح کرنے سے انکار نا کردے

تو جب اسلام نے بھی نافرمان بیوی کو ایک ڈراوے والی مار کا کہا ہے تو پھر کوئی مرد اپنی جائز و ناجائز خواہشات کے پورا نا ہونے پے کسی لڑکی پے تیزاب کیوں اور کیسے پھینک سکتا ہے؟

آپ کے خیال میں لڑکیوں پے لڑکوں کی طرف سے تیزاب پھینکے جانے کے پیچھے کیا وجوہات و محرکات ہوتی ہیں اور کیا اگر لڑکی تھوڑی سی احتیاط سے زندگی گزارے اور لڑکی ہونے کے ناتے اپنی تمام حدوں کا پاس لحاظ اور خیال کرے تو کیا کوئی بھی لڑکا تیزاب پھیکنے جیسی فحش حرکت کرے گا؟

نوٹ: پوسٹ میں سے کسی ایک بات،ایک لفظ یا ایک نقطے پے بات کرنے کی بجائے پوسٹ کی اصل بات،مقصد اور اصل موضوع پے بات کیجئیے۔

شکریہ۔

دوسرے

ہمیں قرآن و حدیث کے حوالہ جات،صحابہ کرام رضوان اللہ کے واقعات اور مفتیوں کے فتوےٰ صرف دوسروں کے لیے یاد آ جاتے ہیں اور اپنی باری پے ہم سب کچھ بھول جاتے ہیں۔

فتوہ

علام اقبال رحمہ اللہ نے جب شکوا لکھا تو بہت سے علما کرام علامہ صاحب کو کافر کہنے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ کہنے سنانے اور سزا دلوانے کے درپے ہو گئے پر جونہی علامہ صاحب نے جواب شکوا لکھا تو وہی علما کرام کے منہ پے چھپ کی مہر لگ گئی اور علامہ صاحب کا سامنا کرنے سے بھی کتراتے پھرتے تھے

ہو سکتا ہے علامہ اقبال نے شکوا کے بعد جواب شکوا بھی لکھ رکھا ہو پر منظر عام پے صرف شکوا ہی لایا ہو اور جواب شکوا کو کچھ دیر بعد شائع کرنا ہو پر لوگ کا ایمان آپے سے باہر ہو گیا اور علامہ صاحب پے کفر کے فتوے لگانا شروع کر دئیے

ایسے ہی اب کوئی بات،کوئی پوسٹ کرو تو لوگوں کی چھوٹی کھوپڑیوں میں بات نہیں آتی تو کفر کے فتوے لگانا شروع کر دیتے ہیں،ہدایات نامہ جاری کر دیتے ہیں۔

کھسکے ہوئے لوگ۔

Friday, 16 June 2017

پیمانہ انسانیت و حیوانیت

کیا ایسا کوئی پیمانہ قائدہ و قانون اور اصول و ضوابط موجود ہیں کہ جسکی بنا پے انسان اپنی زات،اپنی بات اور اپنی سوچ و فکر کو اس پیمانہ میں تول کے خود کو جانچ اور پرکھ سکے کہ ہاں میری زات،میری بات اور میری سوچ و فکر ہر ہر زاویے سے انسانیت کے عین مطابق صحیح،ٹھیک اور مکمل ہے

کیا ایسا کوئی پیمانہ قائدہ و قانون اور اصول و ضوابط موجود ہیں کہ جسکی بنا پے انسان اپنی زات،اپنی بات اور اپنی سوچ و فکر کو اس پیمانہ میں تول کے خود کو جانچ اور پرکھ سکے کہ ہاں میری زات،میری بات اور میری سوچ و فکر ہر ہر زاویے سے شیطانیت و حیوانیت کے عین مطابق غلط اور فاسق ہے؟

سوال

کیا ان والدین کو اپنی اولاد سے ،اس استاد کو اپنے شاگرد سے، اور اس مالک کو اپنے نوکر سے خفا،ناراض اور اس سے غصہ ہونا چاہیے،اس انسان کے ایک ایسے کام پے جو انہوں نے اپنے ماتحت کو بتائی،سمجھائی اور سیکھائی تک ہی نہیں ۔ ۔ ۔!!!

