السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Friday, 22 May 2020

زندگی

زندگی کسی کی تو بیشمار غلطیوں اور گناہوں پے بھی اسے معاف کیے رکھتی ہے اور کسی کی ایک غلطی اور گناہ پے اسے ساری زندگی سزا دیے رکھتی ہے اور کسی کسی کو تو بنا کسی غلطی اور گناہ کے بھی سزا دیتی رہتی ہے۔

Thursday, 21 May 2020

اندر کی کھیل

روٹی پانی کو دیکھنے سے کیا بھوک اور پیاس مٹے گی؟ یا روٹی کا نوالہ اور پانی کے گھونٹ کو منہ میں رکھنے سے بھوک پیاس مٹ جائے گی؟ نہیں ہرگز نہیں

مرض میں دوا کو دیکھے چلے جانے سے کیا شفاء ملے گی؟ یا دوا کو منہ میں رکھ لینے سے شفاء مل جائے گی؟ نہیں ہرگز نہیں

یقیناً جب تک کھانا پینا اور دوا معدے میں نہیں پہنچے گے تب تک نا تو بھوک پیاس مٹے گی اور نا ہی شفاء ملے گی

ٹھیک اسی طرح قرآن کریم کی تلاوت، احادیث پاک یا کوئی سی بھی دینی و دنیاوی تعلیم کو دیکھتے سنتے اور علم کو پڑھتے رہنے سے اس وقت تک نفع و فائدہ نہیں ملے گا جب تک وہ دل اور روح میں نا اتر جائے، علم جب تک دل اور روح پے نہیں اترے گا اس کا اثر نہیں ہو گا اور جب اثر نہیں ہو گا تو عمل کی توفیق نہیں ہو گی

اب سوال یہ ہے کہ آیا کہ کسی بھی دینی و دنیاوی علم کو دل اور روح میں کیسے اتارا اور سمویا جائے؟ اس کے لیے سب سے پہلے اخلاص کا ہونا ضروری ہے، مخلص اور خالص ہونا ضروری ہے اور اگر اپنے اندر یہ خاصیت و خوبی نا ہو تو اسے پیدا کیا جانا چاہیے اور اگر پیدا نا ہو پائے تو پھر کسی مخلص اور خالص لوگوں کو تلاش کرکے انکی محفلوں میں بیٹھا جائے، ان کے ساتھ اپنا تعلق و رشتہ جوڑا جائے کیونکہ شرابی کبابیوں کی محفل انسان کو شرابی و کبابی اور مخلص و خالص اور پرہیز گار کی محفل مخلص و خالص اور پرہیزگار ہی بناتی ہے

ساری کھیل اندر کی ہے، جب تک اندر کچھ نہیں اترے گا باہر کبھی سکون و چین اور آرام نہیں مل گا

پڑھ پڑھ علم ہزار کتاباں
کدی اپنے آپ نوں پڑھیا نہیں۔۔

جا جا وڑدے مندر مسیتی
کدی من اپنے وچ وڑیا ای نہیں۔۔

ایویں لڑدا شیطان دے نال بندیا
کدی نفس اپنے نال لڑیا نہیں۔۔

اکھے پیر بلے شاہ! آسمانیاں پھڑنا ایں
جیہڑا من وچ وسدا اونہوں پھڑیا نہیں۔۔

Waqas

خود سر

جب اپنے، اپنے آپ میں ہی مگن رہیں گے اور خون کے قریب ترین رشتوں کو بھی مسلسل نظر انداز کرتے رہیں گے تو پھر جب ہم اپنی من مرضی کرتے ہیں تو اپنے پکار اٹھتے ہیں "کہ یہ تو بہت خود سر ہو گیا/گئی ہے"۔ 

