السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Saturday, 25 August 2018

محبت اور زنا

گھر کے بڑے بزرگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے چھوٹوں کو اپنے قریب کرتے ہوئے بتائیں اور سمجھائیں " کہ بیٹا محبت ہو جانا یا کر بیٹھنا کوئی بڑا جرم نہیں ہے ، محبت ہو جانا یا کرنا ایک فطری بات ہے پر زنا کرنا ایک قبیح اور غیر فطری عمل ہے اور محبت کے نام پے جسمانی تعلقات بنانا ،زنا کرنا یہ ایک جرم عظیم ہے، جس سے آپ کو بچنا ہے، اپنے لیے، اپنی آنے والی زندگی کے لیے اور اپنے خاندان کے لیے اور اس خاندان کے لیے جو مستقبل میں آپ کا بنے گا"

مجھے یقین ہے کہ اس ہدایت اور واعظ کے بعد گھر کے چھوٹے کبھی بھی بھٹک اور بہک ہی نہیں سکتے، کوئی غلط قدم اٹھا ہی نہیں سکتے گر شیطان کے بہکاوے میں آ کے غلط قدم اٹھانے بھی لگیں گے تو بڑے بزرگوں کی بات یاد آنے پے اپنے قدموں کو وہیں اسی وقت روک لیں گے۔

ہمیں اپنے بچوں کو اپنے قریب کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ وہ ہم سے ہمیشہ کے لیے دور ہو جائیں۔

Friday, 24 August 2018

زہانت

شیطان اپنے وقت کا زہین ترین فرشتہ تھا پر آخر میں سب سے زیادہ زلیل و رسوا بھی شیطان ہی ہوا جو ربّ رحمٰن کے دربار سے دھتکارا اور پھٹکارا گیا

اور آج بھی دیکھ لیں دنیا کی سب سے زہین ترین قوم یہودی مانے جاتے ہیں جو تعداد میں بہت ہی قلیل ہیں پر پوری دنیا کے ہر کاروبار میں سب سے بڑا حصہ انہی کا ہے، دنیا کے سارے شیطانی کام انہی کے ہیں

اور یہ بھی شیطان کی طرح دو جہانوں میں زلیل و رسوا ہونگے۔ آمین۔

تو بات کرنے کا مقصد اتنا سا ہے کہ آپ کی زہانت اگر آپکو انسانیت سے قریب کرنے کی بجائے دور کر رہی ہے تو پھر آپ بھی شیطان کی طرح زلیل و رسوا ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

وقاص

Thursday, 23 August 2018

روح

جب ہم کسی بات یا کام کو اسکی روح سے ادا نہیں کرتے اور اپناتے ہیں تب پھر مسجد امام مسجد میں بیٹھ کے بھی شر پھیلاتا ہے اور جب ہم کسی بات یا کام کو اسکی روح سے ادا کرتے اور اپناتے ہیں تو پھر تب ایک خاکروب بھی معاشرے میں امن و بھائی چارہ پھیلاتا ہے۔

Saturday, 18 August 2018

سمجھوتا

ہر انسان چاہتا ہے کہ حالات و واقعات اور معاملات اسکی من مرضی کے مطابق چلیں اور ڈھلیں، میں بھی چاہتا تھا اور آج بھی چاہتا ہوں لیکن ایسا نہیں ہو سکا، آخر کار مجھے تھک ہار کر حالات و معاملات کے ساتھ چلنا اور ڈھلنا پڑا اور میں چل رہا ہوں تو جب آپ حالات اور معاملات کے ساتھ چلنا سیکھ جاتے ہو ، اپنی طبیعت میں یکسر تبدیلی لاتے ہو تو۔۔تو پھر آہستہ آہستہ حالات و معاملات بھی آپ کے ساتھ ، ساتھ دینے لگتے ہیں اور آپ کی من مرضی کے مطابق آپ کے ساتھ چلنے اور ڈھلنے سے لگتے ہیں۔۔

لیکن آپ چاہو کہ ہو بہو میری من مرضی کے مطابق سارے حالات و معاملات چلنے لگیں اور ٹھیک ٹھیک ہو جائیں تو ایسا بہت مشکل ہوتا ہے، ہونے کو ہو جائے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن اس کے لیے بڑی انتھک محنت کرنا ہوتی ہے اور ایک خاندانی پس منظر ہوتا ہے، بہت سے لوگوں کی مدد شامل ہوتی ہے اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے پر جب انسان کو سب کچھ اکیلا تن تنہا کرنا پڑے تو پھر آپ کو بہت سی چیزوں اور باتوں کو چھوڑنا ہوتا ہے اور بہت سی نئی چیزوں اور باتوں کو اپنانا ہوتا ہے اور پھر اس کے تحت آپ کو سمجھوتا کرنا ہوتا ہے اور زندگی کا دوسرا نام ہی سمجھوتا ہے وہ سمجھوتا جو ہمیں زندگی میں بہت بارہا بار کرکے زندگی کو چاہتے نا چاہتے جینا اور گزارنا ہوتا ہے۔۔۔!