اس میں والدین،استاد اور مالک کی غلطی ہے یا اولاد،شاگرد اور نوکر کی غلطی ہے؟

سمجھ ناسمجھ

فسبک پے اکثریت ایسے انسانوں کی ہے کہ کسی کی کوئی پوسٹ سمجھ آ جائے تو سراہنے کی بجائے جیسے سانپ سونگ جانے کے بعد انسان گنگ ہو جاتا ہے ایسے چھپ ہو جاتے ہیں پر جس پوسٹ کی سمجھ نا آئے تو آپے سے اور اپنی اوقات سے ہی باہر ہو جاتے ہیں۔ ۔ ۔!!!

اب اس پوسٹ کی بھی جسے سمجھ نا آئے تو وہ اپنی اوقات میں رہے۔

����

کردار و گفتار

The Message

انسان اپنی کمی و خامی کی ہر وہ بات اس انسان سے چھپاتا ہے جسکے کردار و گفتار میں ہی کمی و خامی ہو

پر انسان اپنی ہر کمی و خامی کی ہر وہ بات اس انسان سے کھل کے بار بار بیان کرتا ہے جسکا کردار و گفتار ہی اعلی ہو۔

ائے انسان! ایسا کردار و گفتار پیدا کر کہ لوگ خود تجھ سے اپنا آپ بیان کریں

ناکہ تو لوگوں سے پوچھے بھی تو لوگ تجھ سے کترا جائیں۔

Think n join insaaniyat

waqas

Thursday, 15 June 2017

حق و سچ کی آواز

The Message

ہمارے معاشرے میں یہ رواج دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے کہ ہم جس مسلک سے ہیں،جس خیش و قبیلہ سے ہیں،جس پیشہ و کاروبار سے منسلک ہیں اگر اس مسلک،خیش قبیلہ ،پیشہ و کاروبار کا کوئی انسان کسی جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے مجرم پایا جاتا ہے اور اسی جرم میں رنگ ہاتھوں گرفتار بھی ہو جاتا ہے تو ہم اس انسان کی اور اسکے جرم کی مذمت کرنے اسے سبق سیکھانے اور اسے سزا دلوا کے سدھارنے کی بجائے اسکی پردہ پوشی کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی ہر قسم کی سپورٹ و حمایت کرتے پائے جاتے ہیں اسکے پیچھے ہماری دو سوچیں ہوتی ہیں

1: پہلی یہ کہ یہ میرے مسلک،خیش قبیلہ،پیشے،کاروبار کا بندہ ہے تو اسکی حمایت کرو تاکہ میرا مسلک ، خیش قبیلہ،پیشہ و کاروبار بدنام و برباد نا ہو۔

2 : دوسری سوچ یہ ہوتی ہے کہ آج میں اپنے مسلک،خیش قبیلہ ،پیشہ و کاروبار سے وابستہ انسان کی مدد و حمایت کر رہا ہوں تو کل کو اسی مسلک،خیش قبیلہ اور پیشہ و کاروبار سے وابستہ لوگ کل کو میرے کسی جرم کے بدلے میں اُسی طرح میری بھی مدد و حمایت کریں گے جیسے میں نے انکے جرم پے انکی مدد و حمایت کی تھی

ایسے میں جب کوئی ہم سے ہمارے مسلک و خیش و قبیلہ اور پیشہ و کاروبار سے جڑے کسی مجرم کے بارے میں جب ہم سے سوال و جواب کرتا اور پوچھتا ہے تو ہم لوگ کام اور مقصد کی بات کو چھوڑ کے فضولیات اور بے مقصد کی اور ادھر اُدھر کی اور بے ربط و بے طقی و بے وقعت باتیں کرنا اور ہانکنا شروع کر دیتے ہیں،اُس پولیس والے کی طرح جو اپنے پیٹی بھائی کو رنگ ہاتھوں جرم کرتے ہوئے دیکھ لینے کے باوجود بھی اسکو سزا دینے یا دلوانے کی بجائے پیٹی بھائی کے بچاؤ میں دلائل اور مدد و حمایت کرنا شروع کر دیتا ہے۔

حق و انصاف تو یہ ہے کہ مجرم چاہے ہمارے خیش و قبیلہ سے ہو،ہمارے پیشہ و کاروبار سے ہو یا ہمارے ادارے کا کوئی قریبی ساتھی و دوست ہو بیشک اس کے خلاف آواز مت اٹھاؤ پر اس نے جو جرم کیا ہے اس کے خلاف آواز ضرور اٹھاؤ تاکہ معاشرے میں جرم و گناہ  کم سے کم ہو سکے اور امن و امان کی فضا قائم ہو سکے پر حق کی آواز صرف حق و سچ پے چلنے والا ہی اٹھاتا ہے ناکہ جھوٹ و مکروفریب پے چلنے والا اٹھاتا ہے۔

