آج سپلیش Splash جانا ہوا تو وہاں ایک بھارتی سے کہا کہ Vest کہاں رکھی ہیں تو اس نے آگے سے اس نے ایک فلپینی بندے کو کہا کہ انکو Vest دکھاؤ اس نے مجھے کہا You want to buy Underwear? میں نے کہا You Dont Know About Vest? اور پھر اس بھارتی سے کہا کہ اس کو یہ بھی نہیں پتا کہ Vest کیا ہوتی ہے اور کسے کہتے ہیں تو اس نے پھر اسے کہا کہ Gents Undergarment کے حصے میں لے جاؤ خیر میں نے بنیان لی تو اتنے میں وہ بھارتی اس فلپینی کی کلاس لینے لگ گیا کہ کسٹمر سے ایسے ایسے Deal کرنا ہے وغیرہ وغیرہ
تو مجھے احساس ہوا کہ مجھے ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا کہ اسے یہ بھی نہیں پتا کہ Vest کسے کہتے ہیں ۔۔جس کی وجہ سے اس کی تھوڑی کلاس لگ گئی
میں بہت احتیاط کرتا ہوں کہ میری کسی بات یا کسی عمل کی وجہ سے کسی دوسرے انسان کی نوکری پے کوئی برا اثر نا پڑے پر آج یہ سب ہو گیا جس کا مجھے دکھ ہوا۔
تو یہ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ جب شاپنگ کرنے جاتے ہیں تو اکثر ایسی بات ایسا ردعمل دیتے ہیں جسکی وجہ سے وہاں کے ملازمین کو بعد میں انکا Senior یا دوکان مالک برا بھلا کہتا ہے، تو ہم سب کو احتیاط کرنا ہے کہ جب بھی شاپنگ کرنے جائیں تو کوشش کریں کہ وہاں کے ملازمین میں سے کسی کی چھوٹی موٹی بھول چوک یا ناسمجھی کو نظر انداز کر دیں ۔۔۔کیونکہ دوکان مالک اپنے ملازم یا Senior اپنے سے Junior کو چھوٹی چھوٹی بات پے گاہکوں کے سامنے بھی بیعزت کرکے رکھ دیتے ہیں فقط اس لیے کہ گاہک ناراض ہو کے کہیں پھر آنا ہی نا چھوڑ دے اس لیے گاہک کو عزت دو اور ملازم کو بھلے زلیل ہی کردو۔
تو کوشش کریں گے نا کہ آئندہ شاپنگ کرتے وقت کسی ملازم کو اپنی کسی بات یا عمل سے زلیل ہونے سے بچائیں گے۔۔۔!
No comments:
Post a Comment