زندگی، انسانوں والی

دنیا کہتی ہے تم بہت غصے میں رہتے ہو،کیونکہ مجھے غصہ ملا ہے، تم بہت اپنے آپ میں رہتے ہو،کیونکہ مجھے اپنے۔۔۔اپنے آپ میں رہنے والے ملے ہیں، تم بہت اکھڑے اکھڑے مزاج کے ہو، کیونکہ سب مجھے اکھڑے مزاج کے ملے ہیں، تم لوگوں سے بہت کم گھلتے ملتے ہو چپ چپ اور سب سے دور دور سے رہتے ہو، کیونکہ رشتے ہی بس دور دور سے ہی ملے ہیں، بہت سلجھے ہوئے اور پڑھے لکھے سے لگتے ہو، کیونکہ رشتے الجھے ہوئے ملے ہیں اور وقت نے بہت سے سبق پڑھا سمجھا اور سجھا دیے ہیں، تم اپنوں سے بڑے متنفر سے ہو، ہاں کیونکہ اپنے ملے ہی کہاں ہیں، اپنے اپنائیت سے ہوتے ہیں نام سے نہیں، تم بعض اوقات بہت بولتے ہو کیونکہ کوئی سننے والا نہیں ملتا، تم بہت اداس اور افسردہ سے رہتے ہو کیونکہ زندگی ہی اداس اور افسردہ سی ملی ہے، تم بہت محبت اور احساس کرنے والے اور انسانیت پے چلنے والے ہو کیونکہ محبت، احساس اور انسانیت ملی نہیں، یار آخر تم چاہتے کیا ہو۔۔۔زور دار قہقہ لگاتے ہوئے۔۔۔زندگی۔۔۔اور وہ بھی انسانوں والی۔۔۔

لکھاری

ایک اچھا لکھاری writer بننے کے لیے سب سے اہم اور ضروری شے اس کا حساس ہونا ہے اور حساس انسان احساس کرنے والا ہوتا ہے اور دوسروں کا احساس کرنے والا خود بخود دکھ درد اور تکلیف سے گزرتا رہتا ہے اور دکھ درد سے گزرنے کے بعد انسان گہرا ہونے لگتا ہے اور گہرائی میں اترنے کے بعد وہ مشاہدہ کرنے لگتا ہے اور مشاہدہ میں وہ مطابقت اور موازنہ کرنے لگتا ہے اور اسی دوران وہ سوچ و بیچار کرنے لگتا ہے اور سوچ و بیچار کرنے میں ہی وہ لکھنے لکھانے لگتا ہے اور لکھتے لکھتے ایک دن لکھاری بن جاتا ہے اور لکھتے لکھتے وہ ایک دن ایک شاہکار کہانی یا قصہ بیان کر جاتا ہے جو انسانوں کو سوچ و بیچار کرنے پے مجبور کرتا ہے اور سوچ بیچار کرنے سے ہی بہت سے انسان لکھائی کی طرف بڑھ جاتے ہیں۔

وقاص

Saturday, 16 May 2020

محبت اور ضرورت

محبت اور ضرورت میں فرق ہوتا ہے اور انسان اسی فرق کو سمجھنے سے قاصر ہوتا ہے، کبھی کسی کی ضرورت کو محبت سمجھ کر بلا ضرورت استعمال ہوتا رہتا ہے اور کبھی کسی کی محبت کو ضرورت سمجھ کر اسے ضرورت سے زیادہ بے دردی سے استعمال کرتا رہتا ہے۔

پرہیز

کہتے ہیں کہ کروٹ پے انسان سوتا ہے،الٹا ہو کے شیطان سوتا ہے اور سیدھا چت ہو کے مر جانے کے بعد مردہ سوتا ہے۔۔اس لیے الٹا یا سیدھا سونے سے پرہیز کیا کریں اور دائیں یا بائیں کروٹ رخ ہو کے سویا کریں

Wednesday, 13 May 2020

رحمانی و شیطانی

اس کائنات میں دو طاقتیں اور قوتیں موجود ہیں، ایک رحمانی تو دوسری شیطانی اور پھر یہ دونوں طاقتوں اور قوتوں کے عنصر ہر انسان میں رکھ اور سمو دیے گئے ہیں اب ہر انسان کو دیکھنا اور سمجھنا یہ ہے کہ میرے اندر کون سی طاقت و قوت کی فراوانی و زیادتی ہے اور میں کون سی طاقت و قوت کے ساتھ ہوں اور کون سی طاقت و قوت کو اس کائنات میں بڑھا اور پھیلا رہا ہوں اور آیا کہ میرا شمار رحمٰن والوں کے ساتھ ہوتا ہے یا پھر شیطان والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

Tuesday, 12 May 2020

عورت عزت

عورت کے لیے اس سے بڑھ کر عزت و مقام و مرتبہ اور کیا ہو گا کہ مرد ریاست کا بادشاہ ہوتا ہے اور اس بادشاہ کی دل پے عورت حکمرانی کرتی ہے۔