کیا آپ میں یہ ہمت و طاقت اور اتنا دم  ہے کہ کل کو کہ آپ کے مسلک و خیش قبیلہ اور کاروبار سے منسلک فرد کوئی جرم کرتا ہے تو آپ اسے کے جرم کی پردہ پوشی کرنے کی بجائے اس جرم کے خلاف حق و سچ کی آواز کے ساتھ اپنی آواز اٹھائیں اور بلند کریں گے۔ ۔ ۔!!!
کیونکہ جنت میں صرف حق و سچ کا ساتھ دینے والے ہی جائیں گے۔

یہ سوال خود سے پوچھیں اور جواب پائیں۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

Waqas

Wednesday, 14 June 2017

دنیا

دنیا کے سر پے چڑھ کے رہو تو دنیا جی جی اور جی حضوری کرتی ہے پر جونہی آپ دنیا کا خیال و احساس کرتے ہوئے دنیا کے سر سے نیچے اترتے ہیں اور خود کو دنیا اور دنیا کو خود کے برابر لا کھڑا کرتے ہیں تو دنیا آپ کے سینے پے مونگ دھل کے سر پے چڑھتی نہیں ہے بلکہ آپ کا سر ہی قلم کر دیتی ہے

تو دنیا میں رہنے کا دنیاوی اصول ہی یہی ہے کہ دنیا کے سر پے چڑھ کے رہو ورنہ دنیا آپ کے سر پے چڑھ جائے گی۔

نوٹ: سب کا مجھ سے اتفاق کرنا ضروری نہیں اور ناہی میرا سب سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔

زندگی

The Message

زندگی کی جب سمجھ آنے لگتی ہے،زندگی کی حقیقت کھل کے سامنے آتی ہے،زندگی کے راز و نیاز سمجھ آنا شروع ہوتے ہیں،جب زندگی کا مقصد و مفہوم سمجھ آنے لگتا ہے تب تک زندگی ،زندگی سے بہت دور جا چکی ہوتی ہے ،زندگی کے پھر سے لوٹ آنے کے آثار معدوم سے ہو چکے ہوتے ہیں ، اور تب تک زندگی ختم ہونے لگتی ہے اور ایک دن زندگی،زندگی سے دامن چھڑا کے ختم ہو جاتی ہے۔

ہاں! یہی زندگی ہے ،یہی زندگی کے رازو نیاز ہیں اور یہی ہی زندگی کی حقیقت ہے،بیشک خوش نصیب و خوش قسمت ہیں وہ انسان جن پے زندگی انکی زندگی میں اور وقت پے اپنی معنی و مفہوم سمجھا اور اپنی حقیقت کھول کے سامنے رکھ دیتی ہے اور انسان زندگی کو زندگی کی دی ہوئی سمجھ بوجھ کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

نیکی و بدی

The Message

گناہوں سے زندگی یکدم ختم تو نہیں ہوتی  البتہ بدتر اور مشکل تر ضرور ہو جاتی ہے

نیکیوں سے زندگی یکدم جنت تو نہیں بنتی البتہ زندگی پرسکون اور اطمنان بخش ضرور ہو جاتی ہے

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Tuesday, 13 June 2017

دنیا ع آخرت

میں کیا ہوں،کون ہوں،کیسا ہوں،اچھا ہوں برا ہوں، اس شے کو چھوڑ کے یہ دیکھیں کہ مجھ سے اور میری زات سے آپ کو شر مل رہا ہے یا خیر مل رہی ہے اگر تو شر مل رہا ہے تو پھر میرے لیے بھلے بیشک بد دعا کر دیجئیے اور اگر میری زات سے آپ کو کوئی بھی کسی بھی قسم کی کوئی خیر مل رہی ہے تو برائے مہربانی اس حقیر و زلیل سے انسان کے لیے مخلصانہ دل سے دعا کر دیجئیے کہ ربّ رحمان اپنے اس حقیر و زلیل بندے وقاص کو دو جہانوں کی تمام شر و شیطانیت سے پاک و صاف اور محفوظ فرما کے دنیا و آخرت کی تمام خیر و بھلائی عطا کرے اور عزت و عافیت سے نواز دے تاکہ میری بھی دنیا و آخرت سنور جائے اور میرے ساتھ جڑے انسانوں کے بھی میں انسانیت کے ناتے کام آ سکوں۔

تو ہے کوئی جو اس بندے کے لیے دل سے دعا کر دے

کیا پتا کس کی دعا کس کے حق میں ربّ رحمان کے ہاں قبول و منظور ہو جائے۔ ۔ ۔ !!!

