السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Monday, 30 September 2019

سوچ

سوچتا ہر انسان ہے پر سوچ سوچ کا فرق ہوتا ہے اور ہر انسان میں دو قسم کی سوچ پیدا ہوتی ہیں ایک سوچ تخریب کاری کی ہوتی ہے جس میں دوسروں کی تباہی و بربادی چھپی ہوتی ہے اور ایک سوچ تعمیری ہوتی ہے جس میں دوسروں کے لیے خیر و بھلائی اور انسانیت پنہاں ہوتی ہے،اب حیوان تخریبی سوچ پے چل پڑتا ہے جبکہ انسان تعمیری سوچ کا انتخاب کرتا ہے۔

ملاوٹ

ایک دور تھا کہ لوگ دودھ کو بیچنے کو گناہ تصور کرتے تھے کہ نور کو بھی بھلا کوئی بیچتا ہے،پھر وقت بدلا اور آج لوگ "ملاوٹ میں دودھ" کو ملاتے ہیں اور ملاوٹ کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔

خالص

میں سوچ رہا ہوں کہ انسان کو ہر شے "خالص" چاہیے ہر شے میں خالص پن ڈھونڈتا ہے چاہے اس کے لیے کہیں دور کسی دوسرے شہر یا کسی دوسرے ملک بھی جانا پڑے یا پھر کسی دوسرے شہر یا ملک سے ہی کیوں نا منگوانا پڑے پر ہر شے خالص ہی چاہتا ہے مگر افسوس کہ خود "ملاوٹ" سے بھرا پھرتا اور جیتا رہتا ہے۔ 

Saturday, 28 September 2019

موت اور زندگی

ہم موت کو ظالم کہتے ہیں کہ جب آتی ہے تو کسی کو نہیں چھوڑتی ہے، تو زندگی کونسی رحمدل ہے! اور زندگی کونسا کسی کو چھوڑ یا معاف کر دیا کرتی ہے، زندگی تو اپنے پانے والے ہر ایک انسان کو رولاتی ہے، ہاں! موت تو روتی، بلکتی، تڑپتی سسکتی اور در بدر بھٹکتی ہوئی زندگی کو البتہ چپ ضرور کرا دیتی ہے۔

زندگی کا حصہ

ہر انسان کو اپنی زندگی میں خود ہی رنگ بھرنے پڑتے ہیں دنیا کا کام تو صرف رنگوں کو خراب کرنا ہی ہوتا ہے اور ایسے میں گر جو کوئی تمہاری زندگی کو رنگوں سے بھر دے تو اسے اپنی زندگی بنا کر خود اس کی زندگی بن جانا یا کم سے کم اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا کر خود اس کی زندگی کا حصہ ضرور بن جانا۔

رنگوں بھری زندگی

ہر انسان کو اپنی زندگی میں خود ہی رنگ بھرنے پڑتے ہیں دنیا کا کام تو صرف رنگوں کو خراب کرنا ہی ہوتا ہے۔

Friday, 27 September 2019

دکھاوا

آپ جب تک دکھاوا نا کریں،دنیا آپ کی بات نہیں سنتی اور نا ہی آپ کے ساتھ چلتی ہے اس لیے دنیا کو دنیاداری کی باتیں یعنی دکھاوا دکھا کر لوگ اپنے قریب کرتے،اپنی بات سناتے منواتے اور پھر اپنے ساتھ چلاتے ہیں،وہ کیا کہتے ہیں کہ جو دکھتا ہے وہی تو بکتا ہے۔

عزتدار

عزت سے پتا ہے کون پیش آتا ہے؟ وہ..جو عزتدار ہوتا ہے جسے عزت راس ہوتی ہے اور جسے عزت چاہیے ہوتی ہے، ہاں وہی اور ایسا انسان ہی ہر ایک سے عزت و احترام سے پیش آتا ہے۔

تن من

انسان تنّ کا بیشک کالا ہو پر منّ کا کالا نا ہو اور اسی طرح انسان تنّ کا ناپاک ہو پر منّ کا ناپاک و  پلید نا ہو۔

کیونکہ تنّ کے کالے کی کالک اور تنّ کے ناپاک کی ناپاکی فقط اسکے اپنے لیے ہوتی ہے جبکہ منّ کے کالے کی کالک اور منّ کے پلید کی پلیدگی دوسروں کے لیے ہوتی ہے اس لیے تنّ کے کالے کی تو کوئی پکڑ نہیں ہے پر منّ کے کالے کی پکڑ اور گرفت دو جہانوں  میں  ہو گی۔    

