السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Tuesday, 31 July 2018

انتخاب

غیر مرد سے مراسم و تعلقات بڑھانے والی لڑکی کو یہ نہیں بھولنا چاہیے " کہ مرد ہمیشہ دل بہلانے کے لیے الگ اور گھر بسانے کے لیے الگ عورت کا انتخاب کیا کرتا ہے".

Monday, 30 July 2018

نیک نامی و بدنامی

انسان کی نیک نامی اتنی جلدی عام نہیں ہوتی جتنی جلدی اسکی بدنامی سرعام عام ہو جایا کرتی ہے۔

Sunday, 29 July 2018

مفاد

ہمیں جس انسان سے مفاد ہو اسکی سو غلطیاں بھی نظر انداز کر دیتے ہیں اور جس سے مفاد نا ہو اسکی ایک غلطی کی بھی سزا دیتے اور دلواتے ہیں۔

باس

دنیا کا ہر باس اپنے ملازم سے کام کا معیار بل گیٹس جیسا چاہتا ہے پر اس کے ساتھ رویہ مزدور والا رکھتا اور تنخواہ ایک عام مزدور جیسی دیتا ہے اور پھر دوسرا بل گیٹس بننے کی خواہش رکھتا ہے۔

محبت

دنیا کا ہر باس اپنے ملازم سے کام کا معیار بل گیٹس جیسا چاہتا ہے پر اس کے ساتھ رویہ مزدور والا رکھتا اور تنخواہ ایک عام مزدور جیسی دیتا ہے اور پھر دوسرا بل گیٹس بننے کی خواہش رکھتا ہے۔

سمیٹنا اور بکھیرنا

ایسے بہت کم انسان ہوتے ہیں جو کسی کے ٹوٹنے اور بکھرنے پے انہیں جوڑتے اور سمیٹتے ہیں ورنہ ہر انسان اپنے اپنے مطلب کا مطلب پورا کرتا اور چلتا بنتا ہے۔

Monday, 23 July 2018

مقام و مرتبہ

ایک چور کو پتا چلے کہ ایک گھر میں 5 لاکھ اور دوسرے گھر میں 50 لاکھ موجود ہے تو چور 5 لاکھ والے گھر کو چھوڑ کے 50 لاکھ والے گھر میں چوری کرے گا اسی طرح ایک انسان میں ایمان 40% فیصد ہو اور دوسرے انسان میں ایمان 80% فیصد ہو تو شیطان 40% فیصد ایمان والے انسان کو چھوڑ کے 80% ایمان والے انسان پے اپنا شطانی وار کرے گا

ہمیں دیگر زرائع سے اکثر دیکھنے سننے کو ملتا ہے فلاں مولوی، امام، مفتی اور علامہ اور پیر و فقیر نے فلاں فلاں گناہ کبیرہ کر دیا اور ہم اس انسان پے لعن تعن کرتے ہیں کہ دین دار ہو کے داڑھی رکھ کے ایسے ایسے گھناؤنے کام کرتا ہے، شرم نہیں آتی وغیرہ وغیرہ، پر جو انسان شرم و حیا، دین داری و متقی و پرہیزگاری اور انسانیت کے جتنے زیادہ اعلی و اولی اور عظیم مقام پے ہوتا ہے شیطان اس انسان سے گناہ بھی اس کے مقام و مرتبے کے مطابق کرواتا ہے کہ یہ اپنی انسانیت کے جس آسمان پے ہے اس سے ایسا کوئی گناہ سرزد کرواؤ کہ یہ اس مقام و مرتبے سے سیدھا زمین پے آ گرے اور پھر اس سے بھی زیادہ کہ وہ انسان زلت و رسوائی کے گڑھوں کڈھوں میں جا گرے۔۔

اور ایک عام مسلمان جب اس طرح کی بات سنتا دیکھتا ہے تو اسے یقین نہیں آتا کہ ایسا بڑا گناہ ایک متقی و پرہیزگار نے کیسے کر لیا اس سے کیسے ہو گیا، پر وہ عام مسلمان یہ نہیں جانتا کہ جس انسان کا تقویٰ جتنا زیادہ ہوتا ہے شیطان اس پے اپنا شیطانی حملہ و وار بھی اتنی طاقت و شدت سے کرتا ہے

اس کا یہی حل ہے کہ اپنی نیکی ، متقی و پرہیزگاری پے اترایا نا جائے، بلکہ عاجزی و انکساری کے ساتھ ربّ رحٰمن سے دعا و التجا کی جائے کہ اے کل کائنات کے خالق و مالک تو مجھے جس مقام پے لایا ہے مجھے اس مقام پے قائم و دائم رہنے اور اس پے استقامت کے ساتھ چلتے رہنے کی توفیق و سعادت عطا فرما۔

اب بہت سے لوگوں کے زہن میں یہ بھی سوال آ رہا ہو گا کہ پھر جو انسان بڑے بڑے گناہ کرتے ہیں جو کرپشن، لوٹ مار اور قتل و غارت کا بازار گرم رکھتے ہیں تو کیا پھر انکا بھی مقام بہت اعلی ہے جسکی بنا پے شیطان انسے ایسے گناہ کرواتا ہے؟

اس کا سیدھا اور صاف جواب یہ ہے کہ اوپر کی گئی بات صرف دیندار انسانوں کے حوالے سے کی گئی ہے ناکہ دنیادار انسانوں کے حوالے سے۔ دنیادار تو ہے ہی دین سے دور اس سے تو کچھ بھی بعید نہیں کہ اس سے کونسا گناہ سرزد ہو جائے کیونکہ وہ تو ہے ہی جب دنیادار تو پھر اس سے تو صرف شر ہی کی امید کی جا سکتی ہے ناکہ نیکی و خیروبھلائی کی۔