Monday, 12 June 2017

خدا اور بندہ

ہوتی ہیں کچھ ایسی باتیں جو، انسان فقط اپنے اللہ سے ہی تنہائی میں راز و نیاز کرتا ہے اور بیشک وہی اپنے بندے کو بہتر جانتا اور سمجھتا ہے کہ میرا بندہ کہاں کہاں کتنا کتنا ،کیسے اور کیوں غلطی پے ہے اور پھر وہی اپنے بندے کو امید اور ڈھارس بندھاتا ہے کہ مجھ پے اور میری رحمت سے ناامید مت ہو،گر میں تجھے اس مقام تک لایا ہوں تو تجھے اس سے بہتر سے بہترین مقام تک بھی لاؤں گا بس مجھے سے جڑا رہ،میری بندگی کرتا رہ،میری راہ پے چلتا رہ۔ ۔ ۔!!!

شخصیت

آپ کیا سمجھتے ہیں آپ دوسروں کے لیے ایک عام ،سادہ اور آسان سے انسان ہیں ایسا انسان جسے آپ کے آس پاس رہنے ،ملنے جلنے والے لوگ آپ کو ،آپکی طبیعت کو،آپکی باتوں کو،آپکی سوچ و فکر کو باآسانی سے سمجھتے اور جانتے ہیں۔ ۔ ۔!!!

یا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ دوسروں کے لیے ایک پیچیدہ،مشکل اور الجھے ہوئے انسان ہیں،ایک ایسا انسان جسے آپ کے آس پاس رہنے،ملنے جلنے والے لوگ آپکو،آپکی طبیعت کو،آپکی باتوں کو اور آپکی سوچ و فکر کو سمجھنے اور جاننے سے قاصر رہتے ہیں اور آپ اچھے ہو کے بھی انکی نظر میں برے بنے رہتے ہیں۔ ۔ ۔!!!

میں اپنا بتا دوں میں ایک پیچیدہ،مشکل اور الجھا ہوا انسان ہوں،اور مجھے میرے آس پاس کے لوگ نا جان پاتے ہیں ناہی سمجھ پاتے ہیں ،ہاں مجھے وہی جان اور سمجھ پاتے ہیں جو میرے جیسے ہوں،میری جیسی زندگی،حالات و واقعات سے گزر چکے یا گزر رہے ہوں،میری بد قسمتی کہئیے یا کچھ بھی کہ میری زندگی میں مجھے جاننے اور سمجھنے والے بہت سے لوگ آئے جو مجھے،میری باتوں کو،میری پریشانیوں اور ضرورتوں کو ،میری خامی و خوبیوں کو باخوبی جانتے اور سمجھتے تھے پر افسوس انکا اور میرا ساتھ بس۔ ۔ ۔!!!  کسی  بس میں بیٹھے مسافر کی طرح تھا انکی جب منزل آتی گئی وہ اترتے گئے اور میں اس قابل نا تھا کہ انہیں روک سکتا کہہ سکتا کہ آپ جیسا انسان مجھے پھر نہیں ملے گا اس لیے یا تو مجھے اپنے ساتھ لے جائیے یا پھر میرے ساتھ میری منزل کے ملنے میں میرا ساتھ دیجئیے، بیشک وہ بڑے خوش نصیب و خوش قسمت انسان ہوتے ہیں جنہیں ایسے عزیز ترین و محبوب ترین انسانوں کا ساتھ نصیب ہوتا ہے جو انہیں اور انکی باتوں کو جانتے اور سمجھتے ہیں اور جب دنیا آپ کو اور آپکی باتوں کو ناسمجھتے ہوئے آپ کو برا بھلا کہہ رہی ہوتی ہے تب وہ انسان آپ کے حق میں دنیا کے سامنے ڈٹ جاتا ہے کہ روکو۔ ۔ ۔ ٹہرو۔ ۔ ۔ یہ ایسا/ ایسی نہیں ہے جیسا آپ لوگ اسے سمجھ رہے ہیں،میں اسے جانتا/جانتی ہوں کہ یہ کیا اور کیسا ہے اور پھر وہ دنیا کے سامنے آپکو متعارف کرواتا ہے کہ حقیقت میں یہ انسان ایسا ہے ناکہ ایسا جیسا تم اس کو سمجھ اور جان رہے ہو۔ ۔ ۔!!!