Thursday, 26 September 2019

انسانیت کا سفر

میں جو دیکھتا، سنتا، سمجھتا، تولتا اور پرکھتا ہوں، ہر اس بات کو بولتا اور لکھتا ہوں تاکہ لوگ بھی دیکھیں، سنیں، سمجھیں، تولیں اور اپنے آپ کو فطرت کے عین اصولوں کے مطابق پرکھیں، آیا کہ ہم کہاں کہاں کتنے صحیح اور کتنے غلط ہیں، کتنے اچھے اور کتنے بُرے ہیں اور ہمارے آس پاس کے لوگ ہم سے کتنے خوش اور کتنے ناخوش ہیں۔

Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.

#insaanorinsaaniyat

وقاص

داماد

جو خاندان اتفاق و اتحاد سے رہتے ہیں اور معاشی طور پے سنبھلے ہوتے ہیں اور اپنی بہن بیٹی کو سنبھالنے کے بھی قابل ہوتے ہیں ان کے داماد بھی زرا سا نہیں بلکہ اچھے خاصے سنبھل کر رہتے ہیں اور جو خاندان بکھرے ہوئے اور معاشی طور پے کمزور ہوتے ہیں اور جو اپنی بہن بیٹی کو اس کے برے وقت میں سنبھالنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں ان کے داماد زرا سا نہیں بلکہ اچھا خاصا اکھڑے رہتے اور بات بے بات پے آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔

Wednesday, 25 September 2019

زمہ دار شہری

رات گئے سنسان و ویران سڑک پے سرخ اشارے پے بھی اگر آپ رکتے اور چلنے کے لیے اشارے کے سبز ہونے کا انتظار کرتے ہیں تو یقیناً آپ ایک زمہ دار،فرض شناس،مہذب اور باکردار شہری ہیں یہی ایک خوبی آپ میں دیگر بیشمار خوبیوں کو جنم دینے کا سبب اور وسیلہ بنے گی کیونکہ شمع سے شمع جلتی ہے۔ 

Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.

#insaanorinsaaniyat

وقاص

Tuesday, 24 September 2019

عورت کا دل

مرد عورت کے چھپے ہوئے جسم کو تو جی بھر کر دیکھنا اور چھونا چاہتا ہے مگر عورت کے اسی جسم میں چھپے ہوئے "دل" کو یکسر طور پے نظر انداز کر دیتا ہے،بیشک ہر عورت کا "دل" اس کے جسم سے کئی گنا زیادہ "خوبصورت و حسِین" ہوتا ہے۔

Monday, 23 September 2019

ٹیسٹ

خدا خدا کرکے سکول کے ٹیسٹ کا خوف ختم ہوتا ہی ہے کہ زندگی ظالم استاد کی طرح ٹیسٹ لینے آ جاتی ہے اور پھر اتنے ٹیسٹ لیتی ہے کہ انسان کو لیب سے ایک کے بعد ایک ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں اور پھر جونہی دنیا کے سارے ٹیسٹ ختم ہوتے ہیں تو آخرت کے ٹیسٹ کا خوف طاری ہو جاتا ہے۔۔۔!

Sunday, 22 September 2019

اچھا برا

وہ انسان اچھا ہو ہی نہیں سکتا جو خود کو اچھا تصور کرتا ہو کیونکہ اچھا بننے کے لیے خود کو بُرا تصور کرنا ضروری ہوتا ہے۔

طاقتور و خوشحال

انسان تھوڑا سا خوشحال اور طاقتور کیا ہو جائے دوسروں کی خوشیوں پر نظریں جمانے لگتا ہے، ان سے جلنا سڑنا،حسد کرنا کرنے لگتا ہے اور پھر ان سے ان کی خوشیوں کو چھیننے،جھپٹنے اور لوٹنے کھسوٹنے میں لگ جاتا ہے۔