ادوار

زندگی کے تین ادوار ہیں بچپن، جوانی اور بڑھاپا۔۔

آپ پھر سے اپنے کس دور کو جینا چاہینگے؟

دل و دماغ

انسان جسم کی میل کچیل تو روزانہ صاف کرتا ہے ۔۔۔نہیں کرتا تو دل و دماغ کی میل کچیل برسوں صاف نہیں کرتا۔

Friday, 20 July 2018

تعلیم تربیت

جب کسی جانور کی بھی بہترین تعلیم و تربیت کی جائے تو وہ بھی انسانوں والی بہترین عادات و طور طریقے اپنا لیتا ہے اور جب انسان کی تعلیم و تربیت سے لاپروائی و بے اعتنائی برتی جائے تو وہی انسان جانور جیسی بدترین عادات و اطوار اپنا لیتا ہے۔۔۔!

زبدگی

حلال زندگی جینے کی چاہ میں زندگی اکثر حرام ہو کے رہ جاتی ہے۔

Saturday, 14 July 2018

Vest

آج سپلیش Splash جانا ہوا تو وہاں ایک بھارتی سے کہا کہ Vest کہاں رکھی ہیں تو اس نے آگے سے اس نے ایک فلپینی بندے کو کہا کہ انکو Vest  دکھاؤ اس نے مجھے کہا You want to buy Underwear? میں نے کہا You Dont Know About Vest?  اور پھر اس بھارتی سے کہا کہ اس کو یہ بھی نہیں پتا کہ Vest کیا ہوتی ہے اور کسے کہتے ہیں تو اس نے پھر اسے کہا کہ Gents Undergarment کے حصے میں لے جاؤ خیر میں نے بنیان لی تو اتنے میں وہ بھارتی اس فلپینی کی کلاس لینے لگ گیا کہ کسٹمر سے ایسے ایسے Deal کرنا ہے وغیرہ وغیرہ

تو مجھے احساس ہوا کہ مجھے ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا کہ اسے یہ بھی نہیں پتا کہ Vest کسے کہتے ہیں ۔۔جس کی وجہ سے اس کی تھوڑی کلاس لگ گئی

میں بہت احتیاط کرتا ہوں کہ میری کسی بات یا کسی عمل کی وجہ سے کسی دوسرے انسان کی نوکری پے کوئی برا اثر نا پڑے پر آج یہ سب ہو گیا جس کا مجھے دکھ ہوا۔

تو یہ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ جب شاپنگ کرنے جاتے ہیں تو اکثر ایسی بات ایسا ردعمل دیتے ہیں جسکی وجہ سے وہاں کے ملازمین کو بعد میں انکا Senior یا دوکان مالک برا بھلا کہتا ہے، تو ہم سب کو احتیاط کرنا ہے کہ جب بھی شاپنگ کرنے جائیں تو کوشش کریں کہ وہاں کے ملازمین میں سے کسی کی چھوٹی موٹی بھول چوک یا ناسمجھی کو نظر انداز کر دیں ۔۔۔کیونکہ دوکان مالک اپنے ملازم یا Senior اپنے سے Junior کو چھوٹی چھوٹی بات پے گاہکوں کے سامنے بھی بیعزت کرکے رکھ دیتے ہیں فقط اس لیے کہ گاہک ناراض ہو کے کہیں پھر آنا ہی نا چھوڑ دے اس لیے گاہک کو عزت دو اور ملازم کو بھلے زلیل ہی کردو۔

تو کوشش کریں گے نا کہ آئندہ شاپنگ کرتے وقت کسی ملازم کو اپنی کسی بات یا عمل سے زلیل ہونے سے بچائیں گے۔۔۔!

Wednesday, 11 July 2018

موت

انسان کو کسی مقام و مقصد کو پانے کے لیے زندگی میں بعض دفعہ ایسے اور اس رفتار سے بھاگنا پڑتا ہے جیسے موت پیچھے کھڑی ہو اور اس سے بچ کے بھاگنا ہو۔۔۔!

Sunday, 8 July 2018

نیچا

وہ بہت گھٹیا انسان ہوتا ہے جو اوپر آنے کے لیے دوسرے کو نیچا دکھاتا ہے اور ایسا انسان گر اوپر آ بھی جائے تو اسکی ترقی وقتی طور پے ہوتی ہے ناکہ ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے۔

گلنا سڑنا

اگر پھل کی بھی حفاظت نا کی جائے تو وہ گل سڑ جاتے ہیں اور گلے سڑے پھل شراب بنانے کے کام آتے ہیں

ایسے ہی جب حاکم وقت اپنے رعایہ کی،مالک اپنے ماتحت کی اور والدین اپنی اولاد کی جب حفاظت نہیں کرتے تو رعایہ حاکم وقت کے لیے ،ماتحت اپنے مالک کے لیے اور اولاد والدین کے لیے پھل کے جیسے گل سڑ اور خراب ہو کے معاشرے کے لیے سر درد اور ناسور بن جایا کرتے ہیں

ہم سب کو اپنی اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ملک و قوم کو اچھی نسل اور اچھا مستقبل دینے کی ضرروت ہے۔

Tuesday, 3 July 2018

بدلنا

اس نے مجھے اور میں اسے اپنی طرح بدلہ ، اس نے خود کو مجھ میں میں نے خود کو اس میں ڈھالا ۔۔پھر وقت بدلہ، حالات بدلے ۔۔۔اور ۔۔۔اور پھر ہم دونوں بھی بدل سے گئے

ایسے ہی ہوتا ہینا اکثر ۔۔۔اکثر انسانوں کی زندگی میں۔۔۔!