خیر میں نے اپنا بتا دیا اب آپکی باری ہے آپ بتائیں کہ آپ کیسے انسان ہیں۔ ۔ ۔ ؟

خوش نصیب و بدنصیب

بڑے خوش نصیب لوگ ہوتے ہیں وہ انسان،جنہیں زندگی،زندگی بنانے کا بار بار موقع دیتی رہتی ہے اور بڑے بد نصیب لوگ ہوتے ہیں وہ لوگ جو زندگی کے بار بار موقع دیے جانے پے بھی زندگی کو سنوارتے نہیں بلکہ خود بھی بگڑے رہتے ہیں اور زندگی کو بھی بگاڑتے ہی رہتے ہیں۔

Sunday, 11 June 2017

ماں اور ربّ رحمان

کیا کسی رسول کی خوبی و خاصیت امت محمدیہ کے کسی عام و خاص امتی میں پائی جا سکتی ہیں کہ نہیں؟

جبکہ میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ امت محمدیہ کے راست باز ،متقی و پرہیزگار امتی کا درجہ و رتبہ پہلے کے انبیاء و رسل کے مقام و مرتبہ کے مطابق ہو گا۔

اللہ ربّ العزت بیان کرنے میں کمی پیشی معاف فرمائے۔آمین۔

Saturday, 10 June 2017

روزہ

ہم میں سے اکثر مسلمان
ایسے ہیں جو سحری سے افطاری تک کے وقت کو روزہ تصور کرتے ہیں۔

اور اس کے بعد عام دنوں کی طرح ہر کام کر گزرتے ہیں۔

وقاص

پوسٹ

آپ کی پوسٹ کو لوگ زیادہ سے زیادہ Share کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ واقعی بہت اعلی قسم کے لکھاری اور باوقار و پروقار انسان ہے

ہو سکتا ہے آپ نے ایک چول لکھی ہو اور بہت سے چولوں نے اسے Share کر دیا ہو

اس لیے پوسٹ کو اور Share کرنے والے کو دیکھا جائے گا کہ پوسٹ سلجھی ہوئی اور Share کرنے والا ایک سلجھا ہوا انسان ہے یا چول پوسٹ کو ایک چول Share کرنے والا ہے۔

Thursday, 8 June 2017

من پاپی

کچھ انسانوں کے کالے بال سفید ہو جاتے ہیں پر من پاپی پھر بھی کالا کا کالا ہی رہتا ہے۔

Tuesday, 6 June 2017

ظاہر و باطن

The Message

انسان برتن کو تو اندر سے مانجھ مانجھ کے دھوتا ہے

پر اپنے باہر ( ظاہر ) کو ساری زندگی مانجھنے پے لگا رہتا ہے چاہے اندر ( باطن ) کالک و سیاہی کیوں نا لگی ہوئی ہو۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

عورت و گائے

کہتے ہیں کہ عورت اور گائے کو زیادہ دیر تک حبس بے جا اور قید میں نہیں رکھا جا سکتا سوائے اس کے کہ انکی ضروریات زندگی پوری کی جائیں اور کِلہ مظبوط رکھا جائے ۔

نوٹ: کم عقل دانشور اس پوسٹ پے کمنٹ کر کے اپنی دانشوری کا ثبوت دیں گے جیسے " آپ کو عورت اور گائے میں فرق نظر نہیں آتا" ۔ ۔ ۔ آپ نے جانور اور انسان کو برابر کر دیا۔ ۔ ۔ آپ نے عورت کی توہین کر دی۔ ۔ ۔!!