Saturday, 21 September 2019

غم کھانا

جنہیں غم کھانے اور سہنے پڑ جائیں وقاص
ان کی بھوک خود بخود مر جایا کرتی ہے۔۔

Friday, 20 September 2019

کڑوی کسیلی زندگی

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سیدھے سادے اور میٹھے لوگوں کو زندگی بھی سیدھی سادی اور میٹھی ہی ملا کرتی مگر جو جتنا سیدھا سادا اور میٹھا (نفیس) ہوتا ہے اسے اکثر زندگی اتنی ہی مشکل،کڑوی کسیلی اور زہریلی ہی ملتی ہے۔

Thursday, 19 September 2019

تحقیق

میری تحقیق کے مطابق اکثر لڑکیاں، لڑکوں کے "دل اور کردار" کو چھوڑ کر ان کی ظاہری شکل و صورت،رنگ روپ،ٹھاٹھ باٹھ دیکھ کر ان سے متاثر ہو کر راہ و رسم بڑھا لیتی ہیں پھر وہی لڑکے انہیں "مظلوم اور متاثرہ لڑکیوں" کی فہرست میں ڈال دیتے ہیں اور شکلوں پے مرنے والیوں کو جسمانی تو کبھی روحانی طور پے بے دردی سے مار دیا جاتا ہے۔     

Wednesday, 18 September 2019

ظاہر و باطن

جو میری Research ہے کہ اکثر لڑکیاں، لڑکوں کے دل اور کردار کو چھوڑ کر ظاہری شکل و صورت،رنگ روپ،ٹھاٹھ باٹھ دیکھ کر ان سے متاثر ہو کر راہ و رسم بڑھا لیتی ہیں پھر وہی لڑکے انہیں "مظلوم اور متاثرہ لڑکیوں" کی فہرست میں ڈال دیتے ہیں اور شکلوں پے مرنے والیوں کو اکثر بے دردی سے مار دیا جاتا ہے۔

جذباتی و خود غرض

جذباتی انسان زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہو پاتا بنسبت خود غرض و بے حس انسان کے کیونکہ جذباتی انسان جذبات و احساسات کی رو میں بہہ کر دوسروں پے اپنا آپ تک لٹا دیتا ہے جبکہ خود غرض و بے حس انسان دوسروں کا حق بھی لوٹ کھسوٹ کے کھا جاتا ہے۔

Tuesday, 17 September 2019

حق تلفی

ہم سے زیادہ امیر (طاقتور) ہمارا حق کھا جاتا ہے جبکہ ہم اپنے سے غریب (کمزور) کا حق کھا جاتے ہیں ہر انسان ایک دوسرے کا حق کھا اور مار رہا ہے پر مانتا کوئی بھی نہیں ہے۔

Saturday, 14 September 2019

رشتے ناتے

ضروریات زندگی کی کوئی شے ٹوٹ یا خراب ہو جائے تو ہم پھینکنے کی بجائے اسے فوراً سنبھالتے ہیں،اسے جوڑتے اور ٹھیک کرتے ہیں اور اسے پھر سے استعمال کے قابل بناتے ہیں جبکہ رشتے ناتے گر کسی وجہ یا کسی غلط فہمی میں ٹوٹ یا خراب ہو کر بکھر جائیں تو ہم انہیں سنبھالنے،جوڑنے اور ٹھیک کرکے سمیٹنے کی بجائے انہیں مزید توڑتے خراب کرتے رہتے ہیں حتکہ کسی فالتو و بیکار شے کے جیسے اسے خود سے دور کرکے پھینک سا دیتے ہیں۔

آسان سوال جیسا

دنیا نے مشکل بنا کے رکھ دیا ہے وقاص
ورنہ میں تو آسان سے سوال جیسا تھا۔۔

Thursday, 12 September 2019

اندھا


وہ خالق و مالک تو دنیا کے راستے روک کر اپنے راستے اور دروازے کی طرف انسان کا رخ موڑنا چاہتا ہے مگر انسان اندھوں کی غلط راستے پے جا کر مزید بہکتا اور بھٹکتا ہی چلا جاتا ہے۔

کوشش

انسان بچپن میں اپنے پیروں پر چلنے کے لیے بار بار ڈگمگاتا اور جتنا مرضی گرتا پڑتا رہے مگر بار بار کی کوشش سے اپنے پیروں پے کھڑا ہو کر چلنے دوڑنے اور حتکہ بھاگنے تک لگتا ہے،پر وہی انسان بڑا ہونے پے اپنی غلطیوں،کوتاہیوں غفلتوں،گناہوں اور جہالتوں پے قابو پانے میں اکثر ناکام ہو جاتا ہے۔