Friday, 17 August 2018

آدھے ادھورے

کچھ انسان ، کچھ کام، کچھ باتیں،کچھ چاہتیں، کچھ خواہشات اور کچھ رشتے ہمیشہ آدھے ادھورے رہنے کے لیے پیدا ہوتے اور بنتے ہیں۔

Wednesday, 15 August 2018

جنت

جنت میں جانے کے لیے دنیا میں مرنا پڑتا ہے پھر چاہے دنیا میں مرنا پڑے یا پھر دنیا سے جانے کے لیے مرنا پڑے۔

Tuesday, 14 August 2018

بیہودگی

مجھے حیرت اس بات پے ہوتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں اور پوری دنیا میں یہی بیہودگی عام ہے کہ ہم ہر وہ شے دوسروں سے مانگتے اور چاہتے ہیں جو ہم خود دینا نہیں چاہتے، جیسے چین ، سکون عزت احترام اور پیار و محبت ۔۔۔پر سب سے مسلسل و لگاتار مانگتے اور چاہتے رہتے ہیں۔

ہینا بیہودگی۔۔۔!

Friday, 10 August 2018

اختلاف

آپ کہیں کسی کمپنی یا ادارے میں کام کرتے ہوں اور آپ کو کسی بندے کے کام سے اختلاف ہو اور آپ اگر اپنے سے Senior سے بات کریں تو وہ اس بندے کو دوسری شاخ میں بھیجنے کی بجائے آپ کو دوسری شاخ میں بھیج دیں گے

دنیا اور دنیا کی باتیں ہینا عجیب۔۔۔!

قربانی

عید قربان پے قربانی کا جانور قربان کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے " نفس " کو بھی قربان کریں جو آپ کو انسان بننے نہیں دیتا۔۔۔!

شکریہ۔

Thursday, 2 August 2018

بھوک

جیسے دعا سے پیٹ نہیں بھرا کرتا ۔۔۔ ویسے ہی جسم کی بھوک بھی دعا سے نہیں مٹا  کرتی۔۔۔!

نکاح کو عروج اور زنا کو زوال دیں۔

بھوک

جہاں پیٹ کی بھوک دعا سے نہیں غذا سے پوری ہوتی ہے ویسے ہی نفس کی بھوک تبلیغی لیکچرز سے نہیں بلکہ نکاح سے پوری ہوتی ہے۔ پر ہمارا معاشرہ ہر حلال راستے کو مشکل بنا کے اس کا متبادل حرام راستہ کو آسان کرتا جا رہا ہے۔

Wednesday, 1 August 2018

ناریل

میں بھی ناریل کے جیسا ہوں باہر سے سخت پر اندر سے نرم۔

دیکھنے اور ملنے والے پہلے تو کہتے ہیں بڑا کوئی آکڑ خاں ہے ، بڑا سڑیل قسم کا ہے، اور پھر جب ملتے ہیں دعا سلام ہوتی ہے پھر خود ہی کہتے ہیں یار میں تو سمجھ رہا تھا آپ بڑے سڑیل اور آکڑ خاں قسم کے ہو پر آپ تو ایسے نہیں ہو۔

ضروری نہیں کہ خاموش اور سنجیدہ رہنے والا انسان آکڑ خاں یا سڑیل طبیعت کا ۔۔خاموش اور سنجیدہ طبیعت والے انسان اکثر اپنی دھن، پریشانی اور اپنی ہی زات میں گم ہوتے ہیں، اپنی الجھنوں میں پھنسے ہوتے ہیں جسکی وجہ سے خاموشی اور سنجیدگی اختیار کرکے اپنی ہی مگن میں سوچ و بیچار کرتے رہتے ہیں اور دنیا سمجھتی ہے کہ یا تو بڑا آکڑو ہے ، سڑیل ہے، بڑا گھمنڈی ہے، کسی کو دیکھتا ہی نہیں، کسی سے ملتا نہیں، کسی سے بات کرکے راضی نہیں۔۔۔!