Monday, 5 June 2017

مراسم

The Message

مجھ سمیت اکثر لڑکے اس لڑکی سے شادی نہیں کرتے جن کے ساتھ وہ شادی سے پہلے جائز و ناجائز تعلق و مراسم بنا اور نبھا چکے ہوتے ہیں یہ سوچتے ہوئے " کہ جو لڑکی مجھ سے شادی سے پہلے جائز و ناجائز تعلق و مراسم بنا سکتی ہے تو مجھ سے پہلے کتنے لڑکوں کے ساتھ تعلق و مراسم بنا چکی ہو گی اور ہو سکتا ہے مجھ سے شادی کرنے کے بعد بھی کسی اور لڑکے سے تعلق و مراسم بنا لے"

تو لڑکیوں کی عزت و عافیت اسی میں ہے کہ وہ شادی سے پہلے ہر قسم کے لڑکے اور ہر رشتے دار لڑکے سے ہر قسم کے تعلق سے لا تعلق رہے تاکہ اسکی آنے والی ازدواجی زندگی پر سکون اور پر امن رہے۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqas

Saturday, 3 June 2017

تنقید

غلط بات اور غلط کام کی نشاندہی کرنے والا ہی ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنتا ہے

جن کی خود کی سوچ و فکر میں کیڑے ہوتے ہیں وہی غلط بات اور کام کی نشاندہی کرنے والے میں کیڑے نکالنے بیٹھ جاتے ہیں۔

آپ کیا کہتے ہیں؟

Friday, 2 June 2017

صفائی

ہم ہر رشتے سے اسکے کردار کی صفائیاں مانگتے پھرتے ہیں پر وہی رشتے جب ہم سے ہمارے کردار کی صفائی مانگتے ہیں تو ہم صفائی دینے کی بجائے سرے سے ہی آپے سے ہی باہر ہو جاتے ہیں۔

پاکستانی اشیا

پاکستانیوں کو پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستانی اشیا گھٹیا قسم کی بھی مہنگے داموں ملتی ہے پر یہی پاکستانی جب بیرون ممالک جاتے ہیں تو اعلی سے اعلی پاکستانی اشیا وہاں مناسب اور سستے داموں ملتی ہیں

تو گیم ساری پیسہ کی ہے کہ اپنے ملک میں گھٹیا اشیا دو اور بیرون ممالک اعلی اشیا بھیجو۔

ضوش نصیبی

خوش نصیبی

کتنے اور کسقدر خوش نصیب ہوتے ہیں نا وہ لوگ ۔ ۔ ۔جو ایک دوسرے کی پہلی پسند ہوتے ہیں جنہوں نے ایکدوسرے کو چاہنے سے پہلے کسی اور کو نہیں چاہا ہوتا ہے اور ایکدوسرے کو چاہنے کے بعد پھر کسی دوسرے کو چاہ کے بھی چاہنے کو منّ نہیں کرتا ہے پھر اسپے دوہری خوش نصیبی انکی کہ جب انہیں کوئی انسان پسند آ جاتا ہے تو وہ اسے خوش نصیبی سے امن و امان اور مان و عان کے ساتھ حاصل بھی کرلیتے ہیں پھر اس کے بعد دونوں کسی دوسرے غیر محرم کو آنکھ بھر کے دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے ہیں ،پھر ایک کامیاب و مثالی زندگی کو جی بھر کے جیتے ہیں اور کسی ایک فرد کے دنیا سے چلے جانے پے  اسکی جگہ کو پُر کرنے کے لیے کسی دوسرے انسان سے نکاح نہیں کرتے ہیں،اسکی یاد اور محبت میں سرشار رہ کے زندگی کو گزار دیتے ہیں فقط یہ سوچتے ہوئے کہ اس جہاں میں جو میرا شریک حیات تھا/تھی وہی آخرت میں بھی میرا/میری شریک حیات ہوگی/ ہو گا۔

میں نصیبی ہوں تیری مجھے بھی راس ہے تُو
تیرا لباس ہوں میں ۔ ۔ ۔اور۔ ۔ ۔ میرا لباس ہے تُو۔

Thursday, 1 June 2017

زمین

The Message

ائے انسان! زمین کے اندر جانے سے پہلے زمین کے اوپر انسان بن کے رہ تاکہ جب تو زمین کے اندر اتارا جائے تُو زمین تجھ سے انسانیت سے پیش آئے

اور گر تُو زمین کے اوپر حیوان بن کے رہا تو زمین کے اندر اتارے جانے کے بعد زمین تجھ سے حیوانیت سے پیش آئے گی۔

Think n join insaaniyat

www.facebook.com/insaanorinsaaniyat

waqaa