Wednesday, 11 September 2019

ظاہر و باطن

انسان برتن کو باہر سے بھلے نا دھوئے پر اندر سے لازماً دھوتا ہے پر اس کے برعکس انسان اپنے جسم کو باہر سے تو دھو لیتا ہے پر دل و دماغ،سوچ و فکر اور روح کو اندر سے میلا کا میلا ہی رکھتا ہے۔

بھوک

ایک بھوک جسم کی ہے ایک بھوک روح کی ہے بھوک لگنے پے بھی جب کھانا نا کھایا جائے تو جسم کی حالت غیر ہو جاتی ہے اسی طرح روح کو بھوک لگنے پے بھی جب "ربّ رحمٰن کا زکر و اذکار" نا کیا جائے تو روح کی حالت بھی غیر ہو جاتی ہے اور پتا ہے انسان سے غلطیاں،گناہ اور شر و شیطانیت سرزد ہی تبھی ہوتی ہیں جب "روح کمزور و ناتواں" ہو جاتی ہے۔

Monday, 9 September 2019

درد

جب آپ درد سے گزرو گے ہی نہیں تو کسی کے درد کو کیا سمجھو گے اور پھر جب کسی کے درد کو سمجھو گے ہی نہیں تو کسی کے درد کا کیا مداوا کرو گے..!

Sunday, 8 September 2019

انسانیت

انسان کو جب انسان ہو کے انسانوں کی دنیا میں رہ کے بھی انسانوں والی زندگی نہیں ملتی اور ناہی اس سے انسانوں کی طرح پیش آیا جاتا ہے تب۔۔ہاں تبھی وہ انسان انسانیت کو چھوڑ کر حیوانیت اور شیطانیت کی راہ پے چل پڑتا ہے اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ انسانیت کو اپناتے ہوئے انسانوں کے ساتھ انسانیت سے پیش آئیں۔

Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.

#insaanorinsaaniyat

بھوک

بھوک جب بڑھتی ہینا! تو وہ عقل و شعور کو کھا جاتی ہے پھر بھلے وہ پیٹ کی بھوک ہو یا جنسی بھوک ہو،اسی لیے لوگ پیٹ کی بھوک میں روٹی چوری کرنے سے گریز نہیں کرتے اور جنسی بھوک میں 3 سالہ معصوم بچی تک کو بھی معاف نہیں کرتے،اس لیے انسانیت کے ناتے اور ہم سب کا اخلاقی فرض ہے کہ اپنے گھر میں اور آس پاس کے لوگوں کی پیٹ کی اور جنسی بھوک کا مناسب اور حلال زرائع سے بندوبست کریں تاکہ معاشرے میں شر شیطانیت اور فساد پے قابو پایا جا سکےاور تم اس کے بندوں کے لیے آسانیاں پیدا کرو وہ تمہارے لیے آسانیاں پیدا فرمائے گا۔
        Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.

#insaanorinsaaniyat

Saturday, 7 September 2019

ادھورا پن

ہر انسان میں کچھ نا کچھ ادھورا پن ہے پر پتا ہے کہ ربّ رحمٰن نے ہر انسان میں یہ ادھورا پن کیونکر رکھا ہے؟ کیونکہ ربّ رحمٰن اپنے ہر بندے کو اپنی طرف موڑنا اور خود سے جوڑنا اور بتانا چاہتا ہے کہ اے میرے بندے کامل اور مکمل زات صرف میں ہوں اس لیے تو اپنے اندر کے ہر ادھورے اور خالی پن کو مکمل کرنے اور بھرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کر،مجھ سے جڑ جا،میرے در کا منگتا و سوالی بن جا میں تو تیرا ربّ رحمٰن ہوں ہی بس تُو کسی طرح سے میرا بندہ بن جا۔۔!

Friday, 6 September 2019

زندگی کی باتیں

مجھے بڑی خار آتی اور اکتاہٹ ہوتی ہے زندگی کی باتوں سے کہ جس انسان کو میں نے وقت دیا ہو،اس کی غلطیوں کو سدھارا نکھارا اور سنوارا ہو،اس کو اپنی طبیعت مزاج کے مطابق ڈھالا ہو،بگڑا ہوا انسان سے سدھرا ہوا انسان بنایا ہو اور پھر زندگی اسے مجھ سے بچھڑوا کر کسی اور سے ملوا دیتی ہے اور مجھے پھر کسی بگڑے ہوئے نئے انسان سے سامنا کروا دیتی ہے۔۔۔!