Monday, 11 May 2020

ماں محبت

اپنا آپ اچھا لگنے لگتا اور خود سے محبت سی ہونے لگتی ہے وقاص ۔۔۔ جب اپنی صورت میں "ماں" کا عکس نظر آتا ہے۔

Saturday, 9 May 2020

پاگل سمجھدار

پاگل خانے کے پاگل لوگ آپس میں ایک دوسرے کو اتنا نہیں مارتے، پیٹتے اور لوٹتے کھسوٹتے جتنا ایک سول سوسائٹی کے سمجھدار لوگ آپس میں ایک دوسرے کو مارتے پیٹتے اور لوٹتے کھسوٹتے ہیں، ایسے میں فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ آیا کہ پاگل کون ہے اور سمجھدار کون ہے، انسان کون ہے اور شیطان کون ہیں۔

Friday, 8 May 2020

پلاننگ

کافر لوگ دنیا کی زندگی میں مستقبل کی جتنی پلاننگ کرتے ہیں کاش یہ مرنے کے بعد کی زندگی کی پلاننگ بھی کر پاتے۔۔بس دنیا کے لیے ہی دور کی سوچ رکھتے ہیں اور آخرت کی دور کی سوچ کو سرے سے ہی فراموش کر جاتے ہیں۔

اپنے اور وقت

انسان تو ہنسنے اور کھیلنے کودنے والا ہے گر وہ چپ ہو کے رہ گیا ہے تو اس کے "اپنوں اور وقت" نے اسے چپ کرا دیا ہے۔

انسان اور انسانیت

میں نے کبھی بھی پیسے کی حرص نہیں کی، کبھی پیسے کی لالچ اور طمع نہیں کیا، شائد اسی لیے مجھے زندگی میں پیسہ کم ہی ملا ہے، مگر میں نے "انسان" کے ملنے کی ہمیشہ حرص لالچ کی اور طمع رکھا ہے وہ انسان! جس میں انسانیت ہو تو پھر آج تک مجھے میری جتنی انسانیت رکھنے والا انسان آخر کیوں نہیں ملا...!

Thursday, 7 May 2020

سوال و جواب

جن باتوں کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا یا ہم کسی وجہ سے جواب دینا نہیں چاہتے ان باتوں کو ہم اکثر کوئی اور بات کر کے ٹال دیا کرتے ہیں۔۔مگر پتا ہے سوال جوں کا توں ہی اور وہیں کا وہیں ہی رہتا ہے جو ہم سے جواب طلب کرتا رہتا ہے۔

محبت نفرت

بعض دفعہ کسی سے بیپناہ محبت اس سے شدت کی نفرت کروا دیتی ہے اور بعض دفعہ کسی سے شدت کی نفرت بھی اس سے بیپناہ کی محبت کرا دیتی ہے۔

قربانی

گھر بھر کو سنبھالنے اور چلانے کے لیے گھر کے کسی نا کسی ایک فرد کو اپنی ساری زندگی کو برباد کرنا پڑتا اور قربانی دینا پڑتی ہے مگر افسوس اس کے بعد بھی کسی کو اس کی قدر نہیں ہوتی ہے۔

صدمے

انسان چھوٹے موٹے دکھ درد اور تکالیف کو کسی خاطر میں نہیں لاتا ہے گر انسان تلخ ہوتا اور چپ سادھ لیتا ہے تو جان لو۔۔کہ وہ " صدموں " سے گزرا ہے

Tuesday, 5 May 2020

فرعونیت

کچھ لوگ ساری زندگی فرعون بنے رہتے ہیں اور مرتے وقت انسان بننے کی ناکام سی کوشش کرتے فرعونیت میں ہی مر کھپ جاتے ہیں۔۔جیسے جوان جوانی میں عیاش و اوباش رہتے ہیں اور بڑھاپے میں نمازی، پرہیزی اور متقی و حاجی بن جاتے ہیں۔

Monday, 4 May 2020

دعا و التجا

اللہ ایسی لمبی چھوٹی عمر کی موت سے بچائے کہ جس میں انسان بہت سی خواہیشیں اور حسرتیں دل میں لیے دنیا سے کوچ کر جائے اور اللہ ایسی طویل عمر سے بھی پناہ میں رکھے کہ انسان شدت سے موت کی تمنا، آرزو اور طلب کرنے لگے