السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Tuesday, 14 June 2022

جیے چلے جاؤ

پیدا ہونے کے بعد تم نے پہلی بار پے ہی قدم جما لیے تھے اور پہلی بار پے ہی چلنا اور بھاگنا دوڑنا شروع کر دیا تھا کیا؟ اور پھر جب چلنے اور بھانگنے دوڑنے کے قابل ہوئے تھے تو کیا کبھی گرے نہیں تھے، گرنے پے کبھی چوٹ نہیں لگی تھی کیا؟ گرنے اور چوٹ لگنے پے کیا تم نے چلنا اور بھاگنا دوڑنا اور جینا چھوڑ دیا تھا کیا؟ نہیں نا۔۔

تو پھر جوان ہو جانے پے زندگی کی مشکلات جب تمہیں بھگا بھگا اور دوڑا دوڑا کر تھکاتی، گراتی اور چوٹوں پے چوٹیں لگاتی ہے تو پھر تم تھک ہار کر، ہمت و حوصلہ، خدا کا بھروسہ اور ہاتھ پاؤں چھوڑ چھاڑ کر کیونکر بیٹھ جاتے ہو۔۔

" اٹھو! پھر سے بچپن کے جیسے چلنا، بھاگنا اور دوڑنا سیکھو۔۔اسوقت تک جب تک تمہاری زندگی اور سانسیں چل رہی ہیں"۔۔۔!

وقاص

#insaanorinsaaniyat

No comments:

Post a Comment