بے ہودگی

آج ہر دوسرے انسان کے پاس موبائل ہے،پر بہت سے بظاہر پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے لوگ بھی موبائل میں ہینڈز فری لگا کر اور مذاہیہ مواد چلا کر خوب چِلا چِلا کر ہنستے اور قہقے لگا رہے ہوتے ہیں جبکہ ساتھ یا پاس بیٹھے لوگ اکتا اور بیزار ہو رہے ہوتے ہیں کہ یہ خود ہنس رہا ہے پر ہمیں کیوں رولا رہا ہے۔

Thursday, 5 September 2019

بغض

لوگ کہتے ہیں دل میں میل کچیل اور بغض نہیں رکھنا چاہیے تو اسی اچھی بات کو اپناتے ہوئے جب میں ہر صاف ستھری اور سیدھی بات لوگوں کے منہ پے کہہ دیتا ہوں تو وہ میرے لیے اپنے دل میں میل کچیل اور بغض رکھ لیتے ہیں۔

Wednesday, 4 September 2019

بونس

لوگوں کو زندگی میں بونس ملتے ہیں اور ہمیں زندگی ہی بونس میں ملی ہے۔

Tuesday, 3 September 2019

منفرد

آپ کی سوچ آپ کو باقیوں سے الگ اور منفرد بناتی ہے کہ آپ صرف اپنے ہی لیے سوچتے ہو، اپنا دکھ درد ہی محسوس کرتے ہو اور اپنے لیے ہی جیتے یا مرتے ہو یا پھر آپ دوسروں کے لیے سوچتے ہو،دوسروں کا دکھ درد محسوس کرتے اور سمجھتے ہو اور دوسروں کے لیے بھی جیتے یا مرتے ہو۔ 

Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.

#insaanorinsaaniyat

بہترین نوکری خدمت

دنیا کی سب سے بہترین نوکری وہ ہے جو کسی رنگ نسل،زات پات اور خیش قبیلے کے تعصب میں پڑنے کی بجائے بلاتفریق اور غیرجانبدار ہو کر "انسانیت کی خدمت" کی نوکری کی جائے اور اس نوکری و خدمت کے بدلے دنیا میں بھلے کچھ ملے یا نا ملے پر "ربّ رحمٰن" کی پاک زات ضرور مل جاتی ہے اس رحمٰن و رحیم و کریم کی رضا و خوشنودی ضرور مل جاتی ہے اور۔۔اور انسان کی دو جہانوں کی زندگی سدھر و سنور اور نکھر سی جاتی ہے۔     

Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.

#insaanorinsaaniyat

تعمیر

انسان کے پیدا ہونے کے لیے 9 ماہ لگتے ہیں جبکہ مرنے کے بعد اسی انسان کی لاش کو دنیا میں 9 گھنٹے رکھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے،یہاں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ تعمیر کرنے میں ہمیشہ زیادہ وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ختم اور فنا ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگا کرتی۔ 

Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.

#insaanorinsaaniyat

محبت

محبت خود جیتی رہتی ہے کبھی نہیں مرا کرتی
پر محبت کرنے والوں کو اکثر مار دیا کرتی ہے۔۔

Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.

#insaanorinsaaniyat

زہر جیسے روگ

کوئی بھی اپنے وقت سے پہلے نہیں مرا کرتا اور گر جو وقت سے پہلے مرا کرتے ہیں تو انہیں روگ مار دیا کرتے ہیں،وہ روگ جو زہر بن کر اندر ہی اندر اتنا اور اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ چپکے سے وقت سے پہلے ہی جان لے جاتا ہے۔

Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.

#insaanorinsaaniyat

ہیرے جیسی اولاد

والدین جتنا وقت اپنے دوست احباب اور اپنی اپنی انفرادی سرگرمیوں پے صرف کرتے رہتے ہیں اس کا آدھا وقت بھی اگر اپنی اولاد پے صرف کرنے لگ جائیں تو یقین مانیں اولاد بھلے ہیرے جیسی نا بھی بن پائے پر کم سے کم سونے جیسی تو ضرور بن جائے گی۔

Pls Follow And Support Insaaniyat The Message.

#insaanorinsaaniyat

وقاص